کامیاب وزارت خارجہ


بلاول بھٹو زرداری پاکستانی تاریخ کے نوجوان وزیر خارجہ ہیں جن کی وزارت کے شروع ہوتے ہی بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک نے ان کو جو پروٹوکول دیا وہ ساری دنیا نے دیکھا جہاں ایک طرف شاہ محمود قریشی جیسے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے وزیر خارجہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان طالب علم چائنہ میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے پریشان تھے جن کو شاہ محمود قریشی نے واضح کہا کہ چائنہ کے وزیر خارجہ ان کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دے رہے تو بلاول بھٹو کے منصب پر آتے ہی نہ صرف چائنہ نے ان کو دعوت دی بلکہ ان کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ عزت دی اور ان کے ایک دفعہ کہنے پر پاکستان کے طالب علموں کے مسائل حل کرتے ہوئے ان کو سکالر شپ کے ساتھ تعلیم کے لئے چائنہ بلا لیا جس سے طالب علموں کا دیرینہ مسئلہ چند دنوں میں حل ہوا۔

اسی طرح جرمنی امریکہ روس چائنہ سعودیہ عرب ایران وغیرہ کے ساتھ ایک دفعہ پھر بلاول بھٹو کی سرپرستی میں مضبوط تعلقات کا آغاز ہوا۔ پاکستان کو مختلف مشکلات درپیش تھیں جن میں آئی ایم ایف کے قرض سے لے کر ملک گرے لسٹ تک جا چکا تھا اور نوجوان بلاول بھٹو کی کامیاب وزارت خارجہ کی بدولت پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی اور دوسرے ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اسی اثناء میں تحریک انصاف کے عمران خان نے اپنی اور اپنی حکومت کی سیاہ کرتوت کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے کے لئے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف مہم تیز کر دی جس میں عمران خان نے اپنے مخالفین کی کردار کشی سے لے کر ان کے خلاف جھوٹے من گھڑت بیانات کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی ختم شد سیاست کو بحال کرنے کے لئے استعمال کیا۔

اسی دوران عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف یہ کمپین چلوانی شروع کی کہ بلاول بھٹو کے دوسرے ممالک کے دوروں پر اتنے ارب خرچ ہو چکے ہیں اور پاکستان کی جنتا مہنگائی میں پس رہی ہے تو آج لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ بلاول بھٹو کے دوسرے ممالک کے جو دورے ہیں ان کے اخراجات وہ حکومتی خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہوئے کبھی چائنہ تو کبھی امریکہ جیسے ممالک کے دورے کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کی جنتا کو ریلیف مل جائے اور پاکستان خوشحالی کی راہ پر چل پڑے۔

لیکن عمران خان اور اس کے حواریوں جن کا پاکستان یا پاکستان کی سیاست و عوام سے کوئی تعلق نہیں وہ پاکستان کے حالات کو مزید خراب کرنے کے لئے پاکستان کی نئی نسل کو مکمل طور پر کامیابی کے ساتھ گمراہ کر رہے ہیں جس وقت پاکستان کی نئی نسل کو تعلیم دینے کی اشد ضرورت تھی اس وقت عمران خان نے خاص ایجنڈے کے تحت پوری نسل کو گالی گلوچ فساد اور لڑائی جھگڑے کی طرف لگا کر قوم کی نسل کا مستقبل برباد کر دیا لیکن کسی صحافی یا اینکر نے اس پر لکھنے یا بولنے کی جرات نہ کی۔ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقل ہیں اور وہ بہتر طریقے سے قوم اور نئی نسل کے لئے محنت کر رہے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں پاکستان اور قوم کو خوشحالی دیکھنے کو ملے۔ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں اور جھوٹے پروپیگنڈوں کو ختم کرنے کے لئے آواز اٹھائیں۔

جئے بلاول بھٹو بینظیر

Facebook Comments HS