ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ


لکھاری: ڈاکٹر مریم مبین، ڈاکٹر آمنہ اکرم، ڈاکٹر وجیہہ کیانی
(ڈاکٹر لبنیٰ مرزا کی اینڈوکرنالوجی کی کلاس کا پراجیکٹ)

ذیابیط‎س اور دل کی بیماری کا خطرہ

ممکن ہے کہ آپ کو حال ہی میں پتہ چلا ہو کہ آپ ذیابیطس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ کچھ سالوں سے اپنی ذیابیطس کا علاج کروا رہے ہوں۔ ذیابیطس کے شکار افراد میں قلبی بیماریوں کے مسائل ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے دل کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذ‍یل ہدایات پڑھیے :
* ذیابیطس کے ساتھ اپنے دل کی دیکھ بھال کیسے کریں؟
* آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں؟
* ذیابیطس کی ABCs۔ ذیابیطس کے علاج اور دل کے لیے حفاظتی تدابیر۔

بڑی عمر کے افراد میں اور جو افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، ان میں دل کی بیماری کا امکان عام لوگوں کی نسبت دوگنا ہوتا ہے۔ جنوب ایشیائی افراد میں ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ دنیا کے باقی گروہوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ کے ماں، باپ، بہن، یا بھائی کو ذیابیطس یا دل کی بیماری ہے تو آپ میں ان امراض کی تشخیص کا خدشہ زیادہ ہے۔ اس لیے اپنے ڈاکٹر کو اپنے خاندانی امراض کے بارے میں لازمی طور پر آگاہ کریں۔

عام لوگوں کی نسبت ذیابیطس کے مریضوں میں قلبی امراض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہو سکتے ہیں جیسا کہ:

* بلند فشار خون (High Blood Pressure)
* وزن زیادہ ہونا (Obesity)
* کولیسٹرول/ چربی زیادہ ہونا (Cholesterol)
* خاندان میں قلبی امراض کی تشخیص (Family history of heart disease)
ذیابیطس سے آپ کو دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

* دل کا دورہ خون کا بہاؤ ناکافی ہونے کے باعث ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، اسے مطلوبہ آکسیجن نہیں ملتی جو اس کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

* فالج اس وقت ہوتا ہے جب خون دماغ کے کسی حصے تک نہیں پہنچ پاتا۔ اس کے نتیجے میں دماغ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم ‍ کے ساتھ تعاون

آپ کی ہیلتھ کیئر ٹیم مختلف طریقوں سے آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس ٹیم میں مندرجہ ذیل لوگ ہو سکتے ہیں :
فیملی ڈاکٹر۔ یہ وہ ڈاکٹر ہے جسے آپ باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے ہیں۔
اینڈو کرائنولوجسٹ۔ یہ وہ ڈاکٹر ہے جو ذیابیطس کے علاج میں مہارت رکھتا ہے۔
کارڈیالوجسٹ۔ یہ وہ ڈاکٹر ہے جو قلبی امراض اور ان کے علاج میں مہارت رکھتا ہے۔

ذیابیطس نرس پریکٹیشنر۔ یہ لوگ ذیابیطس کے شکار لوگوں کو ان کے مرض سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور روزانہ شوگر کنٹرول کرنے اور صحت مند طرز عمل کو بڑھانے کا منصوبہ بنا کر دیتے ہیں۔

رجسٹرڈ ماہر غذائیت/ ڈائٹیشن۔ یہ شخص صحت مند غذا کا انتخاب، کھانے کی منصوبہ بندی اور وقت کے ساتھ خوراک کی ضروریات کا اندازہ لگانا سکھاتا ہے۔

فارماسسٹ۔ یہ آپ کے علاج کے لیے دی گئی دوائیوں اور ان کے استعمال کے متعلق آگاہ کرتا ہے۔

ذیابیطس ABCs کیا ہیں

‎A اے ون سی ٹیسٹ کے لیے ہے (A 1 C)
B بلڈ پریشر کے لیے
C کولیسٹرول/چربی کے لیے
‎A اے ون سی ٹیسٹ کے لیے ہے (A 1 C)
‏A 1 C ‍ کیا ہے؟

A 1 C ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے 2 سے 3 مہینوں میں آپ کی بلڈ شوگر کی اوسط سطح کتنی رہی ہے۔ یہ ٹیسٹ خون میں صرف شوگر کی بلندی اور کمی کی جانچ نہیں کرتا، بلکہ یہ خون میں شوگر کے کنٹرول کی مجموعی جائزہ لیتا ہے۔ یہ روزانہ بلڈ شوگر کی جانچ سے مختلف ہے۔

بلند A 1 C ذیابیطس کے علاج کے منصوبے کی ناکامی کی علامت ہے۔ اس مسئلے کو روکنے کے لیے اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم سے ضروری تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں جو۔

آپ کو کتنی بار A 1 C ٹیسٹ کرانا چاہیے؟

ہر سال کم از کم 2 بار ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ کا A 1 C مقررہ گول سے زیادہ ہے تو آپ کے ڈاکٹر ہر 3 ماہ بعد چیک کر نے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔

‏A 1 C اہم کیوں ہے؟

زیادہ A 1 C دل، خون کی نالیوں، گردوں، آنکھوں، جلد، اور پاؤں کے امراض کی علامت ہے۔
نارمل A 1 C کیا ہے؟

امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن تجویز کرتی ہے کہ یہ 7 فیصد سے کم ہونا چاہیے۔ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم سے اپنے A 1 C کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کیجئے۔

B بلند فشار خون (High Blood Pressure) کیا ہے؟

بلڈ پریشر خون کے بہاؤ کی قوت ہے جو خون کی نالی کے اندرونی حصے کو باہر کی طرف دھکیلتا ہے۔ جب قوت زیادہ ہوتی ہے تو یہ شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ان میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کو قلبی امراض ہو سکتے ہیں۔

آپ کو کتنی بار اپنا بلڈ پریشر چیک کرانا چاہیے؟

اسے باقاعدگی سے ہر مرتبہ ڈاکٹر سے ملنے پر چیک کرائیں یا اسے گھر پر چیک کرتے رہیں۔

بلڈ پریشر اہم کیوں ہے؟

ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر ہونے سے آپ کے قلبی امراض، گردے کی امراض اور آنکھوں کے مسائل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نارمل بلڈ پریشر کتنا ہے؟

بلڈ پریشر 2 نمبر کے طور پر درج کیا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے، اوپری سطح جسے سسٹولک (systolic) کہتے ہیں، اس کا نمبر 140 سے کم ہونا چاہیے۔ نچلی سطح جسے ڈائسٹولک (diastolic) کہتے ہیں، اس کا نمبر 90 سے کم ہونا چاہیے۔

C کولیسٹرول/چربی (Cholesterol) یہ کیا ہے؟

آپ کے خون میں کئی چکنائی والے مادے ہوتے ہیں جنہیں لپڈ کہتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں :

ایل ڈی ایل (لو ڈینسٹی لیپو پروٹین) کولیسٹرول۔ اس لپڈ کو ”برا کولیسٹرول“ کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کی خون کی شریانوں کو بلاک کر سکتا ہے۔

ایچ ڈی ایل (ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین) کولیسٹرول۔ اس لپڈ کو ”اچھا کولیسٹرول“ کہا جاتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں کے اندر سے خراب کولیسٹرول کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے اور انہیں بلاک ہونے سے بچاتا ہے۔

ٹرائگلیسرائڈز۔ اس قسم کے لپڈ کی اعلی سطح دل کے امراض کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔

آپ کو اپنے لپڈس کی کتنی بار جانچ کرانی چاہیے؟

جب آپ کو ذیابیطس کی تشخیص ہو تو ان کا ٹیسٹ کروائیں۔ پھر، ہر 5 سال بعد ، یا اپنے ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ان کی جانچ کریں۔

لپڈز کیوں اہم ہیں؟

ایل ڈی ایل کولیسٹرول کا زیادہ ہونا آپ کے خون کی نالیوں میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ دل کا دورہ یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب، ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی اعلی سطح آپ کی شریانوں کو بند ہونے سے روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

گول (اہداف) کیا ہیں؟

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے :

‏LDL:ہر فرد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے اپنے ہدف (گول) کے بارے میں پوچھیں HDL: 50 mg/dL* یا اس سے زیادہ خواتین کے لیے ؛ مردوں کے لیے 40 یا اس سے اوپر۔ ٹرائگلیسرائڈز: mg/dL 150 سے نیچے اپنے ڈاکٹر سے اپنے لپڈ گول کے بارے میں بات کریں۔ دل کی صحت کے لیے قدم اٹھائیں

ذیابیطس کا عملی منصوبہ (ایکشن پلان )

پہلا قدم یہ ہے کہ آپ اپنی بلڈ ش‍وگر کو منضم رکھنے کا فیصلہ کریں۔ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر اور دیگر ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ مل کر ذیابیطس ایکشن پلان بنائیں جو آپ کو ذیابیطس کے ABC کے اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے۔

ہم میں سے ہر ایک مختلف ہے۔ ہماری اپنی ضروریات اور عادات ہیں۔ ایسا ایکشن پلان بنائیں جو آپ کی عادات اور ضروریات کے مطابق ہو۔

ہدایت کے مطابق اپنی تمام دوائیں لیں، بے شک آپ تندرست محسوس کر رہے ہوں۔
* اپنی دوائیاں پابندی سے لینے کے لیے ہفتہ وار گولی کا باکس استعمال کیا جا سکتا ہے
* اپنے فارماسسٹ سے ان خدمات کا پتہ کریں جو آپ کی دوائیاں صحیح اوقات پر لینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

صحت مندانہ غذا

* درج ذیل غذائیں صحت مندانہ ہیں : تازہ سبزیاں اور پھل، مچھلی، پوری، گندم کی روٹی، براؤن چاول، اور کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات۔

* بہتر چکنائی کا انتخاب کریں (جسے مونو سیچوریٹڈ کہا جاتا ہے ) ۔ ان میں زیتون کا تیل، ایواکاڈو، اور بہت سے بغیر نمکین گری دار میوے اور بیج شامل ہیں۔

* سرخ گوشت اور پنیر جیسے کھانوں میں پائی جانے والی چربی کی مقدار کو کم کریں۔ ٹرانس فیٹ والے کھانے سے پرہیز کریں، جو بہت سے پراسیسڈ فوڈز جیسے فروزن پیزا اور کافی کریمرز میں پائے جاتے ہیں۔

* اپنی خوراک میں نمک (سوڈیم) کی مقدار کو کم کریں۔ اس قدم کو اٹھانے کے لیے اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم سے رجوع کریں۔
* چینی والی مشروبات (جیسے سوڈا، میٹھی چائے، اور انرجی ڈرنکس) اور ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن میں شکر کی مقدار زیادہ ہو۔
* کھانے کی منصوبہ بندی کی تجاویز کے لیے ماہر غذائیت سے سے رجوع کریں۔

وزن گھٹائیں

تھوڑا سا وزن (تقریباً 10 پاؤنڈ) کم کرنے سے زیادہ وزنی لوگوں میں بلڈ پریشر بہتر ہو سکتا ہے۔

جسمانی طور پر متحرک رہیں

* ہر ہفتے کم از کم 5 دن یا ہیلتھ کیئر ٹیم کی ہدایت کے مطابق 30 منٹ کی ورزش کرنے کی کوشش کریں۔
* مسلسل بیٹھنا 90 منٹ تک محدود رکھیں۔

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم سے اس عادت کے چھٹکارے کی تجاویز طلب کریں۔

* تمباکو نوشی کرنے والے ذیابیطس کے شکار لوگوں میں دل، گردے، اور آنکھوں کی بیماری اور اعصاب کو نقصان پہنچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

* جب آپ تمباکو نوشی چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کم ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
* وقت کے ساتھ، آپ اپنے خون میں شکر کی سطح پر بہتر قابو پا سکتے ہیں۔

اپنے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں جیب کیلنڈر یا ڈائری میں درج کر لیں۔
* ہر ملاقات پر اپنے ہیلتھ کیئر پرووائیڈر کو یہ نمبر دکھائیں۔

* ذیابیطس پر قابو رکھنے کے منصوبے پر عمل کریں اور ان اقدامات کے بارے میں اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کو آگاہ کریں۔ اپنے فون کے کیلنڈر پر ان ملاقاتوں کا ریکارڈ رکھیں۔

* اپنے ذیابیطس ABCs پر نظر رکھنے میں مدد کے لیے اگلے صفحے کا استعمال کریں اور اسے اپنے ہیلتھ کیئر ٹیم کو بھی دکھائیں

A 1 C گول:۔
ہر سال کم از کم 2 بار
‍تاریخ:
نتیجہ:
بلڈ پریشر گول:۔
‍باقاعدگی سے ہر دورے پر
‍تاریخ:
نتیجہ:
کولیسٹرول
ہر 5 سال بعد
ایل ڈی ایل گول:۔
‍تاریخ:
نتیجہ:
ایچ ڈی ایل گول:۔
‍تاریخ:
نتیجہ:
ٹرائگلیسرائڈز گول:۔
‍تاریخ:
نتیجہ:

کیا آپ اپنے دل کا خیال رکھتے ہیں؟

اپنے دل اور اپنی صحت کا خیال رکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہو‍تا۔ اپنے آپ کو درپیش ‍مشکلات کے بارے میں سوچیں۔ دی گئی وجوہات میں سے جس نے آپ کو روک رکھا ہو ان کے آگے ✅ کا نشان لگائیں۔ پھر کالم ”سوچنے کی بات“ پر توجہ فرمائیں۔

میرے خدشات:
سوچنے کی بات:

◻میرے پاس میری شوگر چیک کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
آپ کے بلڈ پریشر کی جانچ مشکل نہیں ہے۔ گھریلو بلڈ پریشر کٹ لینے کے بارے میں سوچئے۔

◻ میں اپنی کولیسٹرول کی دوائی لینا اکثر بھول جاتا ہوں
گولی کا باکس، الارم، اور اسمارٹ فون ایپس استعمال کریں جو آپ کو اپنی دوائیاں لینا یاد رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ شیڈول پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔

مثال کے طور پر، اپنی صبح کی دوائیں اپنے دانتوں کو برش کرنے کے فوراً بعد کھائیں۔

◻ میں نے پہلے تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ ناکامی ہوئی۔
بہت سے لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔
مدد کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

◻میرا وزن کم نہیں ہوتا۔
اپنے ڈاکٹر سے کھانے کی منصوبہ بندی کے لیے ڈائٹیشن کا نام پوچھیں۔
اگر آپ نے اوپر کسی باکس کو نشان زد کیا ہے، تو لازمی اپنے ڈاکٹر سے اس موضوع پر بات کریں۔

Facebook Comments HS