مشہور مافیا ڈان ایلکاپون کون تھا اور کیا تھا؟


تارکین وطن کی سرزمین ریاست ہائے متحدہ امریکہ، لوگ تقریباً دو صدیوں سے اپنی آنکھوں میں خوبصورت خواب سجا کراس سرزمین کی طرف جاتے ہیں، کہ اپنا مستقل بہتر بنا سکیں، جس یورپ کو ہم آج اتنا ترقی یافتہ دیکھتے ہیں، وہاں صنعتی انقلاب کے بعد بھی معاشرہ سماجی، معاشی اور طبقاتی امتحانات سے گز ر رہا تھا، کبھی وبائیں، کبھی قتل و غارت، کبھی جنگیں، کہا جاتا ہے، اٹلی یورپ کا وہ واحد ملک ہے جہاں فیملی سسٹم آج بھی موجود ہے، آج بھی اگر ہم انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو ہمیں مختلف لنکس سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ اٹلی کے لوگ کتنے فیملی یا خاندانی نظام میں جڑے ہیں۔

ایک ایسا ہی خاندان اٹلی سے امریکہ پہنچا، اس کے والدین نے امریکہ جانے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھا مستقبل دے سکیں گے، 1893 ء میں بحری جہاز کے ذریعے امریکہ آئے تھے، اس کے والد کے گیبرئیل کپون ایک حجام اور والدہ ر ٹیریسا کپون ایک درزن تھیں۔ شاید اس کے اسٹائلش ہونے کے لئے یہ وجہ کافی تھی۔ 1899 وہ نیویارک میں ہی پیدا ہوا، بعض حوالوں میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک اچھا طالب علم تھا، لیکن جب یہ چودہ سال کا تھا تو چھٹی جماعت پڑھتا تھا جب میں چودہ سال کا تھا تو اس نے اپنی ٹیچر پر ہاتھ اٹھایا۔ اس حرکت پر اس کو اسکول سے نکال دیا گیا، علاقے کے برے پچوں کے گینگ میں جلد نمایاں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

زندگی کے ابتدائی حصہ بروکلین نیویارک میں گزارے بہت ابتدائی دنوں سے وہ گینگ کا حصہ بن گیا، پھر اپنے باس جانی ٹیریو  المعروف بگ جم کے کہنے پر شکاگو چلا آیا، غیرقانونی شراب کے کاروبار میں اس نے کمال کر دیا، یہاں شکاگو آؤٹ فٹ کی بنیاد رکھی۔ یقیناً یہ بنیاد کپڑوں، جوتوں یا لائف اسٹائل آئٹمز کی نہیں تھی، بلکہ جرائم کی دنیا پر حکمرانی کی تھی۔ ناجائز اسلحہ، رشوت دینے، ڈرگز، جسم فروشی، اسمگلنگ، غیر قانونی شراب، قتل اور بہت کچھ، لیکن جب اس کو پکڑا گیا تو ٹیکس چوری کے الزام میں۔ 1929 میں سینٹ ویلنٹائن ڈے پر اپنے تمام تر چھ حریفوں کو قتل کروا کر ایف بی آئی کو 1930 ء کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں سب اوپر آنے والا یہ شخص ایلکاپون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایلکاپون کا خاندان، اس کا ذاتی اسلحہ اور اس کا کرمنل ریکارڈ

1930 کی دہائی امریکہ میں بد ترین کسادبازاری کے سال تھے، جس کی وجہ سے بے روزگاری عام ہو گئی تھی۔ شکاگو ٹریبیون کے مطابق تقریباً 75 ہزار بے روزگار افراد نے اپنا نام رجسٹر کرایا، جس میں ایک تہائی کو فوری مدد درکار تھی، مافیا ڈان عوام میں ہمدردی حاصل کر کے عموماً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک مشکل ہدف بن جاتے ہیں۔ ایلکاپون نے جانتا تھا کہ رائے عامہ اس کے خلاف تھی، اس پوزیشن کے بہتر کرنے کے لئے یہی حربہ ایلکاپون نے استعمال کیا، اخبارات میں یہ لکھا جانے لگا، یہ مجموعی طور پر امریکی حکومت سے زیادہ غریبوں کو کہلا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے یہاں کا سلطانہ ڈاکو، اور ویسٹ کا رابن ہڈ سمجھا جانے لگا۔ اس کے تعاون سے مفت کھانا فراہم کرنے کے مراکز کام کرتے تھے، جہاں سوپ، کافی اور ڈونٹس بے روزگاروں کو مفت دیے جاتے تھے، اور ضرورت مندوں سے کسی قسم کا سوال نہیں کیا جاتا تھا۔ 1930 میں شکاگو کرائم کمیشن نے عوامی دشمنوں کی فہرست جاری کی تو اس میں ایلکاپون کا پہلا جبکہ اس کے بھائی کا نمبر تیسرا تھا۔

جرائم کی دنیا میں اپنے اہم حریفوں کا صفایا کرنے کے بعد ایک ایف بی آئی ایجنٹ نیس اس کے بد ترین دشمنوں میں سے ایک تھا، اس نے ایسے لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جن پر بد عنوانی کا الزام تک نہ لگ سکتا ہو، جنہوں نے ایلکاپون کے غیر قانونی شراب کے کاروبار کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی، لیکن آخر کار وہ پکڑا گیا تو ٹیکس چوری کے الزام میں۔ لیکن اس نے توہین عدالت بھی کی، جس پر ضمانتی بونڈ پر چھوڑا گیا۔

24 اکتوبر 1931 کو ٹیکس چوری کے جرم میں ہی اس کو سزا ہوئی۔

ایلکاپون کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹامی گن، اس کی گاڑی، مافیا کا اسٹائل، سگار اور اخباری تراشہ
ایلکاپون کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹامی گن، اس کی گاڑی، مافیا کا اسٹائل، سگار اور اخباری تراشہ

جرائم دنیا میں اپنی حیثیت مستحکم کرنے کے بعد ایلکاپون اپنے خاندان کے افراد کو بھی اپنے ساتھ کاروبار میں شامل کر لیا، ایلکاپون کے بڑے بھائی جس نام ریف کپون (Ralph Copone ) تھا، اپنے والد کے انتقال کے بعد ریف کپون نے شکاگو میں اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں یعنی ایلکاپون اور فرینک کا پون کے ساتھ شامل ہو گیا، ریف نے دودھ اور دودھ کی بنی اشیاء کے کاروبار میں اپنی اجارا داری قائم کی۔ اس کی وجہ اس کے بھائی کی اس کو مدد حاصل تھی، ٹیکس چوری کے الزام میں اس نے بھی دو سال سزا کاٹی۔

ایلکاپون کی شادی ایک آئرش امریکن لڑکی میری جوسفائن کے ساتھ نیو یارک میں ہی ہوئی، جو مائے کاپون کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، مائے کپون سے شادی ایلکاپون کی والدہ نے کرائی، جن سے اس کی ملاقات چرچ میں ہوا کرتی تھی ایلکاپون اور مائے کی شادی بھی ایک عجیب اتفاق تھا کیونکہ اس زمانے میں آئرش اور اطالوی لوگوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے تھے اور دونوں گروہ ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے، ایلکاپون شادی کے بعد بھی دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات میں رہے، لیکن مائے کپون نے اپنی جانب سے پوری وفاداری نبھائی، وہ اپنے بیٹے کو کہا کرتی تھی، تم اپنے باپ جیسے مت بننا اس نے میرے ساتھ بے وفائی کی ہے۔ کپون 1947 میں 48 سال کی عمر میں موت کے منہ میں چلا گیا۔ ایلکاپون کی بیگم مائے کپون آخری وقت تک اس کے ساتھ رہی، ایک خالص گھریلو بیوی کی طرح اور اس کی موت کے بعد بھی وہ پبلک لائف میں نہیں رہیں۔

ایک بدنام اور برا آدمی ہونے کے باوجود اس کا اسٹائل پسند کیا جاتا۔ وہ آج بھی مغرب کے پاپولر کلچر میں رچا ہوا ہے، اٹالین اسٹائل سوٹ، ٹامی گن، سگار، شاندار کالی گاڑی، یہ ایک اسٹائل آئیکون والی چیزیں تھیں۔ جب اس کی شخصیت پر غور کریں، اس کی تصاویر میں اس کے چہرے کے تاثرات پر غور کیا جائے تو یہ ایک کارپوریٹ ملٹی نیشنل کا ڈائریکٹر لگتا ہے۔

سبز رنگ کی کیڈلک بلٹ پروف سڈان ایلکاپون کے پاس تھی۔ یہ خیال الکاپون کو کیسے آیا، اپنے پر خطر کاروبار میں وہ دن کا ایک بڑا حصہ اپنی گاڑی میں گزارتا تھا، ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے اس پر دس بار قاتلانہ حملے ہوئے، وہ سمجھ گیا کہ خودکار ہتھیاروں کے سامنے اس یوں عام گاڑی میں گھومنا کوئی مناسب عمل نہیں ہو گا۔ جس کے بعد اس نے یہ گاڑی حاصل کی۔ 341 کیڈلک سن 1928 ء کا ماڈل اپنے لئے چنا، اس کے دروازوں پر مضبوط فولادی چادر کے علاوہ 25 ملی میٹر کے بلٹ پروف شیشے لگائے گئے، ایک اور خاص بات حفاظت کے اس سارے سامان کا انتظام مقامی مارکیٹ سے ہی کیا گیا، جس سے اس کو ہر وقت حسب ضرورت تبدیل کیا جاسکتا تھا، اتنے بھاری سامان کے بعد گاڑی کی رفتار میں فرق تو پڑنا ہی چاہیے تھا، لیکن بتایا جاتا ہے اس وقت اس زمانے میں اس گاڑی کی رفتار ایک سو دس میل فی گھنٹہ تھی، جو یقینا بری نہیں تھی۔ یقیناً انجن اور ایندھن کے لیے بہتر انتظام بھی کیا گیا ہو گا۔

ایلکاپون کا قیمتی بنگلہ جو امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع میامی بیچ مینشن کے نام سے مشہور ہے، آج بھی ایک قیمتی جگہ ہے

پھر ء 1930 میں ایک اور کیڈلک وی سولہ (V۔16 ) کار حاصل کی جس کا رنگ کالا تھا، ایسا نہیں یہ کوئی پہلی بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، لیکن یہ بتایا جاتا ہے کہ کسی شہری کی ملکیت میں یہ پہلی بلٹ پروف گاڑیاں ضرور تھیں۔ کپون کے بعد ایک عرصے تک 341 کیڈلک یورپ میں رہی لیکن پھر کپون پر بنے والی ایک فلم کے لئے اس کو واپس امریکہ لایا گیا۔ یہ گاڑیاں کئی بار نیلام بھی ہو چکیں۔ پھر اس کا فلوریڈا والا گھر جو میامی بیچ مینشن کہلاتی ہے، 1928 میں 40 ہزار ڈالر میں میں خریدا۔ یہ تیس ہزار اسکوائر فٹ کا 1922 میں تعمیر ہوا، ایک شاندار خوبصورت بنگلہ ہے اور آج بھی اس جگہ کی مارکیٹ ویلیو اچھی خاصی ہے۔

اس کی استعمال میں رہنی والی گھڑیاں چاہے جیپ کی ہوں یا ہاتھ کی ان کا اسٹائل آج بھی کاپی ہو رہا ہے۔ اس کے زندگی پر کتابیں لکھیں گئیں گاڈ فادر جیسا ناول اسی سے متاثر ہو کر لکھا گیا، جس پر بننے والی فلم نے ریکارڈ بزنس کیا، ، مزید اس پر فلمز بنائیں گئیں، کارٹونز جیسے بگز بنی میں اس کے اسٹائلز کو لے کر مافیا لیڈر دکھائے گئے، فلمی ولنز نے اگر اس کا رول نہیں بھی کیا، لیکن اس کے انداز کو کاپی بہت سی جگہوں پر کیا گیا۔

ریفرنسز
https://www.fbi.gov/history/famous-cases/al-capone

https://www.thefamouspeople.com/profiles/ralph-capone-21623.php
گھر کی تفصیلات

https://www.bizjournals.com/bizwomen/news/latest-news/2021/09/former-al-capone-home-sold.html?page=all

https://wealthycelebrity.com/mae-capone/
https://www.theguardian.com/us-news/2021/oct/06/al-capone-auction-chicago-sacramento-california

گاڑی کی تفصیلات

https://www.hotcars.com/a-detailed-look-at-al-capones-1928-cadillac/
https://www.telegraph.co.uk/cars/features/classic-car-cold-case-al-capones-armour-plated-cadillac/

https://www.autoevolution.com/news/was-al-capone-s-1928-cadillac-the-world-s-first-civilian-armored-car-157313.html

کاپون کا بنگلا
https://www.homesandgardens.com/news/al-capone-house
پاپولر کلچر
https://www.youtube.com/watch?v=Ed1ofgp0Y9I


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments