بلاول کی عالمی طاقتوں سے این آر او کی اپیل!
سوال گندم، جواب چنا، یہ رویہ اب پاکستانی سیاستدانوں کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔ ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی، نواز شریف ہوں یا آصف علی زرداری، معاملہ آمدن سے زائد اثاثوں کا ہوں یا جعلی بنک اکاؤنٹس کا، جواب دونوں سیاستدانوں کا یہی ہے۔ کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شریف خاندان لندن فلیٹس کی ملکیت کوتو تسلیم کرتا ہے۔ لیکن اگر ان سے یہ پوچھ لیا جائے کہ یہ لندن فلیٹس کس آمدن سے خریدے گئے۔تو منی ٹریل دینے کی بجائے یا تو آپ کو قطری خط ملے گا، یا پھر صاف الفاظ میں کہ دیا جائے گا۔ کہ اگر ہمارے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں۔ تو تمہیں اس سے کیا۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں زرداری خاندان سے ان کے اخراجات اور اثاثوں کی تفیصل پو چھ لی جائے۔ تو وہ آپ سے یہ سوال کرے گے۔ کہ آپ یہ ثابت کرے کہ ہم نے سرکاری خزانہ لوٹا ہے۔ وہ کبھی یہ نہیں بتائے گے، کہ بلاول ہاؤس کے اخراجات کہاں سے ادا کیے جا تے ہیں۔
Read more
