پاکستان کے نظام انصاف کی چند مثالیں

پاکستان کا نظام انصاف دنیا کے بہترین جسٹس سسٹمز میں سے ایک ہے جو نہ صرف انصاف مہیا کرتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر اس بات کا بھی تعین کرتا ہے کہ کب اور کتنی مقدار میں انصاف مہیا کرنا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک سیاست دان ہیں اور آپ کی حکومت مضبوطی سے چل رہی ہے تو ہو سکتا ہے آپ کے خلاف ہر کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت کے لئے برخاست کر دیا

Read more

سائنسی طریقہ کار، تنقیدی سوچ اور پاکستانی معاشرہ

انسانی تاریخ میں سائنسی طریقہ کار کے ارتقاء نے جتنے اثرات مرتب کیے ہیں اس کی نظیر شاید ہی کہیں اور ملے۔ اگر ہم سائنسی طریقہ کار کے بنیادی اجزا کا جائزہ لیں تو مفروضہ، تجربہ اور نتائج اس کے تین بنیادی اجزا ہیں۔ یہاں پہ یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہم کبھی بھی مفروضے کی بنیاد پر نتائج اخذ نہیں کر سکتے۔ مفروضے کو ہمیشہ تجربے کی بھٹی سے گزار کر ہی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اور ان نتائج کی بنیاد پر مفروضے کے غلط یا درست ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ سوچ کے اس طریقہ کار نے انسانی دنیا میں جتنے انقلابات لائے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کی دنیا میں جتنی بھی ایجادات ہیں وہ اسی بنیادی طریقہ کار کی مرہون منت ہیں۔

Read more

ہم فریب زدہ قوم

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جس کی بنیاد جھوٹ اور فریب پہ رکھی گئی ہے۔ جہاں جھوٹ ایک قومی وتیرہ بن چکا ہے اور جہاں منافقت حب الوطنی کی علامت ہے اور جہاں ہر حادثے اور ہر المیے پر ایک کمیشن بنایا جاتا ہے جس کی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آتی جہاں دہائیوں پہلے کی گئی قومی غلطیوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاتا اور اس سے بھی بڑھ کر جہاں جھوٹ کو کتابوں کا حصہ بنا کہ ہمارے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ اور جہاں بحث کرنے کا مقصد صرف دوسرے کو نیچا دکھانا ہے نہ کہ مل بیٹھ کے کسی مسئلے کو سمجھنا یا اس کے بارے میں اپنے علم کو بڑھانا۔

Read more