سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ”یلاشرقیہ سیزن“ کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ سیزن سعودیہ کے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020 کے تحت منایا جا رہا ہے۔ سعودیہ کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان تقریبات کا مقصد سعودیہ ویژن 2030 کے مطابق ملک کو ایک ترقی پسند اور روشن خیال ملک کے طور پر سامنے لانا ہے۔ اور کونسل آف اکانامک ڈیویلپمنٹ اور دفاع کے وزیر ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت ”TheQuality of life 2020 ”کا یہ پروگرام سیزنز کے تسلسل کا آغاز ہے جو اگلے دو سال میں ملک کے مختلف حصوں میں منائے جائیں گے۔
ملک کا یہ مشرقی صوبہ اپنے خوبصورت ساحلوں، سیاحتی مقامات اور تفریح کے ذرائع کے لئے مشہور ہے۔ 14 مارچ سے شروع تقریبات کا یہ سلسلہ تیس مارچ تک جاری رہے گا۔ان تقریبات کی ایک خاص بات 23 مارچ کو سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الخوبار میں سن سلک کے تعاون سے منعقد کی جانے والی پانچ کلومیٹر کی ”رنگوں والی ریس“ تھی جو گزشتہ ہفتے ہندو مذہب کے تہوار ”ہولی“ کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔ اس دوڑ میں دس ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ دوڑ کے دوران شرکاٗ نے نہ صرف ایک دوسرے پر رنگ پھینکے۔ بلکہ راستے میں ان پر رنگ پھینکنے کے لئے جگہ جگہ خواتین کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں۔
Read more