سرکاری تحویل سے واپس ہوئے مشنری سکولوں کی حالت

سات اکتوبر دو ہزار بیس کو سوشل میڈیا مین ایک تصویر دیکھی جس میں پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور جناب اعجاز عالم آگسٹین اور کیتھولک آرچ بشپ جناب سبیسٹین شاہ، وزیر تعلیم پنجاب کے ساتھ بھٹو دور میں حکومتی تحویل میں لیے گئے چرچ کے سکولوں کی واپسی کے حوالے ں سے حکمت عملی پر غور کر رہے تھے، سال 2001 میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے کے ذریعے بھٹو دور میں قومیائے گئے تعلیمی ادارے ان کی انتظامیہ

Read more

ارطغرل: ڈاکٹر البرٹ جان کے لکھے مضمون پر آئے کمینٹس کا جائزہ

آج کل مقبول ہوئی ڈراما سیریز ”ارطغرل“ حالیہ دنوں میں ہر طرف زیر بحث ہے۔ میرے ساتھی وکیل مجھے بتا رہے تھے کہ کہ وہ اس کی ستر سے زائد اقساط دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر طرف ارطغرل ہی ڈسکس ہو رہا ہے، اس ہنگام ڈاکٹر البرٹ جان نے ارطغرل سیریز کو لے کر ایک مضمون لکھا جو ”ہم سب“ پر شایع ہوا۔ محترم ڈاکٹر البرٹ صاحب نے ارطغرل کے حوالے سے بطور مسیحی اپنا گلہ کیا کہ ڈرامے سے مسیحوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان، جن کی خصوصی ہدایت پر یہ ڈراما دکھایا جا رہا ہے، سے گلہ کیا کہ وہ مسیحوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کے ”اپنوں پہ ستم“ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

Read more

چُک بال گیم میں بال چھیننا فاؤل ہے

یہ 14 سال پہلے کی بات ہے میرے سکول کے ڈائریکٹر سپورٹس سر اعمانویل اسد نے مجھے کہا کہ میں ایک گیممتعارف کروا رہا ہوں جس کا نام چُک بال ہے۔ میری کوتاہی ملاحظہ ہو کہ اٹھارہ سال سے ملی ہوئی دعوت کو میں سال دوہزار انیس کے آخر میں پورا کر پایا۔ باسکٹ بال یا تھرو بال کی طرز پر اس گیم کا کورٹ ہوتا ہے اور دونوں طرف ٹیموں میں سات، سات کھلاڑی ہوتے ہیں میں سر اسد

Read more

کراچی کے کھٹمل اور سندھ اسمبلی میں کرسچن پرسنل لاز

بس یہ خیال سار راستہ ساتھ رہا کہ کراچی میں بہت محتاط ہو کر رہنا ہے۔ جانے سے پہلے بیوی نے بھی کچھ ایسی ہی نصیحتیں کیں مختصراً جو کسی سے کوئی چیز نہ لی کر کھانا، سامان کی خود حفاظت والے پیرائے میں ہوتی ہیں۔ اس ًمحتاط طرزِ عمل میں ایک تو حد سے زیادہ ہی محتاط روی کا مظاہرہ ہو گیا، ائیر پورٹ سے باہر نکلا تو ایک دوست کی کال آگئی اور وہ چھوٹتے ہی فر فر

Read more

پاکستانی مسیحیوں کا عالمی دہشتگردی پر موقف

سوال یہ ہے کہ کیا سری لنکا میں ہونے والے چرچ دھماکوں اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی میں کوئی فرق ہے، سوال توویسے یہ بھی ہے کہ کیا پاکستانی مسیحیوں کی اکثریت کیا اپنے آپ کو کسی عالمگیر مسیحی تحریک کے ساتھ وابستہ سمجھتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں ایک دہشتگرد نے فارنگ کی اور پچاس سے زائد لوگ اپنی جانیں ہار گئے۔ ساری دنیا نے اس کی مذمت کی۔ نیوزی لینڈ کی وزیرِاعضم بالکل واضح سوچ کے

Read more

روبوٹ 2.0: پرندوں پر توجہ واہ واہ

میں نے آج تک کبھی کسی مووی پرنہیں لکھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں اس موضوع پر لکھ ہی نہیں سکتا۔ لیکن کیا ہوا کہ پچھلے دنوں ایک سول سوسائٹی تنظیم کے توسط سے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ایک گروپ سے ملاقات ہوئی۔ باقاعدہ گفتگو کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کچھ نوجوانوں نے بالی ووڈ فلم روبوٹ 2.0 پربات چیت کی، میں نے یہ مووی دیکھی نہیں تھی لیکن ان کی گفتگو سے میری دلچسپی بڑھی، وہ بار بار ایک لفظ بھکشی بول رہے تھے۔ میں نے اپنی قابلیت کا پردہ چاک نہ ہونے دیا اور مووی دیکھنے کا ارادہ کر لیا کہ اس لفظ کو ہی سمجھ سکوں۔

اور پھر یہ مووی دیکھی۔ کرن جوہر کی یہ مووی مجھے اپنے بچپن میں لے گئی، جب ہم اپنے سکول میں موجود سکھ چین کے درخت پر چوئی چلانگڑ کھیلا کرتے تھے، چوئی چلانگڑ کو مہذب لفظوں میں کیا کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔

Read more

مسلم لیگ ن کو کیا کرنا چاہیے

تو کیا مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت نے سایسی عمل سے باہر رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس طرح کے بیانات نواز شریف دے رہے ہیں کیا وہ شکست کا اعلا ن ہے، اگر مسلم لیگ ن کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ حکومت کی اپنی غلطیاں اسے غیر مقبول بنا دیں گی تو جناب حکومت تو لٹھ لے کر اپنے ہی پیچھے پڑی ہی ہوئی ہے لیکن حکومت کی غلطیوں کا فائدہ مسلم لیگ ن کو

Read more

مسیحی اور شادی کے قانون سے پہلے طلاق کا قانون

یہ بہت دلچسپ بات ہے کہ پاکستان میں مسیحی آبادی کے لیے شادی کے قانون سے پہلے طلاق کا قانون بنایا گیا۔ انگریزوں کے دور میں سن اٹھارہ سو انسٹھ میں مسیحی طلاق کا قانون بنا جبکہ اٹھارہ سو بہتر میں شادی کا قانون بنایا گیا۔

انیس سو اکیاسی تک مسیحی طلاق کے قانون میں کوئی بہت بڑی ترمیم نہیں ہوئی ماسوائے چند پروسیجرل تبدیلیوں کے لیکن جنرل ضیا الحق کے دور میں جہاں دیگر قوانین کے ساتھ بلاتکار ہوا وہیں مسیحی طلاق کے قانون میں بھی ترمیم کر دی گئی۔ اس ترمیم نے مسیحی خواتین کے لیے بے تحاشا مشکلات پیدا کر دیں۔ اس ترمیم کے ذریعے قانون کا سیکشن سات جو عورت یا مرد میں سے کسی کو بھی یہ حق دیتا ہے کہ وہ دیگر وجوہات کے علاوہ اس وجہ سے بھی طلاق کا حق رکھتے ہیں کہ ان کو اپنے جیون ساتھی کے نامناسب رویہ کا سامنا ہے، اور وہ مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ اس سیکشن کے ختم ہونے سے طلاق کے قانون کی سیکشن دس کے مطابق مرد اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے زنا اور حرام کاری کا الزام لازمی لگائے گا۔ صرف اسی ایک الزام کو ثابت کر کے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتا ہے۔ اس قانون کے تحت بے شمار خواتین ذلت اٹھا رہی ہیں۔

چلتے چلتے ایک اور بات موجودہ قانون میں ایک اور تبدیلی بھی ہونے والی ہے، موجودہ قانون کے مطابق جو مرد کسی کی بیوی کے زنا حرام کاری کرتا ہے اور عورت کا خاوند عدالت میں اسی زنا حرام کاری کی بنا پر طلاق مانگتا ہے وہ اس زانی مرد سے اپنی بیوی کو استمعال کرنے پر معاوضہ بھی طلب کرسکتا ہے اب وہ کیا کہتے ہیں جو اس قانون میں تبدیلی کو بائبل میں تبدیلی سے منسوب کرتے ہیں۔

Read more

مسیحی خاکروب کی خوش قسمتی

کچھ عرصہ پہلے فیصل آباد کی ایک بڑی مسیحی آبادی میں ایک پرایئوٹ کالج کی طرف سے خاکروبوں کی ضرورت ہے کے بینر، لگانے پر اس آبادی کے پڑھے لکھے لوگوں نے بہت احتجاج کیا، ہمارے دوست امجد پرویز تو باقاعدہ اس کالج میں گئے اور ان کو بتایا کہ آپ نے ہمارے علاقے میں ضرورتِ خاکروب کے بینر لگا کر امتیازی سلوک کیا ہے، ہمارے علاقے میں صرف خاکروب ہی نہیں آپ کو ٹیچرز، نرسز، ڈاکٹرز، کمپیوٹر کے ماہرین

Read more

مسیحی ارکانِ اسمبلی کو وزارت کیوں نہیں ملی

صوبہ خیبر پختون خواہ میں کابینہ کی تشکیل انتیس اگست تک ملتوی ہو گئی ہے۔ خبر یہ ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں باہمی اختلافات ہیں۔ شاہ محمد جو سابق کابینہ میں وزیرِ ٹرانسپورٹ تھے، وہ مشیرِ ٹرانسپورٹ کا عہدہ قبول نہیں کر رہے، ان کا اصرارہے کہ جنوبی اضلاع جہاں سے شاہ محمد کا تعلق ہے، ان اضلاع کی پس ماندگی کے پیشِ نظر ان کو کابینہ میں بھر پور نمایندگی ملنی چاہیے۔ اس طرح شاہ محمد اپنے حلقہ

Read more