بلند عزائم کے حامل نوجوان سے ملاقات کی روداد

رواں سال مئی کے اواخر میں پشاور کی گرمی کچھ زیادہ بڑھ گئی تھی، میڈیا ورکشاپ کے سلسلے میں پشاور کے ایک پر آسائش ہوٹل میں ہم رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، گرمی کے باعث فارغ اوقات بھی زیادہ تر ہوٹل میں مطالعہ اور دیگر مشاغل میں گزرتے۔ اس دوران مجھے ایک قریبی دوست کا برقی میسج موصول ہوا کہ وہ انہیں ایک شخصیت سے ملانا چاہتے ہیں، شاید اس شخصیت سے مل کر انہیں بھی اچھا لگے، عشاء کے

Read more

قبائلی اضلاع میں الیکشن مہم اور سیاست دانوں کی زبان درازیاں

قبائلی اضلاع میں پہلی بار منعقد ہونے والے صوبائی الیکشن 2019 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مین شاہراہوں پر بڑے بڑے فلیکس بورڈ آویزاں ہوچکے ہیں۔ جوڑ توڑ کی کوششیں بڑی تیزی سے جاری ہیں۔ دیرینہ رفاقتیں رقابتوں میں تبدیل ہورہی ہیں تو شدید رقابتیں نئی محبتوں کا روپ دھار رہی ہیں۔ مدتوں سے ہمارے نظام سیاست پر مسلط وہی چہرے جو موسموں کے بدلتے ہوئے تیور اور ہواؤں کا رخ بھانپ کر ہمدردیاں بدلتے ہیں، شاید یہ اس نظام

Read more

چپاؤ: باجوڑ کی گمنام لیکن دلکش آبشار

ضلع باجوڑ میں دنیا کی نظروں سے اوجھل ایک ایسی آبشار ہے جو پاکستان کے چند خوبصورت ترین آبشاروں سے مشابہت رکھتی ہے چند ہی لوگ اس تک پہنچ پاتے ہیں اور وہ کسی کو بھی اس کا صحیح پتا نہیں بتاتے اور یہ بلند پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ آبادی سے بہت دور، اس کی خوب صورتی تصویر میں دیکھ کر صرف اچھی ہے نہیں کہا جاسکتا بلکہ دیکھنے والے اس کی تصویروں میں کھو جاتے ہیں اس کو

Read more

باجوڑ ڈیڑھ دہائی سے بند پبلک لائبریری کسی مسیحا کی منتظر

کتب خانوں کا آغاز بنی نوع انسان کے تہذیب یافتہ دور میں قدم رکھتے ہی ہو گیا تھا۔ انسان کے دنیا میں آنکھ کھولتے ہی لکھنے پڑھنے کا رجحان تھا۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے مٹی کی تختیوں، جانوروں کی جھلی اور لکڑی کی تختیوں کو استعمال کیا گیا بعد ازاں چین میں کاغذ کی ایجاد عمل میں آئی۔ علم اور کتب خانے ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں نصابی ضرورت

Read more

کافر کیلاشی حسیناؤں کے دیس میں

باجوڑ سے نکلتے ہوئے تقریباً 11بج چکے تھے جب ہم نے کیلاش کی طرف سفر کا آغازکیا۔ پہاڑوں کے حسیں اور دشوارگزار راستے ہمارے منتظر تھے۔ خان صاحب کے دعوؤں کے عین مطابق پولیس کا نظام دیگر صوبوں کے پولیس کے نظام سے بہت بہتر تھا، نہ کسی کو تنگ کیا جاتا ہے اور نہ ہر موڑ پے رشوت خور پولیس کھڑی نظر آتی۔ اپردیر سے آگے راستہ انتہائی پُر خطر ہے۔ کچھ دیر بعد لواری ٹنل کا دیدار نصیب

Read more