عمران خان کی شہید بھٹو سے مماثلت کے متلاشی تاریخ دان
شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان میں مماثلت تلاش کرنے والے ایک مبینہ تاریخ دان نے شہید بھٹو جیسے دیو ہیکل تاریخی کردار کے قد کو صرف ایک کالم لکھ کر چھوٹا کرنے کی جو کوشش کی ہے وہ یقیناً بری طرح ناکام ہوئی ہے کیونکہ تاریخ کو مسخ کرنے کا نتیجہ محض جگ ہنسائی کی صورت میں سامنے آتا۔ تاریخ کے یہ مبینہ طالبعلم اگر پچاس سال گزرنے بعد اچانک اپنی مرضی کی تاریخ لکھنا چاہتے ہیں اور اپنے کالم میں بھٹو صاحب کو زبردستی فوج کی انگلی پکڑوا کر انہیں عمران خان کی طرح اقتدار میں لانے جیسی کہانی بنانے کے کوشش کریں گے تو ان کی خواہش کے مطابق پانچ دہائیوں بعد یک دم گنگا الٹی نہیں بہہ سکے گی۔
Read more
