افسانہ: نُور کی تلاش

کہا جاتا ہے کہ ہر صدی میں ایک بار آسمان کے کنارے پر ایک دراڑ پیدا ہوتی ہے۔ ایک شگاف، جو ہمارے اور دوسری کائناتوں کے درمیان پردے کو چیر دیتا ہے۔ یوسف، ایک گوشہ نشین نوجوان، شمالی پہاڑوں کے دامن میں آباد ایک گاؤں ”خُندار“ میں رہتا تھا۔ وہ خاموش طبع، مگر شدید متجسس دل کا مالک تھا۔ جب دوسرے چرواہے بکریوں کے ساتھ کھیلتے، یوسف آسمانوں کی طرف تکتا رہتا، جیسے کسی پکار کو سننے کی کوشش میں

Read more

ہمارا نظام تعلیم، پیاسا کوّا اور ارسطو

جمعرات کو سپریم کورٹ نے ملک میں نجی جامعات کی بھرمار اور ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ملک میں شعبہ تعلیم تباہ ہو رہا ہے، ڈگریاں بیچی جا رہی ہیں، ایک نسل تباہ ہو چکی، دوسری لائن میں لگی ہے، لیکن حکومت ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھتی۔ معزز جج نے اور بھی متعدد مسائل کا ذکر کیا اور حکومت پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔ ملک کے اعلی ادارے کی جانب سے تعلیم جیسے

Read more

ہوس بھری نظریں، بلیک میلنگ۔ پاکستانی خواتین کی جنسی ہراسانی

حال ہی میں امریکہ سے پاکستان منتقل ہونے والی مغربی تعلیم یافتہ تانیہ کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے بعد اسلام آباد کے پوش ایریا میں واقع اپنے گھر کی طرف جاتے ہوئے کچھ مردوں کی ہوس بھری نظروں کا نشانہ بنی۔ ایسا اکثر ہوتا تھا لیکن تانیہ نے بتایا کہ اس نے کبھی اتنا دھیان نہیں دیا ”جتنا تنگ ہوکر آج دینا پڑا“۔ مغربی جدید معاشرے میں تربیت پانے والی پرکشش شخصیت کی حامل جواں سال تانیہ لئے یہ سب کچھ حیران کن تھا۔

اور اس سے بڑھ کر یہ کہ تانیہ ایک ایسے پیشے سے وابستہ تھی جس کی ذمہ داریوں میں ہراسانی کے خلاف جدوجہد بھی شامل ہے، لیکن وہ خود جنسی طور پر ہراساں کرنے کے اس انوکھے طریقے سے حیران و پریشان ہوگئی۔ تانیہ جیسی شخصیت کے لئے یہ سب کچھ اجنبی ہوسکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے معاشرے میں یہ معمول کی بات ہے۔

Read more

آسمان کے گوشے میں بیٹھے تین انجان بوڑھے، اور میری روح

سردیوں کی ایک خاموش اور طویل رات تھی جب میری روح چپکے سے سیاہ آسمانوں کی جانب محوپرواز ہوئی، ایسا کبھی کبھار بلکہ طویل وقفوں کے بعد ہوتا ہے جب یہ کائنات کے کسی انجان گوشے کے سفر پر نکلتی ہے اور اپنے ساتھ ہمیشہ بے شمار اندیشے، وسوسے، سکون، سوال اور جواب کے خزانے لے کر واپس آتی ہے۔ اس رات بھی جب یہ کالے آسمانوں پر چمکتے تاروں کو عبور کرکے بہت دور نکل گئی تو اس نے وہاں آسمان کے ایک الگ تھلگ گوشے میں بیٹھے تین عمررسیدہ، باریش اجنبیوں کو دیکھاجو ایک بیضوی سے دائرے کی شکل میں سرجوڑے

Read more

میڈیا بحران: سنسرشپ، حکومتی دباوٗ، مالکان یا خود صحافی؟

زمانہ طالب علمی میں جب میں اخبارات میں لکھے مضامین پڑھتا تھا تو وہ ہمیشہ میرے علم میں اضافے کا باعث بنتے تھے۔ میں نے میڈیا کو ملک پر مسلط ایک آمر سے لڑتے ہوئے بھی دیکھا جس نے بالآخر اسے اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر پھینکا اور اس کے بعد جب ملک میں ہر طرف لاقانونیت کا راج تھا، میں نے اس دور میں بھی ایک طاقتور میڈیا دیکھا جس نے جمہوریت کے حق میں بھرپور مہم چلائی

Read more