مولویوں کی دعوت: جھوٹا میڈیا اوراجڑا چمن

ایک دفعہ کسی نے چند مولویوں کو اپنے گھر پر دعوت کی ان میں سے جب کوئی باہر جاتا دوسرے صاحبان اس کے متعلق کہتے کہ یہ تو بالکل بیل ہے بیل، جب دوسرا نکلتا تو کہا جاتا کہ یہ تو گدھا ہے گدھا۔ یوں سب ایک دوسرے کو کسی نہ کسی جانور سے تشبہہ…

Read more

غیر جانبدارصحافت کا تصور

سر آپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ صرف گلگت کے صحافی ہیں کیونکہ آپ گلگت بلتستان سے باہر نکلتے ہی نہیں، صحافی کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ ادھر پنجاب کے مختلف دیہاتوں میں بھی اس طرح کے مسائل ہیں آپ ان کے بارئے میں بھی کچھ لکھیں اور بولیں۔ ان کے اس تبصرے…

Read more

ضلع گانچھے میں انجینئر اسماعیل کی جیت اور نفرت کی فصل

گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریڑی اور ضلع گانچھے حلقہ نمبر 3 اور گلگت بلتستان 24 سے انجینئر محمد اسماعیل انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد جعفر کو شکست دینے کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ اس بات کو کم…

Read more

گلگت کے عوام کا عدم تعاون: ریاست اور قوم کا بحران

حکومت کی اصل کامیابی اس کے شہریوں کا اعتماد ہوتا ہے جس کے فقدان کی صورت میں ریاست کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا ثبوت اس وقت پورے پاکستان میں عموما اور گلگت بلتستان میں خصوصا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جب سے کرونا وائرئس…

Read more

پاٹو کی اپنے لئے پالیسیوں میں نرمی مگر ماؤنٹین گائیڈز کو جکڑنے کی خواہش

پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہونے کے باوجود ماضی میں بد قسمتی سے پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کو لانے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ بعض سطح پر پاکستان آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی رپورٹیں بھی آتی رہی۔ جس کی وجہ سے اس شعبے سے وابستہ افراد نے اپنی اپنی انجمنیں بنا…

Read more

گلگت بلتستان: کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کی کارکردگی

گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے اس وقت امتحان لینے کی ذمہ داری ایک نجی ادارہ کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کے فیس بک پیج پر دی معلومات کے مطابق گزشتہ سال گلگت بلتستان حکومت اور اس ادارے کے درمیاں ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت گلگت بلتستان…

Read more

والد سے آخری ملاقات۔۔۔ اور شباب روٹھ گیا

والدین انسان کا ایسا سرمایہ ہے جس کی موجودگی میں اس کی قدر کم ہی لوگوں کو ہوتی ہے مگر جب یہ سرمایہ چھین جائے تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے پاؤں کے نچے سے زمین نکل گئی ہو۔ اگر یہ سرمایہ آپ سے بچپن میں چھین جائے تو اس وقت شایداتنا نہیں ہو…

Read more

سٹیٹ بینک کا ممکنہ گورنر، غربت کی موت اور خالق کی درگاہ پہ جانے والے

وہ پاکستان کے سٹیٹ بنک کا گورنر بننے کی خواہش دل میں لئے موت سے لڑتارہا اگرچہ وہ موت کو تو شکست تو نہ دے سکا مگر مقامات مقدسہ جانے والوں کے لئے ایک اہم سوال چھوڑ گیا مگراس کی موت میرے بھی ذہن کو جھنجوڑ نہ سکی تھی۔ شاید اس کی وجہ اس کے…

Read more

ضلع گانچھے میں انتظامی افسر ان کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی

گلگت بلتستان کے کسی بھی دوسرے ضلع کی طرح بیورو کریسی کا ایک طبقہ ضلع گانچھے کے لوگوں کے بنیادی حقوق کو بڑے ناز و نخرے کے ساتھ پامال کر نے کی خبریں آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ یہ ضلع پاک بھارت سرحدی حدود میں واقع ہونے کی وجہ سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اس علاقے کے لوگوں کی حب الوطنی بھی اپنی مثال آپ ہے۔ مثال کے طور پر سال 2012 میں گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے سینکڑوں نوجوانوں میں کھرکوہ نامی گاؤں کے دو جوان بھائی بھی شامل تھے ان کی شہادت پر اس بہادر باپ کا کہنا تھا کہ اگر میرے اور پانچ بیٹے بھی ہوتے تو انہیں بھی وطن پر قربان کرنے سے دریغ نہ کرتا۔

ضلع گانچھے اپنی شرافت اور امن پسندی کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے کیونکہ جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے یہاں کے لوگوں کو تہذیب یافتہ قرار دیتے ہوئے ان کی تہذیب سے سیکھنے کی تلقین کرتے تھے۔ عمران خان کی یہ ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔ مگر بدقسمتی سے بیوروکریسی کے بعض عنصر ان کی اس شرافت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں پر مسلط ہونے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

Read more

وزیر سیاحت کا رویہ عوام میں پکنے والے لاوے کی ایک جھلک ہے

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان فدا کی طرف سے پی آئی اے کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے پر پاکستان اور بیرونی ملک میں بحث جاری تھی کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے معاملے کا از خود نوٹس لے کر انہیں ذاتی حیثیت…

Read more