میرے سوالوں کا سفر
آج ایک عرصے کے بعد قلم پکڑا ہے تو عجیب سی کیفیت کا شکار ہوں۔ ہمیشہ کچھ لکھنے کے بعد ابو کو دکھایا کرتی تھی۔ ان کی علمی نظر کے سامنے میری تحریریں گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہو گا مگر ابو نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا۔ پچھلے سال وجودیت پر کچھ لکھنے کی جرات کی تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ اردو میں اس موضوع پر اتنا مواد نہیں۔ مگر بعد میں معلوم ہوا کہ متعدد گمنام جواہر ہیں
Read more
