مردہ خانے میں عورت: مشرف عالم ذوقی کا فاشزم کو للکارتا ناول

جدید ہندوستان میں فاشزم دسمبر میں آیا جب لوگوں کو غسل کیے کئی کئی دن ہو جاتے ہیں اور ان کے کپڑے کالے پڑجاتے ہیں اور اسے لانے والے خانہ بدوش تھے جنھیں ’گھومنتو‘ کہا جاتاتھا اور ان میں سے ایک مارخیز کے شہر سے آیا تھا۔ وہ بوڑھا تھا، بندروں کی نسل کا، جس کے سرکے بال اڑگئے تھے، وہی ہندستان میں فاشزم کا مبلغ اور داعی تھا۔ اس اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں ترشول تھے، لمبے

Read more

الہ آباد میں ادیبوں کی کہکشاں

مارچ 2019 کی 16۔ 17 دو ایسی تاریخیں تھیں جن میں انجمن ترقی پسند مصنفین، یوپی کے ہندی ورژن ”پرگتی شیل لیکھک سنگھ“ کی دوروزہ کانفرنس کا انعقاد شہر اکبر واور ادیبوں کی کہکشاں الہ آباد میں ہوا۔ اس کانفرنس کے انعقاد کی تاریخوں سے پہلے کی بات ہے کہ ایک دوپہر PWAاترپردیش کے نائب صدر اور معروف افسانہ نگار، سابق استاد و ماہر تعلیم اسرار گاندھی صاحب کا ایک فون آیا۔ جس میں مجھے مذکورہ پروگرام کے متعلق اطلاع دی اور مجھے حکم دیا میں اس میں شرکت کروں (پھر چند دیگر باتیں بھی ہوئیں، جنھیں بین السطور ہی سمجھاجائے ) میں نے ہامی بھرلی اور مقررہ دنوں کے ریٹرن ٹکٹس لے لیے۔روانگی کا ٹکٹ ”پریاگ راگ ایکسپریس“ کی ٹرین نمبر۔ 12418 کا تھا جو نئی دہلی ریلوئے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 16 سے اپنے متعینہ وقت 21 : 20 پر روانہ ہوئی۔

پریاگ راج ایکسپریس اپنی دیگر خوبیوں، مثلاًتیزرفتاری، وقت کی پابندی اور فرض شناسی کے علاوہ شہر الہ آباد کی تقدیس، ثقافت، تہذیب، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، وہاں کی انتظامی اور تاریخی ترقیوں کی ترجمانی کا فریضہ بھی انجام دیتی ہے۔ جیسے ہی اس پر نظر پڑتی ہے، شہر الہ آباد کے برج، تاریخی مقامات، مندر، مسجد، چرچ اور دیگر مذہبی مقامات، ہوٹلس، تعلیمی و تکنیکی اداروں کے نقوش سرخ سرخ کلر اسکیم میں ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسے نئی دہلی میں الہ آباد کا سفیر بھی کہا جاسکتا ہے۔

Read more

ایک جھوٹی کہانی کا سچ اور دوسرے افسانے

معروف افسانہ نگار اور علم و ادب نواز جناب اسرار گاندھی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔مختصریہ کہ شہرسنگم یا شہر اکبرو فراق اور شمس الرحمان فاروقی،الہ آباد سے ان کا تعلق ہے۔ ان کا شمار 80کی دہائی میں ابھرنے والی ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے تجرید سے ماوریٰ جدید افسانے کی بنیاد ڈالی اور اسے پروان چڑھایا۔یہ دور سرمایہ داری،جدید ٹیکنالوجی ،صنعتی انقلاب ،دنیا کی بڑی طاقتوں کے چھوٹی طاقتوں کو ثابت نگل جانے اور ان کے

Read more