ہمارے طلبا سیریس کیوں نہیں؟

پاکستان میں پرائمری کلاس کے لیے 40 طلبا فی استاد ہیں۔ جبکہ پوری دنیا میں اوسطا 24 طلبا فی استاد ہیں اور سویڈن میں 12 طلبا فی استاد ہیں۔ اس حساب سے پاکستان دنیا کا نواں بدترین ملک ہے جہاں پرائمری سطح پر بہت کم اساتذہ ہیں۔ میں سویڈن سے پڑھا ہوں وہاں کے طالب علم بھی دنیا کے عجیب لوگ ہیں۔ وہاں جب ایک طالب علم کو کوئی کام ملتا تھا تو اس کا گروپ وہی کام کرنے میں

Read more

ڈیڈی! میں سائنٹسٹ بنوں گا

کھلونوں سے کھیلتے ہوئے بغیر سر اٹھائے میرے پانچ سالہ بیٹے نے پوچھا ڈیڈی تجربے کون لوگ کرتے ہیں۔ میں نے جواب دیا۔ Scientists پھر وہ بے اختیار بول پڑا ڈیڈی میں سائنٹسٹ بنوں گا۔ میں نے ایک لمحے کو کافی کا مگ سائیڈ پر رکھا اور سوچ میں پڑ گیا۔ پوری دنیا میں اس وقت 70,00000 سائنس دان زندہ ہیں جو کہ اب تک جتنے بھی سائنسدان گزرے ہیں ان کا ٪ 90 بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ سائنسدان موجود ہیں۔ انسانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں سائنسدان کبھی بھی نہیں رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ٪ 30 خواتین سائنسدان ہیں یا سائنس کے میدان سے وابستہ ہیں۔ جبکہ جنوبی ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں یہ شرع بہت کم ہے۔

Read more

مگر میرا بیٹا نہیں سمجھتا

ڈیڈی ہم مر کیوں جاتے ہیں! ڈیڈی ہم مرنے کے بعد کہاں چلے جاتے ہیں! ہم لائٹ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر کیوں نہیں آتا؟ فیش مر کیوں جاتی ہے! ڈیڈی سپائیڈر مین رئیل میں کیوں نہیں ہوتا۔ یہ سوالات جب میرا پانچ سال کا بیٹا میرے بازو پر سر رکھ کر بڑی ہی معصومیت سے پوچھتا ہے تو اس وقت میرا دماغ کمرے سے باہر چلا جاتا ہے۔ میرے پاس ان سوالات کا جواب نہیں ہے مگر میرا بیٹا مجھے دنیا کا سب سے عقل مند انسان سمجھتا ہے اس کو پتا ہے کہ اس کے ڈیڈی دنیا کی ہر چیز جانتے ہیں اور ان کو ہر چیز کا پتا ہے۔

Read more