آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان، کاش کہ تیزاب کے بدلے تیزاب ہوتا
پچھلے چند دن سے فیس بک پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ شاید تیزاب گردی کی سب سے بدترین رپورٹ ہے، یہ وڈیو منڈی بہاوالدین بھلیسرانوالہ، ملکوال، پنجاب میں تیزاب گردی کا شکار 22 سالہ ماریہ شاہین کی اپنے والدی کے ہمراہ یہ بیان دینے کی وڈیو ہے کہ اس پر اس علاقے کے پیر صاحب نے جنسی تشدد کے بعد تیزاب پھینکا اور اسے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ لڑکی کا تمام تر چہرہ اور آنکھیں مسخ جب کہ سر کے بال مکمل جل چکے تھے، اسے اسی حالت میں دو سال تک چھپائے رکھا اور اب دو سال بعد اس لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔فیس بک پر وائرل ہونے والی اس وڈیو میں صرف دیکھنے والے کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہوں گی، نہ جانے اس کے ماں باپ اور اس علاقے کے لوگ حقیقت میں اس مظلوم لڑکی کو اس حالت میں دیکھنے کے بعد کس کیفیت سے گزر رہے ہوں گے۔
Read more




