بینک کا سود حرام نہیں ہے [حصہ سوم]۔

قرآن و سنت کا منع کردہ ربا (یوزری) ، جیسا کہ پچھلے کالم میں وضاحت کی گئی ہے، محتاج لوگوں کو قرض دے کر ان کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے استحصالی شرح اضافہ وصول کرنے کا نام ہے۔ یوزری، اسلام کی طرح، دنیا کی تمام تہذیبوں اور مذاہب میں بھی یکساں طور پر ایک نا پسندیدہ عمل رہا ہے کہ دنیا میں کسی معاشرے کا اجتماعی ضمیر غریب افراد کے مالی استحصال کو گوارا نہیں کر سکتا۔ لیکن جب ہم آج کے دور کے بینکنگ سسٹم میں لیے اور دیے جانے والے انٹرسٹ کے حوالے سے دنیا میں دیگر اقوام کے تصور اور طرزعمل کا تقابلی جائزہ مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت کے رویے سے کرتے ہیں تو ایک مختلف صورتحال نظر آتی ہے۔ ہمارے بیشتر علما اس انٹرسٹ کو ربا کے مترادف اور حرام سمجھتے ہیں اور اس کے کسی متبادل کی تلاش میں ہیں، جبکہ باقی دنیا عمومی طور پر بینکنگ انٹرسٹ کے لینے اور دینے میں اخلاقی لحاظ سے کوئی قباحت نہیں سمجھتی۔

Read more

بینک کا سود حرام نہیں ہے (حصہ دوم)

پرنٹنگ پریس کی ایجاد نے یورپ میں سولہویں صدی میں علم کے پھیلاؤ میں انقلاب برپا کر دیا لیکن علماء نے اس فقہی دلیل کی بنا پر 300 سال تک اس کے استعمال کو خلافت عثمانیہ میں روکے رکھا کہ قرآن کے مطابق اسلام میں علم کی تحریری ترویج کا ذریعہ قلم ہے (الذی علم بالقلم۔ 96، 4) ۔ نتیجہ علمی اور سیاسی پسماندگی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ انٹرسٹ کو حرام قرار دینے والی غلطی بھی اپنے حجم اور اثرات میں پرنٹنگ پریس کی مخالفت سے کم درجے کی نہیں ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جدید مالیاتی نظام کے ممکنہ معاشی ثمرات سے پوری طرح مستفید نہیں ہو پاتی۔

Read more

الربا: قرآن و سنت کی روشنی میں

اللہ تعالی نے ہماری معاشی زندگی کے لیے چند بنیادی اصول طے کر دیے ہیں جن کی بنیاد پر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو استوار کر سکتے ہیں اور ان اصولوں کی روشنی میں اپنے معاشی معاملات کی حلت و حرمت کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا بنیادی اصول معاشرے میں عدل اور انصاف کا قیام ہے اور یہ مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک معاشی زندگی کو ظلم اور

Read more

بینک کا سود حرام نہیں ہے

کیا بینک کا سود لینا اور دینا حرام ہے؟ کیا یہ سود وہی الربا ہے جس کو اللہ اور اس کے رسول نے منع کیا ہے؟ الربا کی حرمت کی علت کیا ہے اور کیا یہ علت آج کے دور کے بینکنگ کے سود کو حرام قرار دینے کا جواز فراہم کرتی ہے؟ اگربینک کا سود حرام ہے تو کیا اس کاکوئی حقیقی متبادل موجودہے؟ کیا اسلامی بینک حقیقت میں بلا سود بینکاری کرتے ہیں یا سود ہی کو ایک

Read more