کوتوال نامہ – زوال کا عروج از ڈاکٹر سیّد کلیم امام – تبصرہ

کوتوال نامہ یوں تو ڈاکٹر سیّد کلیم امام صاحب کے اردو کالموں کا مجموعہ ہے لیکن اسے پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے جیسے ڈاکٹر صاحب کی آپ بیتی پڑھ رہے ہوں۔ اس کتاب کی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ انتہائی مختصر اور پڑھنے کے لائق ہے۔ کئی سالوں بعد ایک ایسی کتاب ہاتھ آئی ہے جسے میں نے ایک ہی دن میں پڑھ ڈالا۔ اس سے قبل محمد حنیف کا انگریزی ناول ”سرخ پرندے“ ایک

Read more

ہم کرونا سے نہیں، اللہ سے ڈرتے ہیں

فان زنگ مسلم ایسوسی ایشن، نہا چانگ، ویتنام کے چیئرمین جناب استاد حسینی حال ہی میں ملائشیا میں ہونے والے ایک تبلیغی اجتماع میں گئے تھے۔ وہاں سے واپس آ کے وہ کچھ وقت اپنے گھر گزار کے ویتنام کی ایک اور مسجد میں سہ روزہ لگانے چلے گئے۔ تیسرے دن جب بخار چڑھا اور جسم میں درد شروع ہوا تو اسپتال تشریف لے گئے۔ پتہ چلا استاد حسینی صاحب کو کرونا لاحق ہو گیا ہے۔ استاد حسینی صاحب نے

Read more

معاشی پریشانیوں سے کیسے بچا جائے؟

گزشتہ تین چار دہائیوں میں بیشتر پاکستانی خاندانوں کے معاشی حالات خاصے دگرگوں ہو گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ تو شاید ملکی سطح پہ مناسب معاشی ترقی کا نہ ہونا ہے لیکن انفرادی طور پر بھی چند ایسے عوامل ہیں جو مختلف خاندانوں کے معاشی مسائل میں اضافہ کا سبب بنے ہیں۔ ان میں سے چند عوامل شاید یہ ہیں : ۔ گھر پہ پکا کھانا کھانے کی بجائے موقع بے موقع ریستورانوں پہ کھانا کھانے جانا یا ریستورانوں

Read more

معاشی پریشانیوں سے کیسے بچا جائے؟

گزشتہ تین چار دہائیوں میں بیشتر پاکستانی خاندانوں کے معاشی حالات خاصے دگرگوں ہو گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ تو شاید ملکی سطح پہ مناسب معاشی ترقی کا نہ ہونا ہے لیکن انفرادی طور پر بھی چند ایسے عوامل ہیں جو مختلف خاندانوں کے معاشی مسائل میں اضافہ کا سبب بنے ہیں۔ ان میں سے چند عوامل شاید یہ ہیں : گھر پہ پکا کھانا کھانے کی بجائے موقع بے موقع ریستورانوں پہ کھانا کھانے جانا یا ریستورانوں سے

Read more

سرکاری ملازمین کا عوام سے ناروا رویہ اور اس کا ممکنہ سدباب

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے ایک سرکاری دفتر کی چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو منظر عام پہ آئی ہے۔ اس ویڈیو کو بغور دیکھنے سے مملکت خداداد کے سرکاری دفاتر کی عمومی حالت زار کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون سائلہ اپنی درخواست ہاتھ میں تھامے ”صاحب“ کی توجہ کی منتظر کھڑی ہیں۔ شاید زبانی ان کی منت سماجت بھی کر رہی ہوں گی (لیکن ہم ان کی آواز سن نہیں پا رہے ) لیکن ”صاحب“ ان کو یوں نظر انداز کر رہے ہیں جیسے ان کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔

Read more

مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) کے پرچے لیک ہونے کا سکینڈل

سی ایس ایس کرنے والے تقریباً ستر اسی فیصد لوگ کھل کھلا کے کرپشن نہیں کرتے (اگرچہ ان میں سے چند نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں اور چند درویش لیکن یہ بھی ایک الگ بحث ہے ) ! یہی وجہ ہے کہ لولا لنگڑا ہی سہی، کسی حد تک ہمارے ملک کا نظام چل رہا ہے کہ کہیں کہیں یہ لوگ اندھیری رات میں چراغ کی طرح جگمگا رہے ہیں۔

آج سی ایس ایس کے پرچے چند لوگوں تک لیک ہونے کی خبر سن کر دل بہت دکھا ہے کیونکہ اگر یہ امتحان بھی اپنا اعتبار کھو بیٹھا تو چند ایماندار، محنتی اور قابل افسروں کی وجہ سے معاشرے کے چند حصوں میں جو کسی حد تک کچھ اچھے کام ہو جاتے ہیں، وہ بھی ختم ہو جائیں گے!

Read more