ڈاک کا عالمی دن اور پاکستان پوسٹ کی حالت زار

9 اکتوبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈاک کے عالمی دن کو یونیورسل پوسٹل یونین کے 192 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ڈاک کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پیغام رسانی میں معاون ڈاک عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں نئے ڈاک ٹکٹ

Read more

کیا واٹس ایپ سٹیٹس عید کارڈ کا متبادل ہو سکتے ہیں؟

90 کی دہائی ہمارے بچپن کا دور تھا۔ اس وقت کی بہت سی خوبصورت یادیں ذہن پر نقش ہو کر رہ گئیں ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی نے بہت جلد ترقی کی اور ہماری زندگی اتنی سہل بنا دی ہے کہ شاید دو دہائی قبل ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اس ترقی اور ٹیکنالوجی کی بھینٹ چڑھ گئی اور کبھی کسی قیمت پر واپس نہیں آ سکتیں۔ ان کے لیے ہمیں اپنے دماغ کے دریچے میں دل سے جھانکنا پڑتا ہے اور وہ ہماری یادداشت میں کسی پرانی کتاب کے پیلے پنوں میں سوکھے گلاب کی مانند موجود ہوتی ہے اور جیسے ہی ہم اس پر لکھی گئی یادوں کی تحریر پڑھتے ہیں تو پیلے اور بوسیدہ صفحات دوبارہ سفید اور سوکھا گلاب دوبارہ سبز پتوں اور گلابی پنکھڑیوں کے ساتھ مہکنا شروع ہو جاتا ہے اور ایک خوشگوار احساس کے ساتھ دل و دماغ کو معطر کر دیتا ہے۔

Read more

آرٹ کو عزت دو

تمغہ امتیاز پاکستان میں 1957 سے مختلف عسکری اور سول شخصیات کو دیا جاتا رہا ہے۔ درجہ بندی کے حوالے سے دیکھیں تو یہ کسی بھی شخصیت کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا پاکستان کا چوتھا بڑا اعزاز ہے جو کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے دن صدر پاکستان کسی شخصیت کو نوازتے ہیں۔ وہ نمایاں خدمات آپ زندگی کے کسی بھی شعبے سے قوم کو دے سکتے ہیں اور اس کے لیے پاکستانی ہونا بھی شرط نہیں مطلب کسی غیر ملکی فرد کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جا سکتا ہے۔

Read more