اندرون شہر لاہور کے کھانے
لاہوری ہمیشہ سے خوش خوراک رہے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل، یہاں رہنے والوں کی مرغوب غذائیں حلیم، حلوہ پوری، حلوہ مانڈہ، کڑاہ، پراٹھا، کچوری، دہی، لسی پیڑے، دال پوری، سیخ کباب، تکے، تلی ہوئی مچھلی، فالودہ، رس ملائی، پریم کچوری، نون بری، نان خطائی، کھانڈ کلچہ، نہاری، سرے پائے، پٹھورے، نان، تنوری روٹی اور داس کلچہ وغیرہ بہت شوق سے کھائے جاتے تھے۔ دنیا میں بہت کم شہر ایسے ہیں، جو اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
ناشتے کے اہتمام کے حوالے سے بر صغیر پاک و ہند میں، لاہور اور دہلی کا جوڑ نہیں۔ خوش آئند بات یہ کہ لاہور اشیا کی فراہمی میں اپنا مقام کس حد تک بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اندرون شہر جسے ہم پرانا لاہور یا والڈ سٹی کہتے ہیں، میں سردیوں میں چائے کے ساتھ بن، کلچہ اور باقر خانی، رس کیک، رس وغیرہ۔ جب کہ گرمیوں میں شربت بزوری، شربت صندل، شربت بادام وغیرہ کے ساتھ خاص طور پر گاجر، سیب اور آملہ وغیرہ کے مربہ جات کھائے جاتے تھے۔
Read more
