کیا ہماری مٹی کی تاثیر خراب ہے؟

سو پیاز اور سو جُوتے، پنجابی کی کہاوت ہے۔ بحیثیت قوم ہم یہ کام پچھلے ستر سال سے کر رہے ہیں۔ کبھی آمریت کا درد اٹھنا شروع ہو جاتا ہے، کبھی جمہوریت کا۔ پاکستان بننے سے لے کر آج تک ہم عجیب گردش میں ہیں۔ جہاں سے آغاز کرتے ہیں پورا چکر کاٹ کر پھر وہیں آ پہنچتے ہیں، اور پتا نہیں کب تک ہم اسی غلام گردش میں گھومتے رہیں گے۔ عجیب تاثیر ہے ہماری مٹی کی۔ ہم عرصے

Read more

شکریہ عمران خان

ٹی وی پر عمران خان کا جلسہ چل رہا تھا اچانک میری سماعت سے جلسے میں بجنے والے ترانے سے ٹکرا گئی ”جب آئے گا عمران، بنے گا نیا پاکستان“ میرے لبوں سے بے ساختہ قہقہہ بکھرنے لگا میرے ساتھ بیٹھا دوست حیرانی سے مجھے دیکھنے لگا اور مجھ سے ہنسنے کی وجہ دریافت کی تو میں نے کہا خان صاحب نے بائیس سال جدوجہد کی اور ان بائیس سالوں میں کیسے کیسے اتار چڑھاؤ نہیں دیکھے۔ کیسے کیسے خواب

Read more

تم سوچتی بہت ہو

یاد ہے مجھے تم اکثر کہا کرتی تھی ”یہ محبت میں بچھڑنے والے بھٹکتی روحوں کی طرح ہوتے ہیں جو اذیت کے خلاوں میں بھٹکتے رہتے ہیں مگر کبھی وہ سکون کے جزیرے پر نہیں پہنچ پاتے“ تم ٹھیک ہی کہتی تھی، محبت عجیب سانحہ ہے عجیب واردات ہے جسے صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس پر سے محبت گزر جائے۔ آج اتنے برسوں بعد بھی رات کا آخری پہر تمھارے ہی نام ہوتا ہے، بارشیں سبھی تمھارے ہی نام

Read more

ہم چُپ ہیں

سوال تو یہ بھی بنتا تھا کہ جب بانی پاکستان کو شدید بیماری کی حالت میں زیارت سے کراچی لایا گیا تو اُنکو ائرپورٹ سے لانے کے لئے خراب ایمبولینس کیوں اور کس نے بھیجی! یہ سوال آج تک ایک حل طلب معمہ ہی ہے، قوم نے اس سوال پر بھی چُپ سادھ لی۔ تلخ سچ تو یہ ہے کہ گڑ بڑ تو ہم میں ہی ہے یعنی ہم عوام میں۔ لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا، ہم چپ رہے۔ پاکستان کی آزادی کے شروع میں ہی اقتدار کی میوزیکل گیم شروع کر دی گئی کبھی اس کو بٹھا دیا کبھی اُسکو بٹھا دیا کبھی اس کو گرا دیا کبھی دوسرے کو گرا دیا۔

Read more

عوام ہی ریاست کے اصل وارث ہیں

ووٹ کو عزت دو۔یہ فقط ایک نعرہ نہیں، ایک بیانیہ نہیں، یہ ایک احساس ہے ایک خوبصورت احساس، ایک ایسا احساس کہ جس میں آپ کو اپنی عزت نفس نظر آتی ہے۔آپ کو لگتا ہے کہ آپ کچھ ہیں آپ ریاست کے اہم ترین فرد ہیں۔ جو بھی آتا ہے آپ کے ووٹ سے آتا ہے اور آپ کے ووٹ سے جاتا ہے۔ اور یہی احساس آپ کے اندر ریاستی امور میں احساس شرکت پیدا کرتا ہے۔

Read more