علی اکبر ناطق کے افسانوی مجموعے ”قائم دین“ اور ”شاہ محمد کا ٹانگہ“

علی اکبر ناطق کے عقیل سین کی وساطت سے موصول ہونے والے دونوں افسانوی مجموعے ”قائم دین“ اور ”شاہ محمد کا ٹانگہ“ پڑھ لیے ہیں۔ اس عمل سے کشید کیا گیا لطف قطرہ قطرہ چکھتا رہوں گا، اب دیکھیں صراحی کتنا عرصہ ساتھ دیتی ہے ؛ بعد میں پھر صراحی پانی سے بھر کر عرق کے عرق کا سواد لے لوں گا۔ ناطق کا طریقہ واردات زبردست ہے۔ قاری کو اپنے ساتھ لیے چلتے چلے جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ؛

Read more

سفر صدیوں کا (ایک یادداشت)

کوئی نصف صدی قبل ایک بچہ، جس کا نام نادر فرض کر لیں، کٹاس راج شریف کے ہائی اسکول اور تالاب سے متصل مکانات کے درمیان واقع کھلے میدان میں سارا دن کھیلتا رہتا، اور تالاب کو پانی مہیا کرنے والے چشمے کے بہاؤ سے لطف اندوز ہونے کے لیے، بنا ماں کی ڈانٹ کی پروا کیے، غوطے لیتا رہتا۔ اس عمر میں بھی اسے یہ احساس تھا کہ تالاب کی طرف جانا اس کے لیے خطرناک ہے۔

تھک ہار کر گھر کی راہ لیتا اور کئی گھنٹے باہر رہنے کے جواز کے طور پر سرکنڈے، لکڑی اور ہر ایسی چیز جسے بطور ایندھن استعمال کیا جا سکتا ہو، کے ٹکڑے، اپنی چھوٹی چھوٹی مٹھیوں کی گنجائش کے مطابق اکٹھے کرتا اور گھر جا کر ماں کو (توتلی) پشتو میں کہتا: ګلګی [لرګی] می راوړی دی۔ (گلگی [لرگی] مے راوڑی دی)۔ یعنی لکڑیاں لایا ہوں، پنجابی میں کہیں گے، بالن آندا۔

Read more

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے گاؤں میں مستنصر حسین تارڑ کا دوست

1994 کے بعد پہلی بار ان چھٹیوں میں گاؤں جا پایا۔ دوپہر کے وقت ڈیوڑھی میں آرام کر رہا تھا کہ ایک پرندہ اندر داخل ہوا۔ مجھے دیکھ کر ایک لمحے کو ٹھٹکا پھر میری کیفیت جان کر کہ میں اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاس آ بیٹھا اور بات چیت شروع ہو گئی۔ میں نے اپنے بارے بتا کر اس کا احوال دریافت کیا تو کہنے لگا: ”ایک ’ریسرچر طبیعت‘ سیلانی پرندہ ہوں۔ سیروسیاحت کا شوق چرایا تو سوچا

Read more