ڈیپ سیک اور ایل ایل ایم: ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع، لیکن پاکستان پیچھے کیوں؟

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ”ڈیپ سیک“ (DeepSeek) ماڈلز کا تذکرہ ایک ہاٹ ٹاپک بن چکا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس موضوع پر ہمارے یہاں بھی کافی لوگ بات کر رہے ہیں، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم نے اس انقلابی ٹیکنالوجی سے کس حد تک فائدہ اٹھایا ہے؟ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) کے انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اوپن سورس ماڈلز جیسے ڈیپ سیک اور

Read more

بچوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھائیں

تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے اچھی تعلیم و تربیت کا بندوبست کریں اور اپنے بچوں کے اندر ایسی مہارتیں اور صلاحتیں پیدا کریں کہ وہ ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کریں۔

اگر آپ بھی اپنے بچوں کے اندر ایسی مہارت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے احسن اقدام یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کو کمپیوٹر کوڈنگ سکھائیں۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کا بچے چھوٹی عمر سے ہی نت نئے پروگرام بنانا شروع کر دیں گے بلکہ اس کے اندر ایسی صلاحتیں پیدا ہوں گی کہ جو ان کو زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی کافی فائدہ دیں گی۔

Read more

زندگی کیسے گزاری جائے؟

ہم میں سے ہر ایک نے اپنے مستقبل کے لیے خواب دیکھ رکھے ہوتے ہیں اور ان خوابوں کو حقیقت کا رُوپ دینے کے لیے ہم کچھ نہ کچھ منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔ کچھ خواب تو بچپن سے ہی ہمارے ذہنوں میں ڈال دیے جاتے ہیں۔ جوں جوں عمر بڑھتی ہے ہمارے خوابوں کی تعداد اور نوعیت میں تبدیلی آتی جاتی ہے۔ تعلیم کے حصول کا مقصد بھی انھیں خوابوں کو پُورا کرنا ہوتا ہے۔ خواب کیا ہیں؟ بس ایک خوشحال اور پرمسرت زندگی کی حسرت ہوتی ہے۔ یک اچھا روزگار، پختہ اور پُرسکون مکان، بیوی بچے وغیرہ وغیرہ، کچھ ایسی ہی خواہشیں ہوتی ہیں جو ہماری زندگی کا مقصد بن جاتی ہیں۔

Read more

علاج دنداں، اخراج دنداں

انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے اور ہر سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ وہ ووٹروں کو اپنی طر ف راغب کرے۔ ہمیشہ کی طرح اس انتخابات میں جو الفاظ سب سے زیادہ بک رہے ہیں وہ ہے تبدیلی اور انقلاب۔ ’تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے‘ ’قوم کی تعمیر کھیل تماشا نہیں، حقیقی انقلاب لائیں گے‘ ’ہم اسلامی انقلاب لے کر آئیں گے‘ یہ وہ نعرے ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے تواتر سے سننے کو

Read more