مہنگا آٹا سستے لوگ

اپنی تحریر کا آغاز کہاں سے کروں اور انجام کس پر کروں؟ اس عجیب کشمکش میں مبتلا ہوں کہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ آٹا مہنگا ہو رہا ہے یا لوگ سستے ہو رہے ہیں، ہر گلی ہر قصبہ اور ہر شہر کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے سفید پوش فرشتے اور کچھ معصوم روحیں دیکھ کر کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ یہ محض لفاظی نہیں بلکہ حقیقت سے کہیں دور کا تصور ہے جو صرف آنکھوں سے

Read more

ایک پیغام۔ میرے اساتذہ کے نام

ارے! آج تو ٹیچر ڈے ہے۔ مجھے معلوم ہی نہیں تھا، صبح دفتر پہنچ کر مجھے بڑی شدت سے احساس ہوا۔ کاش میں بھی اپنے بچوں کو بتا پاتی کہ آج ٹیچر ڈے ہے۔ کاش وہ بھی اپنی ٹیچر کے لیے پھول، کارڈ یا پھر چاکلیٹ لے کر جاتی اور بڑے فخر سے کہتی ”ہیپی ٹیچرز ڈے“ ۔ لیکن میں خود اپنے ٹیچرز کے لیے کیا کر رہی ہوں، میں نے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیوں نہیں کیا؟ شاید

Read more

قصور وار خاتون براستہ موٹر وے

کہتے ہیں کہ برا وقت پوچھ کر نہیں آتا، اب چاہے سفر موٹر وے سے کیا جائے یا جی ٹی روڈ سے منزل بالآخر گوجرانوالہ ہی تھی۔ آج پھر ایک اور واقعہ ہو گیا، ابھی کل ہی تو ایک پھول جلا تھا، دھواں ابھی بھی اٹھ رہا تھا، دل بے چینی سے سلگ رہا تھا کہ ہائے کس کافر نے یہ ظلم ڈھا یا اور اس ماں کے کلیجہ کو کیسے اور کب قرار آئے گا؟ اس پاک شہزادی کا کیا قصور تھا؟ ان گنت سوال دماغ میں گھوم رہے تھے کہ اچانک ایک ماں اور اجڑ گئی، عزت خاک میں مل گئی اور منزل پہ پہنچنے سے پہلے ہی درندگی کا سامنا کر نا پڑ گیا۔

آخر اس لاچار کا کیا قصور تھا؟ شاید ناقص العقل تھی اسی لیے ہوس کا نشانہ بن گئی؟ یا شاید ایک شہری کو ریاست کا تحفظ نہیں ملا۔ اور جب ملا تو بہت سے سوالات کا سامنا، تجاویز کا پلندا، گھڑی کی سوئی سے لے کر پٹرول کی سوئی تک کی نوک جھوک، جس میں وہ بے چاری خود کو بے گناہ ثابت کرتے کرتے تھک کر چور ہو چکی گی۔

Read more

شیر شوہر اور بھولی بیگم

نوعِ انسان کی تخلیق کا پہلا رشتہ ایک مرد اور عورت کا ہے جس کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام اور بی بی حوا کی تخلیق سے شروع ہوا۔ ہمارے ہاں شوہر اور بیوی کو ایک پاکیزہ رشتہ کہا جاتا ہے اورگھر میں، خاندان میں اور معاشرہ میں اسے باعزت مقام حاصل ہے۔ لیکن یہ رشتہ وقت کی نزاکت اور خاندانی نظام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ایک نیا رُخ موڑ گیاہے، اب لوگ فکر مند اس لیے ہیں کیونکہ

Read more

لڑکا اور لڑکی: فرق صرف تربیت کا ہے

میں عورتوں کے عالمی حقوق کے موقع پر نہ تو خواتین اور لڑکیوں کی حمایت کروں گی، نہ عورتوں کے حقوق اور گھریلو تشدد پر بحث کرنا چاہوں گی اور نہ ہی عورت کی تخلیق اور اس کی کمزوری کو زیرِبحث لاؤں گی کیونکہ میری نظر میں ایکوالٹی یہ نہیں ہے کہ مرد عورتوں کے کام کرے اور عورتیں مردوں کے کام کرے یا مرد اور عورت ایک جیسے کام کریں بلکہ ایکوالٹی تو یہ ہے کہ ہم مساوی سلوک کریں۔ لیکن مساوی سلوک کرنے کا سبق تو اسلام نے ہمیں کئی صدیوں پہلے ہی سکھایا تھا جسے ہم نے آج تک کتابوں میں لکھ کر محفوظ کر دیا ہے۔

Read more