عموماً ہمارے تخیل کی دنیا میں رنگوں کا جو تصور پایا جاتا ہے وہ محض نیلا، پیلا، سبز یا لال ہونے تک محدود ہے حالانکہ رنگوں کا ایک جہاں اور بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رنگوں کی یہ دنیا ہمہ وقت ہمارے سامنے موجود ہوتی ہے لیکن اس کا ادراک و فہم تجسس سے مزین لوگوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ رنگوں کی یہ دنیا کیا ہے اور عام رنگوں سے کس طرح مختلف ہے یہ جاننے اور سمجھنے کی لیے ضروری ہے اس رنگ برنگی دنیا کا رخت سفر باندھا جائے۔
مثال کے طور پر رنگوں کا تعلق دھوکے سے بھی ہوتا ہے۔ جب سیاستدان عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں وہ بھی تو رنگ ہوتا ہے۔ کچھ رنگ الفت و شادمانی کے بھی ہوتے ہیں۔ دلہے کی آنکھوں میں لگا سیاہ سرمہ اور دلہن کے ہاتھ کی مہندی بھی تو رنگ ہوتا ہے۔ کچھ رنگ علامتی ہوتے ہیں۔ وکیل کا کالا کوٹ، ڈاکٹر کا سفید چغہ، قلی کی لال قمیض، سپاہیوں کی خاکی وردی، افسر شاہی کی ٹائی، وڈیرے کی پگ، مزدور کا صافہ، جج کا ترازو اور تاجر کی تکھڑی کا بھی تو رنگ ہوتا ہے۔
Read more