جنگل، جرنیل اور جناح

دنیا ایک جنگل کی مانند ہے جہاں دوسرے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے مختلف گروہ آباد ہیں۔ ان گروہوں کو آپس کی جبلتی لڑائیوں سے بچانے کے لئے معاشرہ سماجی و اخلاقی قوانین مرتب کرتا ہے۔ ان قوانین کی ابتدا خوف سے ہوئی کیونکہ کائنات کے مظاہر کے بارے میں انسان کا علم محدود تھا اور ماحول نامساعد۔ ایسے مشکل دور میں ہر قبیلے نے فطرتی مظاہر کی پرستش کے ساتھ اساطیری قصوں سے ماخوذ قوانین سے اپنے تحفظ

Read more

نظام صحت کے مسائل کی تشخیص اور علاج

خدا کا نام جس شدت اور کرب سے سرکاری ہسپتالوں کی راہداریوں میں لیا جاتا ہے، شاید ہی کسی مسجد، مندر یا کلیسا میں لیا جاتا ہو۔ یہ شدت تو شاید ہمارے جذبۂ ایمان کا مظہر ہے لیکن اس کرب کی وجہ یقینی طور پہ عوام کو درپیش وہ مسائل ہیں جو ناکافی اور غیر معیاری طبی سہولیات سے جنم لیتے ہیں۔

اسی راہداری کے ساتھ ایک کمرے میں نظام صحت کسی ازلی بیمار کی مانند آکسیجن لگائے پڑا کراہ رہا ہے۔ نظام کے بستر کے آس پاس شاہی طبیبوں اور نوکر شاہی کی فوج ظفر موج گھیرا ڈالے کھڑی ہے۔ کسی کے خیال میں نظام کو بدانتظامی کی بیماری لاحق ہے، کوئی فنڈز کی کمی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے تو کوئی ڈاکٹرز میں سیاست کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیتا ہے۔ چنانچہ کوئی بورڈ آف گورنرز کا انجکشن تجویز کرتا ہے، کسی کے نزدیک ہیلتھ انشورنس کی گولی ہی نظام کو بچا سکتی ہے اور کوئی پی ایم ڈی سی کا آپریشن کرنے کو آخری حل سمجھتا ہے۔

Read more

مُنّا بھائی بنام ریاست پاکستان

می لارڈ، میں آپ کی توجہ پی آئی سی میں پیش آنے والے حالیہ تاریخی واقعہ کی طرف مبزول کرانا چاہتا ہوں جس نے معاشرے پہ انتہائی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ بے گناہوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ 1۔ جناب والا، یہ پاکستان کی پہلی لڑائی ہے جو ذات پات، رنگ و نسل، مذہب و فرقے سے ماورا لڑی گئی۔ پاکستان جیسے قدامت پسندانہ حبس زدہ ماحول میں پینٹ کوٹ میں ملبوس

Read more