ماؤں کی سنائی داستانیں اور آزاد میڈیا کی نوٹنکی

مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے تھے جہاں کردار بیک وقت ہنسنے یا رونے کی کیفیت سے گزرتے تھے۔ منگل کی سہ پہر سے میرا بھی کچھ ایسا ہی عالم ہے۔ نوجوانوں کی ایک تحریک اٹک کے پار سے اُٹھی تھی۔ گزشتہ اتوار کو اس نے میرے شہر لاہور کے تاریخی موچی دروازے میں ایک جلسہ کا اہتمام بھی کیا۔ اس جلسے کو بہت بھونڈے انداز میں روکنے کی کوشش ہوئی۔

Read more

شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟

انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی بھی۔ اسے فقرے کی ساخت میں رکھ کر ہی سمجھا جا سکتا ہے یہ کالم لکھنے سے قبل اس لفظ کا اُردو مترادف ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی کوئی ایسا لفظ جو بیک وقت ڈھٹائی اور خوداعتمادی کی کیفیت کو بیان کرے۔ ناکام رہا۔ کسی لفظ سے متعلق کیفیت کو سمجھنا ہو تو اکثر شعر یاد آ جاتے ہیں۔ خاص طورپر غالب کے۔

Read more