عاطف میاں کے بعد پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا


پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات عاطف رضوان میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے الگ کئے جانے کی اطلاع ملنے پر کونسل کے ایک اور نامزد رکن اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ترقیاتی معاشیات کے پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینا میرے لئے تکلیف دہ اور دکھ بھرا فیصلہ ہے۔ میں پاکستان کے اقتصادی تجزیے میں مدد کا موقع دینے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔ تاہم اگر منطقی تجزیے کی بنیادی اقدار مجروح کی جائیں تو میرے لئے اپنا کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ میں ایک مسلمان کے طور پر ایسے رویے پر اپنے ضمیر کو مطمعن نہیں کر سکتا۔ اللہ میرے سمیت ہم سب کی رہنمائی کرے۔ میں ہمیشہ ہر طرح کی مدد کے لئے دستیاب رہوں گا۔ پاکستان پایندہ باد۔

واضح رہے کہ پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول برائے بین الاقوامی ترقی میں فانئنس اور ترقی کے پروفیسر ہیں۔ وہ پاکستان میں سنٹر فار اکنامک ریسرچ (CERP) کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے 2009-2011 میں کارنیگی کارپوریشن کے لئے “مذہبی اداروں کے عقائد پر اثرات” کے موضوع پر ریسرچ بھی کی تھی۔ پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  اپنے مذہبی رجحانات کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے “حج اور رواداری” کے موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ بھی قلم بند کر رکھا ہے۔

اسی بارے میں

عاطف میاں کا معاشی منصوبہ سامنے آ گیا

اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک تیسرے رکن نے بھی استعفی دے دیا

عاطف میاں کے بعد پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا

عاطف میاں نے استعفی دینے کی وجوہات بتا دیں

عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی

جماعت احمدیہ نے عاطف میاں کے معاملے پر اپنا آفیشل موقف دے دیا

عمران خان نے عاطف میاں کا نام واپس لے لیا

عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا نام اسد عمر نے شامل کیا: فرحان ورک

عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں: فواد چوہدری


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments