عاطف میاں نے استعفی دینے کی وجوہات بتا دیں


تنازعے میں گھرے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر معاشیات عاطف میاں نے استعفی دینے کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پاکستان کی حکومت کے استحکام کی خاطر میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا ہے کیونکہ حکومت میری تقرری پر ملاؤں اور ان کے حامیوں کی جانب سے بہت زیادہ مخالفانہ دباؤ کا سامنا کر رہی تھی۔

بہرحال، میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کے لئے تیار رہوں گا کیونکہ یہ وہ ملک ہے جہاں میں پلا بڑھا اور جس سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں۔ اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے عقیدے کا لازمی جزو ہے اور ہمیشہ میری دلی خواہش رہے گا۔

مستقبل میں میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ اقتصادی مشاورتی کونسل بہترین انداز میں اپنے مینڈیٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچا پائے تاکہ پاکستانی عوام اور قوم خوشحال ہو سکیں اور عروج پائیں۔
میری دعائیں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ پاکستان کی کسی بھی صورت میں مدد کرنے کے لئے تیار رہوں گا جس کی اسے ضرورت ہو۔

اسی بارے میں

عاطف میاں کا معاشی منصوبہ سامنے آ گیا

اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک تیسرے رکن نے بھی استعفی دے دیا

عاطف میاں کے بعد پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا

عاطف میاں نے استعفی دینے کی وجوہات بتا دیں

عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی

جماعت احمدیہ نے عاطف میاں کے معاملے پر اپنا آفیشل موقف دے دیا

عمران خان نے عاطف میاں کا نام واپس لے لیا

عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا نام اسد عمر نے شامل کیا: فرحان ورک

عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں: فواد چوہدری


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).