امریکی ماڈل کرسی ٹیگن: ’مجھے ماں بننا بہت پسند ہے مگر افسوس میں کبھی ماں نہیں بن سکتی‘


Chrissy Teigen in 2019
PA Media
کرسی ٹیگن رواں برس حاملہ ہوئی تھیں اور وہ اپنے شوہر جان لیجنڈ کے بچے کی ماں بننے والی تھی مگر 35 سالہ ماڈل نے اپنی پریگنینسی میں پیچیدگیوں کے باعث اپنے مردہ پیدا ہونے والے بیٹے کو کھو دیا تھا۔
’مجھے ماں بننا بہت بہت پسند ہے مگر افسوس میں کبھی ماں نہیں بن سکتی۔‘ یہ کہنا ہے امریکی ماڈل کرسی ٹیگن کا جنھوں نے اپنے اس دکھ کا اظہار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس دکھ بھرے پیغام کے ساتھ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی جس میں ان کا چھوٹا سا ’بے بی بمپ‘ یا حاملہ پیٹ دکھائی دے رہا ہے۔

کرسی ٹیگن رواں برس حاملہ ہوئی تھیں اور وہ اپنے شوہر جان لیجنڈ کے بچے کی ماں بننے والی تھیں مگر 35 سالہ ماڈل نے اپنی پریگنینسی میں پیچیدگیوں کے باعث اپنے مردہ پیدا ہونے والے بیٹے کو کھو دیا تھا۔

کرسی اور ان کے شوہر جان نے اپنے ہونے والے بچے کا نام جیک رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کا نظام کتنا مؤثر

حمل کے آٹھویں ماہ بچے کی پیدائش سے متعلق مفروضوں کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان میں حاملہ خواتین کا بڑا مسئلہ ’اینیمیا‘ کیوں ہے اور اس سے بچا کیسے جا سکتا ہے؟

انھوں نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’اگرچہ میں اب حاملہ نہیں ہوں مگر آئینے میں ہر عکس مجھے یاد دلاتا ہے کہ کیا ہوسکتا ہے۔‘

تاہم کرسی ٹیگن نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اب دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکتیں اور اس کی بھی وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ فیصلہ انھوں نے اپنی مرضی سے لیا ہے یا اب وہ دوبارہ کبھی حاملہ نہیں ہو سکتیں یا پھر انھیں ڈاکٹروں نے ایسا تجویز کیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CJJKVFJBH9N/


انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ مزید لکھا کہ ’مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں کہ اب بھی میرے پیٹ پر یہ بمپ کیوں ہے مگر اس (حاملہ ہونے کے) پورے عمل نے میرے جسم اور دماغ کے ساتھ جو کیا اس پر مجھے فخر ہے۔‘

ان کے گرامی ایوارڈ یافتہ شوہر جن سے ان کہ دو بچے ہیں نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انھیں پانچ دل والے اموجی بنا کر محبت کے اظہار میں جواب دیا۔


حمل ضائع ہونے کے متعلق حقائق

  • برطانیہ میں چار میں سے ایک حاملہ خاتون کا حمل (مس کیرج) پرگیننسی کے پہلے 12 ہفتوں سے قبل ہی ضائع ہو جاتا ہے۔
  • حاملہ ہونے کے بعد پہلے 23 ہفتوں میں حمل کا ضائع ہو جانا مس کیرج کہلاتا ہے۔
  • 250 بچوں کی پیدائش میں سے ایک پیدا ہونے والا بچہ مردہ پیدا ہوتا ہے۔ حاملہ ہونے کے بعد 24 ہفتوں بعد مردہ پیدا ہونے والے بچے کو سٹل برتھ کہا جاتا ہے۔
  • چیرٹی ادارے ٹومی کے مطابق برطانیہ میں ہر برس ڈھائی لاکھ مس کیرج اور تین ہزار مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

کرسی ٹیگن جو ایک ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں نے اپنے حاملہ ہونے اور بعدازاں اپنے بچے کو کھو دینے کے تلخ تجربات کو سلسلہ وار پوسٹ کے ذریعے پیش کیا تھا۔

اپنے بچے کو کھو دینے کے بعد انھوں نے اپنے فالورز کو بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ایک ایسے گہرے صدمے اور تکلیف میں ہیں جن کا ان لوگوں نے صرف سن رکھا ہے۔‘

Chrissy Teigen with John Legend

امریکی ماڈل کرسی نے ہپستال کے بستر پر اپنی اور اپنے شوہر کی فوٹو پوسٹ کی تھی

رواں برس اکتوبر میں انھوں نے اس تنقید کا جواب دیا تھا جس کا انھیں اس وقت سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے اپنی اور اپنے شوہر جان لیجنڈ کی ہپستال میں اپنے بچے کو کھو دینے کے بعد حالت غم میں ڈوبے ہوئے کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا ’ یہ تصاویر صرف ان کے لیے ہیں جنھیں اس تکلیف کی سمجھ ہے، دوسروں کے خیالات سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp