بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی: جرمن پولیس کی سربراہی میں عالمی آپریشن میں نیٹ ورک کو مبینہ طور پر چلانے والے چار افراد گرفتار


German police car (file pic), 17 Sep 20

جرمن حکام کا کہنا کہ ڈارک ویب کے اس پلیٹ فارم کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد چار لاکھ تھی

جرمن پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر کو ڈارک ویب پر شیئر کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو مبینہ طور پر چلانے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

جرمن پولیس نے تین افراد کو جرمنی سے گرفتار کیا ہے جبکہ ایک اور جرمن شہری جو کئی برسوں سے جنوبی امریکہ میں مقیم ہے، اسے پیراگوئے سے حراست میں لے لیا ہے۔

اس نیٹ ورک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصاویر کو شیئر کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک تھا اور اس کے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے لاکھوں رجسٹرڈ صارفین تھے۔

کئی ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک مشترکہ آپریشن میں بوائز ٹاؤن (Boystown) نامی پلیٹ فارم کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوائز ٹاؤن کے چار لاکھ رجسٹرڈ صارفین تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پیلٹ فارم پر شیئر کی جانی والی تصاویر میں بچوں کے ساتھ سنگین نوعیت کی زیادتی کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

’میرے شوہر کے پاس فحش تصاویر تھیں‘، پتہ تب چلا جب پولیس گھر آ گئی

محبت، سیکس اور آن لائن بدسلوکی کی ایک داستان

’ہزاروں خواتین کی جعلی فحش تصاویر آن لائن شیئر کی گئیں‘

برطانیہ میں ’حلالہ‘ کا آن لائن بزنس

ڈارک ویب انٹرنیٹ کے ایسے ایریا کو کہا جاتا ہے جو بڑے سرچ انجوں کی پہنچ سے دور ہوتا ہے۔

جرمنی کی سربراہی میں ہونے والے اس عالمی آپریشن میں ہالینڈ، سویڈن، آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا کی پولیس نے حصہ لیا۔

یورپ کی پولیس یورو پول نے کہا ہے کہ اس آپریشن سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے کئی اور پیڈوفائل پلیٹ فارمز کو مختلف ممالک سے چلانے والے افراد کی گرفتاریاں ممکن ہیں۔

یورو پولیس کا کہنا ہے کہ اس آپریشن سے حاصل ہونے والی معلومات پر بچوں سے زیادتی کی تصاویر کو شیئر کرنے والے پلیٹ فارمز کو ختم کر دیا گیا ہے۔

جرمنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ وسط اپریل کے بعد گرفتار ہونے والے افراد مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کو چلا رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار کیے جانے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن ان کی عمریں اور جن علاقوں سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے اس کا ذکر کیا ہے۔

گرفتار ہونے والے 40 سالہ شخص کا تعلق پیڈربورن سے ہے۔ 49 سالہ شخص کو میونخ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 58 سالہ شخص کا تعلق شمالی جرمنی سے ہے لیکن وہ کئی برس سے جنوبی امریکہ میں مقیم ہے۔ اسے بین الاقوامی وارنٹ پر گرفتار کیا گیا ہے اور جرمن حکام نے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

16 سالہ چوتھے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کا سب سے متحرک ممبر تھا اور اس نے بچوں کی 3500 تصاویر پیلٹ فارم پر پوسٹ کی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32547 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp