انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے


مشہور پروگرام کلیاں سے لاکھوں دلوں میں گھر بنانے والے فاروق قیصر اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ پاکستان میں پتلی تماشا کی صنف میں مقبول ترین شخصیت تھے اور ان کی پتلیاں انکل سرگم، ہیگا، ماسی مصیبتے، ڈیلو، ہڈحرام، ہینڈسم، رولا، نونی پا، شرمیلی وغیرہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھیں۔ انہوں نے کالم نگاری اور کارٹون سازی میں بھی نمایاں نام پایا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے ، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیاجبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار تھے۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور تھے۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں پیش کیا گیا۔ قیصر؛ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی تھے جو اردو روزنامہ نئی بات، لاہور میں میٹھے کریلے کے عنوان سے چھپتے تھے۔ (سوانحی تفصیل بشکریہ وکی پیڈیا)۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments