تھر میں ہندو لڑکے کو بھگوان کو گالیاں دینے اور اللہ اکبر کہنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار


تھرپارکر سندھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالسلام ابو داؤد نامی ایک شخص، جو اس کے فیس بک پروفائل کے مطابق تھر کول فیلڈ کا ملازم ہے، ایک ہندو لڑکے مکیش کو ڈرا دھمکا کر بھگوان کو غلیظ گالیاں بکنے پر مجبور کر رہا ہے اور اسے کہہ رہا ہے کہ اللہ اکبر کے نعرے لگاؤ۔

سندھ کے علاقے تھر میں ہندو بچے مکیش کو گالیاں دینے والا یہ شخص عبدالسلام ابو داؤد تھر کول پراجیکٹ کا ملازم ہے۔ مکیش علاقے میں پانی کی بوتلیں بیچ کر خاندان کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کرتا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عبدالسلام کو کھوسکی ضلع بدین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی بعض پوسٹوں کے مطابق یہ ویڈیو عبدالسلام نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ڈالی تھی جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

عبدالسلام کے فیس بک پروفائل پر موجود تصویر

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ پر فروری 2019 کی ایک ویڈیو بھی موجود ہے جس میں عبدالسلام ایک دکان میں ایک ہندو بچے راجو عرف کرشن کے ساتھ کھڑا ہے۔ وہ دھمکی آمیز انداز میں کہہ رہا ہے کہ ”یہ بچہ ہندو ہے۔ اگر میں چاہوں تو بہت کچھ کر سکتا ہوں۔ لیکن اس سے فائدہ ہے؟ یہ معصوم بچہ ہے۔ ٹھیک ہے نا؟ اگر میں اسے ماروں یا کچھ بھی کروں تو فائدہ کیا ہو گا؟ لیکن کم سے کم یہی سب بولیں گے کہ یہ نیچ ذہنیت کا انسان ہے۔ یہ ایک معصوم بچہ ہے، اس سے پیار محبت ہمارا کام ہے۔ مارنے سے میرا نام اونچا نہیں ہو گا بلکہ میری نیچ ذہنیت سامنے آئے گی۔ اب اس دور میں کم از کم تمہاری نیچ ذہنیت ضرور بھارت والو سامنے آ گئی ہے۔ ہو تو تم بے غیرت۔ ٹھیک ہے نا؟ اوکے۔“

اسی بارے میں: ہندو لڑکے کو بھگوان کو گالیاں دینے پر مجبور کرنے والے عبدالسلام نے گرفتاری کے بعد معافی مانگ لی

دونوں ویڈیوز یہاں دیکھی جا سکتی ہیں

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments