ماں اور شیرخوار بچے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے چودہ ماہ کے بچے کے سامنے مبینہ طور پر اس کی تیس سالہ ماں کا ریپ کرنے اور دونوں کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم واجد علی ولد علی اصغر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 23 سال ہے اور وہ فرنیچر کا کام کرتا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق اسے تیز تر تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق ”تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون اور اس کے چودہ ماہ کے بچے کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کے چودہ ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم واجد علی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم نے دو روز قبل تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون اور اس کے ننھے بیٹے کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا“

راولپنڈی میں چودہ ماہ کے بچے کے سامنے ماں کا ریپ، دونوں قتل

Comments - User is solely responsible for his/her words