گوادر میں اتوار 27 فروری کو چار روزہ کتب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا

گوادر کتب میلہ آج اتوار 27 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ بلوچستان کے چیف سکریٹری اور دیگر اعلی افسروں نے شرکت کی۔ آر سی ڈی کونسل میں آئے ہوئے شرکاء سے گھل مل گئے
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ علم و ادب اور فنون لطیفہ کے فروغ سے تہذیب و تمدن بڑھتی ہے۔ بچوں میں ادب اور فنون لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اور کتاب سے ان کی محبت اور دوستی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویں گوادر کتاب میلہ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم بلوچستان ہاشم غلزئی سرپرست اعلیٰ آر سی ڈی سی کونسل گوادر خدا بخش ہاشم، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر اور دیگر حکام بھی موجود تھے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں ادب پروان چڑھ رہا ہو اس معاشرے میں انسان کی قدر و منزلت بڑھتی ہے۔
چیف سیکریٹری بلوچستان کا ان کا کہنا تھا کہ گوادر میرے دل کے بہت قریب ہے، آر سی ڈی کونسل نے ادیبوں اور آرٹسٹوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کی ہے، گوادر کتب میلہ میں جن بچیوں کی تصویر گزشتہ روز وائرل ہوئی ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور یہ ان کی کتاب دوستی کا مظہر اور بہترین ثبوت ہے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ گوادر ترقی کرے، انتظامیہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے گوادر میں کلچرل کمپلکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، آر سی ڈی کونسل کی خدمات اہم ہیں ان کا گرانٹ کو دوگنا کرنے کا اعلان کر رہا ہوں، گوادر کے تاریخی ورثوں کی حفاظت جی ڈی اے کرے گی۔
گوادر عید میلہ کے مقام پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منشیات کے عادی افراد کے لیے ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، گوادر کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ گوادر کے تمام اسکولوں کو مسنگ سہولیات جلد مہیا کیے جائیں گے۔ ڈی سی آفس کے پاس جو پارک ہے اس کو خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا۔ گنز لائیبریری کو کتابوں کے لئے دو لاکھ روپے اور پسنی سینڈ آرٹس سرکل کو تیس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے آرسی ڈی کونسل گوادر میں اوپن ائر تھیٹر سمیت مختلف دیگر اعلانات کے تخمینے اور پی سی ون تیار کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل گوادر کے صدر ناصر رحیم سہرابی نے مہمانوں کے سامنے ضلع گوادر کے فنکاروں، گوادر عید میلہ اور دیگر سماجی و ثقافتی تنظیموں کے مسائل کے حوالے سے گزارشات پیش کیے۔ قبل ازیں چیف سیکریٹری بلوچستان نے کتاب میلہ کے تمام اسٹالوں کا معائنہ کیا اور کتابوں، برن آرٹ اور دستکاریوں کی خریداری بھی کی۔
کتاب میلہ میں قائم ہوپ فاونڈیشن کے بلڈ بنک کے دورہ کے دوران انہوں نے ہوپ فاونڈیشن کے اپیل پر گوادر سیول اسپتال میں خون کی کمی کی تشخیص کرنے والی الیکٹروپروسز مشین کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے گوادر گرائمر اسکول، سینیٹر اسحاق لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔ اور آ ر سی ڈی سی کو ان کی کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا

