بلوچستان کے پہلے اور واحد مرد کتھک ڈانسر


آج جب میں نے خبر سننے کے لیے فیس بک کھولی تو میرے سامنے ایک ویڈیو آئی جس میں ایک مرد کتھک رقص کر رہے تھے۔ پہلے تو مجھے ناگوار اور عجیب لگا۔ مگر جب میں نے ویڈیو کو چند لمحوں کے لئے دیکھا تو حیران رہ گیا اور اس لڑکے کی باتیں میرے دل میں نقش ہو گئیں اور میں ان کی سوچ، کردار، خیالات، جذبات، اور شخصیت سے متاثر ہو گیا۔

آپ شاید جان چکے ہوں گے کہ میں کس کی بات کر رہا۔ جی ہاں دوستوں میں احمد ابن سکینہ کی ہی بات کر رہا۔ احمد ابن سکینہ بلوچستان کے پہلے اور واحد مرد کتھک ڈانسر ہیں۔

اپنی ماں سے بے حد محبت اور عورت کو آزاد، خود مختار، اور مردوں سے کم نہ سمجھ نے کی وجہ سے احمد نے اپنے والد کا سر نیم اپنے نام کے ساتھ لگا نے کے بجائے اپنی والدہ کا نام بطور سر نیم اختیار کیا۔ اور اس سی بات سے انہوں نے یہ ثابت کردی کہ عورت کسی سے کم نہیں، اور آزادی کیا ہے۔

آزادی صرف ایک آزاد ملک، اور آزاد جگہ میں رہنے کا نام نہیں بلکہ آزادی تو کھل کے جینے کا نام ہے۔

ہمارے معاشرے میں یہ کوئی فخر اور خوشی کی بات نہیں ایک نوجوان مرد پیروں میں گھنگرو پہنے اور ناچے مگر ہاں احمد آزادی کی ایسی مثال ہیں جو لوگوں کی ذرا سا بھی فکر نہیں کرتے۔ لوگ چاہے جو بھی کہیں، ان سے آزادی نہیں چین سکتے۔

احمد گھنگھروؤں کو آزادی کی علامت سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا یہ کہ لوگوں کی تنقید کی وجہ سے میں باہر نکل نہیں سکتا، لوگوں کو میرے ناچنے خاص کر گھنگرو سے مسئلہ ہے۔

میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ احمد کا یہ آرٹ اور جوش و ولولہ قابل ستائش اور داد کی بات ہے۔ کیونکہ ایسے جگہ جہاں مرد ناچ نہیں سکتے، وہاں احمد اپنے فن کو دنیا کو دکھانے کے لئے سوشل میڈیا میں آئے اور یہ ثابت کیا کہ وہ ایک سچے فنکار اور اصلی ہیرو ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ بجائے تنقید اور روک ٹوک کے اس فنکار کو سمجھیں اور اسے داد دیں۔