یوٹیوب سے گانا سیکھ کر شہرت اور ایوارڈز حاصل کرنے والا گلوکار

اینجی براؤن - بی بی سی سکاٹ لینڈ نیوز


Frankie Mack
Frankie Mack
Frankie Mack
فرینکی میک مغربی افریقہ کے ساحلی علاقے ٹینرائیف میں چھٹیوں کے انتظامات کرنے والی کمپنی کے ایک نمائندے کے طور پر کام کر رہے تھے جب حال ہی میں ایک سوگوار شخص نے ان سے سٹیج پر اپنی مرحومہ بیوی کا پسندیدہ گانا گانے کو کہا۔

انھوں نے ساری دوپہر شام کے شو کے لیے مشق کرتے ہوئے گزاری تھی، پھر انھوں نے اس کے سامنے اپنی گلوکاری کا ایک بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں بالکل خراب تھا۔ میں شرمندہ ہوں کہ میں گانے میں کتنا برا تھا۔‘

لیکن معروف گلوکار ڈین مارٹن کے گیت ‘لٹل اولی وائن ڈرنکر می‘ کو گانے میں ان کی کارکردگی اُس شخص کی مرحومہ بیوی اور ہوٹل کے دیگر مہمانوں کو اچھی لگی تھی اور اس طرح فرینکی کی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔

انھوں نے یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر گانا سیکھنا شروع کیا اور اب وہ ایک پیشہ ور گلوکار کے طور پر کما رہے ہیں۔

ایڈنبرا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان نے سانس لینے کے اشارے اور آواز کی مشقیں تلاش کیں اور پھر گانا گانے کے لیے ان سے آواز کنٹرول کرنا سیکھا۔

Frankie Mack

Mayse Photography
یوٹیوب سے خود سے گانا سیکھنے کے بعد فرینکی میک اب ایک پیشہ ور گلوکارہ بن گیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں یہ بھی مطالعہ کروں گا کہ میرے پسندیدہ گلوکار جیسے روبی ولیمز، فریڈ آسٹیئر اور مائیکل بوبلے کیسے گاتے ہیں، اور یہاں تک کہ ان کے انداز بھی کیسے ہیں۔‘

وہ اپنی مشق اور گانے سیکھنے پر کہتے ہیں کہ ’میں ایک ہفتے تک ایک گانا سیکھتا رہا جب تک کہ میرے پاس تقریباً 45 منٹ کا مواد نہیں ہو گیا۔‘

22 سال کی عمر میں انھوں نے ٹینرائیف میں کام کا سیزن ختم کیا اور واپس برطانیہ چلے گئے جہاں انھوں نے کروز شپ پر گانے کی نوکری کے لیے آڈیشن دیا۔ تاہم اس نوکری کے لیے 13 افراد نے آڈیشن دیا تھا لیکن فرینکی واحد تھے جنھیں نوکری کی پیشکش نہیں ملی۔

وہ ایڈنبرا واپس چلے گئے اور لیتھ کے ایک پب میں بیٹھے ہوئے تھے جب انھوں نے بار کے مالک کو کروز شپ کی نوکریوں سے نہ ملنے اور اپنی ناکامی کی کہانی سنائی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اس نے مجھے بتایا کہ میں ہار نہیں مانوں گا۔ مجھے کچھ سامان خریدنا تھا اور خود سے ہی سب کچھ سیکھنا تھا۔‘ پب کے مالک نے انھیں ہر ہفتے جمعہ کے دن پب میں بھی گانے کی اجازت دے دی تھی۔

فرینکی نے ایک سپیکر اور ایک مائیکروفون خریدا اور پب میں گانا شروع کر دیا، پھر علاقے کے کیئر ہومز میں بھی گانے کا آغاز کیا۔

فرینکی کہتے ہیں کہ ’مجھے سے پسند آیا، میں کیئر ہومز میں گانا پسند اور لوگوں سے ملنا پسند کرتا تھا۔‘ فرینکی نے ایک گلوکار کے طور پر واپس ٹینرائیف جانے کا فیصلہ کیا جہاں انھوں نے سنہ 2019 میں ٹینرائیف انٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں بہترین نئے سنگر کا اعزاز حاصل کیا۔

’کینریز کے تمام گلوکار اور انٹرٹینرز اس ایوارڈ میں شریک ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے اس مقابلے میں بہترین نئے گلوکار کا ایوارڈ جیتنا ناقابل یقین تھا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ خاص طور پر اتنے کم وقت میں جب انھوں نے صرف یوٹیوب کی مدد سے گلوکاری کچھ ہی دنوں میں سیکھی تھی۔

ان کے سوشل میڈیا فالوورز میں اضافہ ہوا اور انھوں نے اپنی گلوکاری کے جوہر امریکہ میں دکھانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے سنہ 2020 میں لاس ویگاس میں ریل ایوارڈز میں شرکت کی جہاں انھیں ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویگاس ریل ایوارڈز میں دنیا بھر کے سینکڑوں گلوکاروں اور نقالی کے لیے آنے والے فنکاروں کے لیے تین دن تک تقریبات مسلسل جاری رہتی ہیں۔ فرینکی نے اپنے سیٹ میں چھ گانے پیش کیے تھے۔

Frankie Mack with Kenny Washington

Haze Media Productions
فرینکی میک سگریٹ کا سہارا استعمال کرتے ہوئے، ٹینرائیف میں کینی واشنگٹن کے ساتھ گاتے ہوئے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں ایک سٹیج پر ہوں۔ میں سامعین کے لیے مسرت کا باعث تھا انھیں خوشیاں دے رہا تھا اور ایسا محسوس ہوا کہ یہی وجہ ہے کہ میں یہاں اس دنیا میں ہوں۔‘

فرینکی برطانیہ میں 15 شوز کے دورے کے ایک حصے کے طور پر اسکاٹ لینڈ واپس آئے ہیں۔ ’اس کے بعد وہ واپس ٹینرائیف جائیں گے جہاں وہ تین سال سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا ایک فیس بک لائیو صفحہ بھی ہے جہاں اُن کے تقریباً 20,000 مداح انھیں ہر اتوار کو ایک شو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں ہر وقت پہچانا جاتا ہوں جب میں پورے برطانیہ میں گلیوں میں چل رہا ہوں یہ بہت زبردست اور حیران کن ہے۔ یہ ایک عجیب احساس ہے جب وہ لوگ جو آپ کو نہیں جانتے وہ آپ سے اس طرح بات کرنا شروع کر دیتے ہیں جیسے وہ آپ کو جانتے ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ (مداح) جانتے ہیں کہ میں لیتھ میں پلا بڑھا ہوں اور یہ کہ میں ایک شرمیلی طبیعت اور زیادہ وزن والا نوجوان تھا۔ ابھی چند سال پہلے میں گلوکار بھی نہیں تھا۔‘

یہ بھی پڑھیے

13 سالہ لڑکا جس نے گھر میں دوربین کے بغیر ہی سیارچہ دریافت کر لیا

خیرپور کی رابعہ جنھوں نے یوٹیوب سے ہونے والی آمدن سے اپنا گھر بنوا لیا

پاکستانی صارفین کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانے کا موقع

یوٹیوب سے لاکھوں روپے کمانے والا دیہاڑی دار مزدور

Frankie Mack (L)

Frankie Mack
فرینکی میک ٹینرائیف میں بطور نمائندہ کام کر رہا تھا جب اُسے ایک مہمان نے سٹیج پر گانے کے لیے کہا تھا۔

فرینکی اب کئی قسم کے جاز گانوں کو گانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو جس میں انھوں نے مائیکل بوبلے کے ساتھ ایک شو میں گانا گایا تھا سوشل میڈیا پر اس پر 87,000 سے زیادہ آرا اور تبصرے پوسٹ کیے جا چکے ہیں۔

فرینکی کا کہنا ہے کہ انھوں نے گلوکار مائیکل بوبلے سے ہوٹل کے پول میں ملاقات کی تھی، اس ویڈیو کو 14 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

فرینکی کا کہنا ہے کہ ’مائکل بوبلے نے مجھ سے پبچھا کہ میں اس رات شو میں کس قطار میں بیٹھا تھا اور اس نے مجھے لاس ویگاس میں اپنے ساتھ کنسرٹ میں گانے کی پیشکش کی تھی۔ اُس لمحے مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔ شو میں جانے سے پہلے میں نے لفظی طور پر اس بات کو اپنے ذہن میں 10,000 بار دہرایا تھا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے لوگوں کو بتایا کہ میں مائیکل کے ساتھ گانا گاؤں گا اور سب ہنس پڑے۔ جب یہ ہوا تو میں خود اس پر یقین نہیں کر سکتا تھا۔‘

فرینکی کا کہنا ہے کہ انھیں سامعین کے ردعمل پر خوشی اور فخر ہوا تھا، اور مائیکل بوبلے نے خود ہنسی مذاق میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ میرا شو تو نہیں چاہ رہے ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments