محرم کا سرخ چاند


محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ کرنا منع ہے اس لئے اس کو محرم کا نام دیا گیا ہے۔ واقعہ کربلا میں امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں عزاداری اور غم مناتے ہیں۔

ماہ محرم الحرام ہم سب امت مسلمہ کے لئے دکھ کی گھڑی ہے، جی ہاں ماتم حسینؓ دنیا بھر کے مسلمانوں و انسانوں کے لئے ایسی دکھ بھری گھڑی ہے کہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میدان کربلا ایک ایسی جنگ تھی جس میں نواسۂ رسول ﷺ پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا دیے گئے تھے، یزید نے جناب امام حسینؓ کے خلاف لشکر تیار کیا، جس کا سپہ سالار شمر کو مقرر کیا، شمر نے جناب امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ پر جنگ مسلط کی ان کا پانی تک بند کر دیا، یزید چاہتا تھا کہ آپ جناب امام حسینؓ اس (یزید) کے ہاتھ پر بیعت کریں، لیکن آپ حضرت امام حسینؓ نے شہادت قبول فرما لی، ظلم و ستم سہنا قبول فرما لیا، لیکن ظالم کے ہاتھوں میں ہاتھ نہیں دیا۔ دین اسلام کی سربلندی کے جناب حسینؓ نے شہادت قبول فرمائی اسی لئے آج تک جناب حسینؓ کی شہادت کے دکھ میں آج بھی ہر سال دنیا بھر میں اربوں مسلمان ماتم حسینؓ اور ذکر حسینؓ کرتے ہیں۔

آج آل محمد علیھم السلام کے غم و الم کا پہلا دن ہے کہ جس میں انبیاء، ملائکہ، شیعہ اور محبان اہل بیت علیہ السلام مغموم و رنجور ہوتے ہیں اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ پوری کائنات کے غم کا مہینہ ہے۔ کیونکہ ہر سال اول محرم سے عاشورا تک امام حسین علیہ السلام کا پارہ و خون آلود پیراہن عرش خدا پر زمین کی طرف آویزاں کیا جاتا ہے اور پوری کائنات غم میں شامل ہوتی ہے۔ (1)

2۔ شعب ابوطالب علیہ السلام کے واقعہ کا آغاز
3۔ کفار قریش کی تحریک پر 4ہجری کو جنگ ذات الرقاع ہوئی۔
4۔ سب سے پہلے اس دن زکات جمع کی گئی۔
5۔ امام حسین علیہ السلام کربلا کے راستے میں۔

پہلی محرم کو امام حسین علیہ السلام ”قصر بنی مقاتل“ پہنچے اور عبیداللہ بن حرجعفی کو مدد کے لئے دعوت دی لیکن اس نے قبول نہ کیا اور بعد میں شرمندہ ہوا۔

6۔ مدینہ والوں نے 36ھ ؁کو یزید کے خلاف قیام کیا۔
7۔ امام علی رضا علیہ السلام کا عاشوری کلام۔

پہلی محرم کو ریان بن شبیب امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوتے تو آپ علیہ السلام نے فرمایا:ای فرزند شبیب! عرب کے رہنے والے زمانہ جاہلیت میں اس ماہ میں جنگ حرام سمجھتے تھے۔ لیکن اس امت نے اس ماہ کی حرمت پامال کردی اور رسول خدا کی حرمت کی رعایت نہ کی۔ اس مہینہ میں ہمارے (اہلبیت علیہ السلام ) خون بہانے کو حلال سمجھا اور ہماری توہین کی ہمارے بچوں و عورتوں کو اسیر کر دیا ہمارے خیموں میں آگ لگا کر ہمارے اموال لوٹ لئے۔

روز شہادت امام حسین علیہ السلام نے ہماری آنکھوں کی پلکوں کو زخمی اور آنسوں کو جاری کر دیا اور ہمارے دل کو مجروح کر دیا۔ ہمارے اعزا کی زمین کربلا پہ توہین کی گئی اور روز قیامت تک سختی و مصائب ہمارے لئے ہو گئے۔ پس رونے والوں کو چاہیے حسین علیہ السلام پر روئیں۔ کیونکہ حسین علیہ السلام پر اشک بہانے سے گناہان کبیر ختم ہو جاتے ہیں۔

اے فرزند شبیب! اگر چاہتے ہو کسی پر گریہ کرو تو امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرو کیوں کہ آپ علیہ السلام کو اس طرح قتل کیا گیا جیسے گو سفند ذبح کرتے ہیں۔ اور آپ علیہ السلام کے ہمراہ آپ علیہ السلام کے اہلبیت کے 81، لوگوں کو قتل کیا جن کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی۔ ساتوں آسمان و زمین نے آپ علیہ السلام کی شہادت پر گریہ کیا۔ چار ہزار ملائکہ روز عاشورا آپ علیہ السلام کی نصرت کے لئے آئے لیکن آپ علیہ السلام شہید ہوچکے تھے۔ لہٰذا مغموم و خاک آلود آپ کی قبر کے مجاور بن گئے اور یہ مجاورت کا سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ حضرت قائم علیہ السلام ظہور فرما دیں۔ اور یہ ملائکہ آپ علیہ السلام کے مددگار ہوں گے اور ان کا نعرہ ”یالثارات الحسین“ ہے۔

اے فرزند شبیب! اگر چاہتے ہو جنت میں ہمارے ساتھ رہو تو ہمارے غم میں غمگین اور خوشی میں خوش رہو اور تم کو ہماری ”ولایت“ کے ساتھ رہنا چاہیے کیونکہ اگر کوئی کسی پتھر کو چاہتا ہے تو وہ اسی کے ساتھ محشور ہو گا۔ (2)

دوسری محرم
1۔ امام حسین علیہ السلام کربلا میں وارد ہوئے۔

مشہور ہے کہ اس دن 16ھ ؁کو ہمارے آقا و مولیٰ امام حسین علیہ السلام اپنے اہلبیت علیہ السلام و اصحاب کے ساتھ کربلا میں وارد ہوئے۔

تیسری محرم
1۔ امام حسین علیہ السلام نے اہل کوفہ کے نام خط لکھا۔
2۔ عمر بن سعد کربلا پہنچا۔
چوتھی محرم
1۔ قاضی شریح نے امام حسین علیہ السلام کے قتل کا فتویٰ دیا۔
چھٹی محرم

1۔ امام حسین علیہ السلام کی اجازت سے جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام نے بنی اسد کو مدد کے لئے طلب کیا۔

2۔ نہر فرات پر محاصرہ کا پہلا دن
3۔ کربلا میں لشکر یزید کی
سات محرم
1۔ امام حسین علیہ السلام نے عمر بن سعد سے ملاقات فرمائی۔
2۔ ابن زیاد کے حکم سے امام حسین علیہ السلام پر پانی بند ہوا۔
آٹھویں محرم
1۔ خیام حسینی میں قحط آب
نویں محرم
1۔ خیام حسینی کا محاصرہ
2۔ جناب ام البنین علیھا السلام کے بچوں (حضرت عباس علیہ السلام و برادران ) کے لئے امان نامہ آیا۔
3۔ امام حسین علیہ السلام نے جنگ کی تاخیر کی درخواست کی۔
4۔ کربلا میں ایک تازہ نفس لشکر کا اضافہ۔
5۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب کے لئے خطبہ پڑھا۔

9محرم وقت عصر امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب کے سامنے خطبہ پڑھا اور اصحاب نے وفاداری کا اعلان فرمایا۔

شب عاشورا
1۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب و اہلبیت علیہ السلام سے گفتگو فرمائی۔
2۔ جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا نے امام حسین علیہ السلام سے گفتگو فرمائی۔
10محرم (عاشورا)
1۔ امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اہل بیت و اصحاب کی شہادت۔

61ھ کو سنیچر یا پیر کا دن تھا جب ہمارے آقا و مولیٰ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کو 58سالہ (یا56یا57سالہ) عمر میں نماز ظہر کے بعد بھوکا و پیاسا کربلا کے میدان میں ظلم و جور کے ساتھ شہید کیا گیا۔ اس دن آسمان سے خون کی بارش ہوئی۔ اسی دن اہلبیت علیہ السلام و اصحاب حسینعلیہ السلام شہید ہوئے۔

2۔ ذوالجناح خبر شہادت امام حسین علیہ السلام دینے کے لئے اہل حرم کے خیموں کی طرف اس طرح آیا کہ زین ڈھلی ہوئی اور پیشانی پر خون لگا ہوا تھا۔

3۔ خیام حسینی کی تاراجی
4۔ علی و فاطمہ علیھما السلام کی بیٹیاں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد بیابان کی طرف دوڑیں۔

5۔ امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے شہید اہل بیت علیہ السلام و اصحاب کے سر بدن سے جدا کئے گئے۔

6۔ آل اللہ و آل رسول و علی و زہرا علیھم السلام کے خیام میں آگ لگائی گئی۔
7۔ چھوٹی بچیاں خیام کے پاس شہید ہو گئی۔

8۔ زمین و زمان، عرش و آسمان، جن و انس و ملک و وحشی جانوروں نے امام حسین علیہ السلام پر گریہ و ماتم و عزا داری کی۔

9۔ امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کو خولی بن یزید اصبحی ملعون و حمید بن مسلم ازادی کے ذریعہ کوفہ بھیجا گیا۔

10۔ جو گھاس و گیاہ زمین سے اکھاڑی جاتی اس مصیبت عظمیٰ پہ خون آلود ہوجاتی۔
11۔ قیام حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف۔
ایک روایت کے مطابق امام زمانہ علیہ السلام اسی دن قیام فرمائیں گے۔
12۔ وفات ام المومنین حضرت ام سلمیٰ 62ھ ؁یا63ھ ؁۔

مہینہ اپنی نحوست کے ساتھ مشہور ہے اور نحوست کو دور کرنے میں صدقہ دینے، دعا کرنے اور خدا سے پناہ طلب کرنے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments