The Philosophy of Imam Hussain’s Martyrdom and the Modern Muslim

Karbala was not a tragedy of history; it is a living philosophy of resistance, moral clarity, and spiritual revival. The tragedy of Karbala is more than a moment in Islamic history. It is a living moral compass, a timeless call to conscience, and a spiritual resistance against tyranny. Imam Hussain ibn Ali (RA), the beloved […]

Read more

‎حسینی برہمن، ضمیر کے قافلے کا ایک خاموش مسافر

‎رات کا پچھلا پہر تھا آسمان پر چاند ہچکیاں لے رہا تھا اور زمین پر انسانیت بے حس سو رہی تھی لیکن وہ جاگ رہا تھا۔ وہ کون تھا؟ وہ تھا وقت کا مورخ، ایک سچ کا متلاشی، جو تاریخ کے اوراق سے گرد جھاڑنے بیٹھا تھا۔ اس نے بڑی بڑی سلطنتوں کو گرتے دیکھا تھا، بڑے بڑے ناموں کو مٹتے پایا تھا مگر ایک نام تھا، جو وقت کی خاک سے چمکتا رہا۔ حسینؑ۔ ‎ ”یہ کیسے ممکن ہے؟“

Read more

حُسینیّت کا عَلَم سدا سَربلند رہے گا

تحریر: مقصود گل ترجمہ: یاسر قاضی محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اسی مہینے ایک قافلہ اپنے پیارے نانا کی سرزمین، مدینۂ منورہ کو چھوڑ کر دَشتِ کرب و بلا کی طرف روانہ ہوا تھا۔ اس مختصر قافلے کے سردار، جگر گوشۂ رسول ﷺ، ابنِ بتُول، جانثارِ حیدر، حضرت امام حسین علیہ السلام تھے، جن کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ حق و صداقت کی حفاظت کی جائے اور نانا کی جلائی ہوئی شمعِ دین

Read more

کربلا۔ تہذیب کا مستقبل

(ایک انسان دوست معاشرے کی تشکیل کے لئے دی جانے والی قربانی) پاکستان کے مشہور فلسفی، دانشور، ادیب اور صحافی سید محمد تقی نے 1980 میں کربلا۔ تہذیب کا مستقبل کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی۔ 2024 میں سمیرا نقوی نے اس کا انگریزی ترجمہ کیا اور لائٹ سٹون نے اسے 2025 میں شائع کیا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ تقی صاحب بائیں بازو کی اقدار میں یقین رکھتے تھے جن کے لئے افکار و اعمال میں علم کی

Read more

عاشورہ کی دھڑکتی روح سے رواداری کی بازگشت

ہر سال جب محرم کے غمگین دن طلوع ہوتے ہیں، میرا ذہن ماضی کے سفر پر نکل پڑتا ہے۔ نہ صرف امام حسین علیہ السلام اور واقعہ کربلا کے عالمگیر غم کی طرف، بلکہ خاص طور پر احمد پور شرقیہ کی خاک آلود گلیوں، قدیم بوہڑ (امام بارگاہ) کے سائے، اور کٹرہ احمد خان کی پرانی دیواروں کی طرف۔ یہیں میرے دادا کی جڑیں ہیں، جہاں میرے خاندان کی کہانی عاشورہ کی گہری اور روادار ثقافت سے جُڑی ہے جو

Read more

سنو اذان تو سمجھو حسینؑ زندہ ہے

ہمارے والد بزرگوار ایک بہت بڑے عاشق رسول و اہل بیت تھے وہ اس کا اظہار بھی کرتے تھے اور اسے اپنے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز بھی قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میرے بعد میرے کسی عہدے، مرتبہ، اعزازت پر فخر نہ کرنا صرف اس بات پر فخر کرنا کہ تمہارے باپ کے دل میں پوری زندگی عشق رسول و اہل بیت موجزن رہا جو عشق رسول و اہل بیت میں دنیا سے جائے وہ

Read more

قدیم لکھنؤ اور عزاداری

  ‎قدیم ہندوستان میں اس بات سے انکار نہیں ہو سکتا کہ لکھنؤ ایک دل فریب اور گراں قدر تہذیب کا منبع نور سمجھا جاتا تھا۔ اس تہذیب نے گفتار و تکلم میں نئے اسلوب روشناس کروائے ہماری قدیم تاریخ اور تہذیب پر منضبط کتابیں لکھی گئیں اور حالات و واقعات کو قید کیا گیا لیکن ہندوستان کی تاریخ میں دلی والوں نے اپنی معاشرت کے بارے میں اچھا خاصا ذخیرہ محفوظ کیا لیکن لکھنؤ والوں نے اپنی روایت اور

Read more

مسلمان کینیڈا کب اور کیوں آئے؟

کینیڈا میں مسلمانوں کی آمد اخیر انیسویں صدی سے شروع ہوتی ہے۔ شروع میں امیگرنٹس سلطنت عثمانیہ، لبنان اور ساؤتھ ایشیا سے آئے تھے۔ یہ امیگرنٹس اونٹاریو اور البرٹا کے صوبوں میں آ کر آباد ہوئے، اور کچھ لوگ بعد میں کیوبک میں۔ 1871 میں جو مردم شماری ہوئی تھی اس کے مطابق 13 مسلمان تھے جو 1931 میں بڑھ کر 645 ہو گئے۔ یہ لوگ لبنان، البانیہ، شام، یوگوسلاویہ اور ترکی سے آئے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد

Read more

ڈاکٹر محمد صادق کا علمی و ادبی سفر

بیسویں صدی برِصغیر میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہلچل اور تغیرات کی صدی ہے۔ اس میں جس تیزی اور برق رفتاری سے تبدیلیاں رونما ہوئیں وہ حیرت انگیز ہیں۔ اسی صدی کے دوران میں جہاں سائنس، فلسفے اور سیاست کی دنیا میں کئی نابغہ روزگار شخصیات نے جنم لیا وہیں علم و ادب کی دنیا میں بھی زرخیز دماغ پیدا ہوئے۔ بیسویں صدی کے آغاز میں مولانا حسرت موہانی، ابوالکلام آزاد، علامہ محمد اقبال، علامہ عنایت اللہ مشرقی،

Read more

دریائے سندھ کی نئی نہریں

گزشتہ چند ہفتوں سے ایک شور و غل سا مچا ہے کہ دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنی ہیں، نہیں نکالنی ہیں۔ اسی شور و غل کی وجہ سے ہر دو فریق کی بات سننا اور سمجھنا مشکل ہی تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک محترم دوست اور قابل انجینئر جو پانی کے مسئلوں پر بڑی جامعیت سے لکھتے ہیں، سے بھی گزارش کی تھی کہ یہ کیا قصہ ہے ذرا سمجھائیں۔ مگر انہوں نے یہ گزارش درخورِ اعتنا نہ

Read more

ہندوستان سے ایک خط

(دو فروری: آج انتظار حسین کی نویں برسی ہے) عزیز از جان سعادت و اقبال نشان برخوردار کامران طول عمرہ بعد دعا اور تمنائے دیدار کے یہ واضح ہو کہ یہ زمانہ خیریت تمہاری نہ معلوم ہونے کی وجہ سے بہت بے چینی میں گزرا۔ میں نے مختلف ذرائع سے خیریت سے خیریت بھیجنے اور خیریت منگانے کی کوشش کی مگر بے سود۔ ایک چھٹی لکھ کر ابراہیم کے بیٹے یوسف کو بھیجی اور تاکید کی کہ اسے فوراً کراچی

Read more

قدامت پسند لڑکی

(دو فروری: آج انتظار حسین کی نویں برسی ہے) وہ چست قمیض پہنتی تھی اور اپنے آپ کو قدامت پسند بتاتی تھی۔ کرکٹ کھیلتے کھیلتے اذان کی آواز کان میں پہنچ جاتی تو دوڑتے دوڑتے رک جاتی، سرپہ آنچل ڈال لیتی اور اس وقت تک باؤلنگ نہیں کرتی جب تک اذان ختم نہ ہوجاتی۔ یہ اس لڑکی کا ذکر ہے جو مہاتما بدھ کی پیرو تھی اور تیسوں روزے رکھتی تھی۔ پکچر کا پروگرام ہو یا کرکٹ کا میچ، روزہ

Read more

علّامہ سید احسن عمرانی صاحب کے ساتھ ایک بات چیت (1)

  کچھ عرصہ پہلے حضرت علّامہ سید احسن عمرانی صاحب نے میرے اصرار پر مجھے وقت دیا کہ میں ان سے اُن کی زندگی کی کہانی سُن سکوں! میں مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس گفتگو کو صدا بند کرنے کا موقع دیا۔ ایک عرصے بعد میں نے اِن کے نیاز حاصل کیے تھے۔ اس نشست میں انہوں نے تاریخ کے ایسے ایسے دریچے کھولے کہ میں خود حیران پریشان رہ گیا! علّامہ صاحب نے پہلے اپنے جدِ امجد

Read more

پنجاب کٹہرے میں: کتاب پر تبصرہ

یہ ایک شاندار کتاب ہے جس کا ٹائٹل محاورے کی زبان میں صرف ٹپ آف آئس برگ ہے۔ علم و تاریخ، تجزیہ و زاویہ نظر کا ایک خزانہ ہے۔ آپ کئی دفعہ کتاب رکھ کر سوچنا شروع کر دیں گے اور کئی دفعہ سوچتے سوچتے دوبارہ اٹھائیں گے۔ کئی دفعہ تو آپ کو مصنّف پر شدید غصہ آئے گا لیکن جلد ہی وہ غصہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے سلیبس بنانے والے اور کاسہ لیس تاریخ دانوں کی طرف منتقل

Read more

آگ کتنی روشن ہے: اختر حسین جعفری صاحب کی نظم پر ایک تاثریہ

زندگی کے سفر میں اپنی تنہائی کو مہکانے کا جو نسخہ میرے ہاتھ لگا ہے وہ یہ ہے کہ کسی اچھی نظم کے ساتھ وقت گزارا جائے اور اگر وہ اجازت دے تو اس سے مکالمہ کیا جائے۔ ایسے میں میں نے محسوس کیا ہے کہ نظم پڑھتے ہوئے میرا ذہن تخیل کے پروں پر سوار ہمیشہ کسی نئے سفر پر روانہ ہوجاتا ہے۔ کبھی منظروں میں کھو جاتا ہے اور کبھی مصرعوں کے ساختیاتی حُسن میں گُم ہو جاتا

Read more

جیولن مقابلے میں پرچم کا تنازع جس کے بعد ایرانی ایتھلیٹ کا طلائی تمغہ انڈیا کو مل گیا

ایران کے پیرالمپکس ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو پیرس میں ایف 41 جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر میڈل سے محروم کیا گیا ہے۔

Read more

کربلا، فلسطین اور پاکستان

مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کا سب سے بڑا ایک روزہ مذہبی اجتماع چہلم امام حسین (ع) آئندہ ہفتے میں عراق کے شہر کربلا میں منایا جائے گا جس میں پچیس ملین یعنی اڑھائی کروڑ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے زائرین کی اتنی تعداد ہر سال چہلم کے موقع پر کربلا میں موجود ہوتی ہے بیسویں صدی کے اوائل میں درپیش مشرق وسطی کے سیاسی و سماجی حالات اور مغربی دنیا کے

Read more

’بس کی رفتار اچانک بہت تیز ہو گئی‘: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے عبدالرزاق مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران جانے والی اس بس میں سوار تھے جس کو منگل کی رات پیش آنے والے حادثے میں 28 لوگ ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔

Read more

بیچارے عوام اور اختیارات کی جنگ لڑتی اشرافیہ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف جب حق کا علم بلند کیا تو فرمایا کہ ”میری جنگ صرف ایک یزید سے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص سے ہے جس کے کردار میں یزید موجود ہے“ پاکستان بھی آج ان ہی حالات سے گزر رہا ہے جہاں ہر دوسرے شخص میں ایک یزید چھپا بیٹھا ہے۔ ملک میں دو طبقے ہیں ایک عوام اور دوسری اشرافیہ، اشرافیہ اور عوام دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت کھڑے نظر

Read more

ڈاکٹر سید اکرم اکرام شاہ کی شخصیت و علمی آثار کا تعارف

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ خدا نے کچھ افراد کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہر دور میں کرہ ارض پر ایسی ایسی حیرت انگیز با کمال و بے مثال غیر معمولی اوصاف کی حامل نابغۂ روز گار شخصیات پیدا ہوتی رہیں جنہوں نے انسانوں کی راہنمائی، ان کی فلاح و بہبود، ان کی اصلاح کے لئے کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ ان میں بھی کچھ شخصیات ہمہ جہت ہوتی ہیں

Read more

ریاست جاورہ

ریاست جاورہ ( Joara) ہندو مسلم دوستی کے لیے مشہور پختون نواب کی ریاست جہاں کئی سو سال پرانا تعزیہ بھی موجود ہے۔ جنوں اور بھوتوں سے نجات حاصل کرنے کی ایک درگاہ ہماری ٹرین رتلم سے روانہ ہوئی تو اس وقت رات کے بارہ بج چکے تھے۔ میرے سوا سب لوگ سو رہے تھے۔ میں بھی کتاب پڑھنے میں مصروف تھا۔ میں نے پڑھا کہ اس علاقہ میں ایک ریاست ایسی بھی تھی جس کے حکمران افغان تھے۔ اس

Read more

گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء کے گروپ ”بزم یاراں“ کی برمنگھم میں تقریب

گورنمنٹ کالج میرپور آزاد کشمیر کا اولین اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ساری دنیا میں بستے ہیں۔ کالج کے کچھ ہم خیال سابق طلباء کا ایک گروپ واٹس ایپ پر بنا ہوا ہے۔ بزم یاراں کے نام سے واٹس ایپ گروپ کو قائم ہوئے ابھی تین سال ہی گزرے ہیں۔ اس واٹس ایپ گروپ میں سیاسی اور مذہبی منافرت مواد پر مبنی پوسٹ نہ کرنے پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

Read more

عاشورے میں اتنی کشش کیوں ہے؟

اکثر یہ بات سننے پڑھنے میں آتی ہے کہ شیعہ اگر ملحد بھی ہو جائے تو رہتا شیعہ ہی ہے۔ پورا سال نہیں تو محرم کے 10 دن تو وہ ضرور امامی اور کربلائی نظر آئے گا۔ جون ایلیا کے اس مشہور شعر سے یہ بات ادبی دلیل بھی حاصل کر لیتی ہے خدا نہیں ہے تو کیا حق کو چھوڑ دیں اے شیخ غضب خدا کا ، ہم اپنے امام کے نہ رہیں جوش ملیح آبادی کے الحاد اور

Read more

ہمارے گھر میں ماہ محرم اور غم حسینؓ

پچھلے سال میرے عزیز از جان شوہر سید اقبال حسین جنھیں گھر میں پیار سے سب امجد کہتے ہیں حلیم پکاتے ہوئے کہنے لگے ”شہر میں تھک گیا ہوں اب مجھ سے حلیم نہیں پکایا جاتا“ ۔ ان کی اس بات پر دل میں درد کی لہر اٹھی کہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں یہ تو ہمارے دادا کے زمانے سے لنگر چلا آ رہا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کے نام کی نیاز دے کر کربلا

Read more

کراچی میں عزاداروں کے مسیحی محافظ: ’یونیفارم پہن کر دل میں گھر والوں کو خدا حافظ کہتے ہیں، پتا نہیں واپس آ سکیں یا نہیں‘

پاکستان کرسچن سکاؤٹس میں شامل نوجوان اور سینیئر زیادہ تر غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے مذہبی عقائد اور سماجی ذمہ داری کے نظریے کے تحت یہ فرض سر انجام دے رہے ہیں۔

Read more

شاہی اور باغی: شکست تخت پہلوی (7)

شاہ کے شاہانہ پائے تخت سے دور نجف کے مقام پر جلاوطن بوڑھا آدمی صبح ہونے سے پہلے ہی جاگ جاتا۔ پورے دن کی سرگرمیاں ٹھیک وقت پر ہوتیں۔ انہیں دیکھ کر لوگ اپنی گھڑیاں ٹھیک کرلیتے تھے۔ یہ شخص آیت اللہ خمینی ہیں۔ وہ صبح پانچ بجے نماز کے لیے اٹھتے، دو گھنٹے بعد ناشتہ کرتے۔ پنیر، روٹی اور کچھ خشک میوہ۔ صبح کا باقی حصہ خبریں دیکھتے، کتابیں پڑھتے، تقاریر تیار کرتے اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے گزرتا۔

Read more

’منظم مذہب‘ کی جائے پیدائش جسے جنت اور زمین کے درمیان رابطے کا مقام سمجھا جاتا تھا

نپور عراق میں واقع ایک قدیم تہذیب کی باقیات ہے جس کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ سات ہزار سال پہلے قائم ہونے والی یہ آبادی قدیم دنیا میں سب سے پرانی مذہبی آبادی تھی۔

Read more

وڈے میاں صاحب: ریاست بہاولپور کی شان

میاں شاہنواز پیرزادہ شہید ریاست بہاولپور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ ان کی شخصیت اپنے آپ میں ایک مکمل حوالہ ہے اور انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن نئی نسل کو بتاتا چلوں کہ وہ موجودہ وفاقی میاں ریاض حسین پیرزادہ صاحب کے والد تھے۔ وہ ضلع بہاولپور کے ایک بڑے جاگیردار گھرانے میں پیدا ہونے والے بارعب، باوقار اور عالی ہمت شخص تھے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک نفیس، انسان دوست، غریب پرور

Read more

دمشق میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل زاہدی کون تھے اور پاسداران انقلاب کی قدس فورس کیا ہے؟

قدس فورس کو ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے اور متعدد ماہرین کے مطابق قدس فورس سپیشل فورسز اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا امتزاج ہے جو پاسداران انقلاب میں وسعت کے بعد امور خارجہ کا ایک اہم جزو بن گئی۔

Read more

امام نوربخش رح اور نوربخشیت: اک تعارف

عنوان سے ہی واضح ہے کہ یہ مسلک آٹھویں صدی ہجری کے ایک عظیم فقیہ و ولی ،مصلح حضرت امام سید محمد نوربخش رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے۔ مسلک نوربخشیہ سلاسل تصوف میں سے اک نہایت عظیم سلسلہ ہے۔ یہ سلسلہ، سلسلہ ذھبیہ کے نام سے موسوم ہے۔ مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے معروف رہا ہے۔ شاہ سید محمد نوربخش تک سلسلہ کبرویہ کے نام سے موسوم و مشہور رہا۔ جب اس سلسلے کی کڑی شاہ سید محمد

Read more

افغانستان میں لاکھوں لڑکیوں کے بغیر نئے تعلیمی سال کا آغاز: ’مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے خواب کسی کالے گڑھے میں دفنا دیے گئے ہوں‘

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں اس سال 330,000 لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Read more

میرے گاؤں میں طریقۂ علاج

آپ کا اصلی نام سید احمد حسن شاہ تھا۔ لیکن آرڈر شاہ کے نام سے پکارے جاتے تھے۔ ساڑھے پانچ فٹ قد، سر پر چھوٹے چھوٹے سفید بال، بڑی بڑی سرخی مائل آنکھوں کے اوپر گھنی، سفید اور درمیان سے آپس میں ملی ہوئی بھنویں، کھلتی ہوئی گندمی رنگت، کتابی چہرہ، بڑی بڑی اور گھنی مونچھوں اور خشخشی سی سفید داڑھی کے درمیان گم ہوتا ہوا چھوٹا سا دہن دبلے پتلے جسم پر اکثر سبز رنگ کا لمبا سا چغہ

Read more

ژاک دیریدا کا گنجلک فلسفہ اور حق و باطل کا معرکہ

جوں جوں یہ دنیا پیچیدہ ہو رہی ہے توں توں زندگی مشکل ہو رہی ہے۔ اکیسویں صدی کے فلسفیوں کو ہی لے لیں، ان کی کوئی کل سیدھی نہیں، ہر بات گنجلک ہے، ژاک دیریدا سے لے کر مائیکل فوکو تک، ہر کسی کی کوشش رہی کہ انوکھی اور نہ سمجھ میں آنے والی بات کی جائے تاکہ انہیں کلاسیکی فلسفیوں سے ممتاز اور بڑا سمجھا جائے۔ اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ان جدید فلسفیوں نے نیا زاویہ

Read more

راحت فتح علی خاں کی دم والی بوتل

موبائل فون کسی عذاب سے کم نہیں، ہر بندہ کیمرہ اٹھائے خبر کی کھوج میں لگا رہتا ہے، ذرا سی بات ہو فوراً لوگ موبائل فون نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر معروف گلوکار راحت فتح علی خاں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اپنے ملازم یا شاگرد پر تشدد کر رہے ہیں اور چیخ چیخ کر بوتل کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں،

Read more

ڈھلتی رات کے سناٹے میں

بینکاروں کے بارے میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بڑے خشک مزاج اور ہندسوں سے کھیلنے والے ہوتے ہیں۔ ان کو شاید پتہ نہیں ہے کہ افسانہ نگاری، ناول نگاری اور شاعری کے علاوہ کالم نگاری میں مشتاق یوسفی اور جمیل الدین عالی جیسی دوسری بہت سی شخصیات کا تعلق بینکنگ کے شعبہ سے تھا۔ اس فہرست میں ایک بڑا نام علی عباس زیدی کا بھی ہے جن کی یاد میں آج کی محفل سجی ہے۔ میرا خیال

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (تیرہواں حصہ)

سوئے بغداد ہم گاڑی میں آ کر بیٹھ گئے۔ شکر کے ایک گہرے احساس کے ساتھ کربلا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس سوچ کے ساتھ کہ جانے زندگی میں پھر ایسا موقع ملے یا نہیں۔ سوئے بغداد روانہ ہوئے۔ گاڑی کربلا سے نکل کر سوئے بغداد روانہ ہوئی۔ ہم نے حسب عادت شکر کے بے پایاں احساس کے ساتھ شکر کے سجدے کیے ۔ اللہ کی ایسی شاندار میزبانی پر سراپا شکر ہوئے تو بیٹی اور داماد کے لیے دعا

Read more

آپ کے پاس جدید دنیا کو دینے کے لیے کیا ہے

روز اول سے ہم پر مستبد اور سخت گیر حاکم مسلط رہے ہیں۔ بلکہ ہم کو عادت ایسے مطلق العنان حکمرانوں کی رہی ہے جو ہمیں ڈنڈا اور تلوار لے کر قابو کریں۔ آئیے دیکھتے ہیں ہندوستان پر قبضہ کرنے کے بعد انگریز ہمارے مقدس علمی ورثے کے بارے میں کیا سوچتا تھا۔ وزیر تعلیم ہند لارڈ میکالے نے ہندوستان کا تعلیمی نصاب بنانے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی اس موقع پر موصوف نے کہا کہ تمام مشرقی علوم

Read more

ننگے پاؤں (2)

محبت کا مقناطیس مگر یہ تو پی ٹی وی سے منسلک ہونے سے بارہ برس پہلے کی بات ہے جب میں استاد امانت علی خاں اور استاد فتح علی خاں کے سحر سے آشنا ہوا۔ میں ان دنوں نیشنل کالج آف آرٹس میں آرکیٹکچر پڑھتا تھا۔ سالانہ ڈنر تھا اور حسین و جمیل استاد امانت علی خاں اور موٹی آنکھوں والے جادوگر استاد فتح علی خاں دلوں کو سروں کی میٹھی آنچ سے گرما رہے تھے۔ وہ رات میری بہترین

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (بارہواں حصہ)

تھوڑا سا آگے گئے تو ایک عالی شان عمارت کے باہر گاڑی کھڑی کر کے اندر داخل ہوئے۔ منتظم مزاحم ہوئے کہ اس وقت ہم اندر نہیں جا سکتے۔ سفارت خانے کے لوگ آگے بڑھے۔ عربی میں انہیں سمجھایا۔ اتنے میں متولی یا مجاور منتظم جو بھی کہہ لیں آگے آئے۔ احمد سے مصافحہ کیا اور اہل کاروں کو اشارہ کیا کہ انہیں اندر جانے دیں۔ حیدر لپک کر وہیل چئیر اٹھا لایا کہ کافی ساری سیڑھیاں تھیں۔ کرسی پر

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (11)

رات گئے نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ اپنے ہوٹل پہنچے تو پہلے سیدھا ڈائننگ ہال کی طرف گئے کہ بوفے کا وقت ختم ہو چلا تھا۔ اندر گئے، جلدی سے کچھ نمکین چیزیں لے کر میز پر آئے اور انہیں کہا کہ میٹھا چھوڑ کر باقی چیزیں اٹھا لیں۔ کھانا کھا کر اوپر آئے تو نماز پڑھ کر جلدی سونے کی کوشش کی کہ کل صبح یہاں سے بغداد جانا تھا۔ صبح روانگی کا وقت بتا کر عائشہ نے مژدہ

Read more

ہم سب حیراں سرِ بازار

ریاستِ مدینہ کی اٹھتے بیٹھتے مثال دینے والا وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے ملنے والے سرکاری تحائف سرِبازار فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، پھر بھی وہ مرید سے ترقی پاکر مرشد بن جاتا ہے! اکبر ایس بابر، ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈاکٹر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی محمد خان، حفیظ اللہ نیازی، سیف اللہ نیازی، عون عباس بپی، شبلی فراز جیسے پرانے کارکن ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں جب سال پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سے

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (دسواں حصہ)

آل رسول ﷺ کے در پر : یہاں سے آگے بڑھے تو برآمدے سے ہوتے ہوئے ایک کشادہ ہال میں داخل ہوئے۔ سرخ قالین بچھے ہوئے اور ان پر بیٹھی خواتین مصروف عبادت نظر آئیں۔ ہم آگے بڑھے اور عائشہ مجھے مسجد کی محراب تک لے گئی۔ مسجد کوفہ کی وہ محراب جہاں شقی القلب ابن ملجم نے انیس رمضان المبارک فجر کی نماز کے دوران زہر آلود تلوار سے حضرت علی علیہ السلام کو زخمی کر دیا تھا۔ علی

Read more

جاگتی آنکھوں کا خواب: نواں حصہ

اسلام کی چوتھی بڑی مسجد، مسجد کوفہ سلام کر کے واپس باہر آ کر وہیل چئیر شکریے کے ساتھ واپس کی۔ اتنے میں جنازہ اٹھائے ہوئے لوگ نظر آئے۔ پتہ چلا کہ کوئی فوت ہو جائے تو تدفین سے پہلے اسے یہاں لے کر آتے ہیں۔ پھر باہر نکلتے ہوئے اس شاندار مسجد کو نظروں میں سمونے کی کوشش کی۔ باہر گاڑی میں آ کر بیٹھے اور اب ہمارا رخ مسجد کوفہ کی جانب تھا۔ کوفہ عراق کے جنوب میں

Read more

سی پیک کے مساوی منصوبہ

پاکستان کی سونا اگلتی سرزمین سدا آباد رہے۔ اس کے نقشے کو اپنے سامنے رکھئے! ۔ اس میں آبی ذخائر، معدنی وسائل، جنگلات، سیاحت، ہوٹلنگ، کوہ پیمائی، کاروبار، ہنرمند، کاریگر، مزدور، جوان اور بہترین دماغ سب کچھ آپ کو ملے گا۔ اس کے باوجود یہاں امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب آئے روز غریب تر۔ عام لوگ قرضوں، فاقوں اور خودکشیوں کے درمیان میں جی رہے ہیں۔ نجانے ہم اگلے کتنے سو سالوں تک ایسے ہی رہیں

Read more

تحریک انصاف اور قربانی

لازمی نہیں کہ ”قربانی“ کا مفہوم سمجھنے اور سمجھانے کے لئے ہم عید ِ قرباں کا انتظار کریں جب کہ اس کی مثالیں آج اور ابھی میرے گرد بکھری ہوئی ہیں۔ خیر و شر کا تصادم اور حق و باطل کی جنگ کسی ایک زمانے کی میراث نہیں، یہ ہر دور کا منظر ہے، یہ ہر ملک ہر خطے کی سب سے زیادہ بیسٹ سیلر کہانی ہے۔ سٹیج بدل جاتا ہے، کردار بدل جاتے ہیں مگر خیر و شر کی،

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (آٹھواں حصہ)

وادیٔ سلام کم از کم چھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ پورا قبرستان ایک ہزار چار سو پچاسی ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں چھ ملین سے زیادہ قبریں موجود ہیں۔ اسے یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سائٹس میں شامل کیا ہے۔ اس وسیع و عریض قبرستان کو دیکھنے کے لیے ایک دن کیا دو دن بھی ناکافی ہیں۔ ہم بس چلتے چلتے دیکھتے چلے گئے۔ گاڑیاں نجف اشرف امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ

Read more

فرقہ واریت کی آگ

گلگت بلتستان کی بیس لاکھ آبادی میں تین قسم کے مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ یہ شیعہ اکثریتی آبادی والا خطہ ہے۔ دوسرے نمبر پر اہل سنت و الجماعت کے لوگ ہیں۔ یہ دیامر، چلاس، جگلوٹ اور کشروٹ کے علاقوں میں آباد ہیں۔ اسماعیلی برادری تعداد میں قدرے کم ہیں ’مگر منظم اور مربوط نظام کے تحت جی رہے ہیں۔ یہ ضلع ہنزہ، غذر اور گاہکوچ کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (6)۔

ہر دور میں حسین کا غم لازوال ہے : حضرت عباس علمدار کے روضہ انور سے نکل کر صحن میں آئے تو بالکل سامنے سید الشہداء، امام عالی مقام کے روضۂ مبارک کی روشنیاں نظر آ رہی تھیں۔ احمد نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا صفا و مروہ کے درمیان ہے۔ ہم سعی کے ایک چکر جتنا چلے۔ مسجد کے اندر تو ٹھنڈک تھی، باہر صحن میں آئے تو گرمی کی شدت کا اندازہ ہوا

Read more

اربعین: ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا کی جانب پیدل سفر کیوں کرتے ہیں؟

اربعین شیعہ مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔ یہ اس واقعے کے چالیس روز مکمل ہونے کی یاد ہے جب امام حسین، ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کو کربلا کے مقام پر یزیدی افواج نے قتل کیا تھا۔

Read more

برطانیہ، امریکہ کی گلگت بلتستان کے لیے سفری تنبیہ: سکردو اور دیگر علاقوں میں حالات کشیدہ کیوں ہوئے؟

برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ سفری انتباہ میں پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے جبکہ امریکہ نے شمالی علاقہ جات کے سفر کے لیے ’انتہائی احتیاط‘ برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ’حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں۔‘

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب پانچواں حصہ

پیکر مہر ووفا حضرت عباس علمدار کے روضہ اقدس پر: ہوٹل بیرن (Baron) کا یہ روم ایک خوب صورت خواب گاہ اور اس سے متصل ڈرائنگ ڈائنگ پر مشتمل تھاجہاں چائے، کافی اور قہوے کا سامان موجود تھا۔ ڈائننگ ٹیبل پر خوش رنگ پھلوں کی پلیٹ بے موسم کے پھلوں سے سجی ہوئی آنکھوں کو بھلی لگی۔ انگور کے چند دانے لئے اور پھر وہی ٹیپ کا فقرہ کلمۂ شکر اوردعا۔ یہ دعا تو میں گھر میں بھی پھل کھاتے

Read more

سنتا ماریا تک براستہ التت فورٹ

عید کی چھٹیوں میں جو سفر لاہور سے شروع ہوا تھا وہ ٹھیک ایک مہینے کے بعد حسین کوٹ، ہنزہ اور فرانس سے گزرتا ہوا وینس میں سنتا ماریا کے گرجا گھر میں ختم ہوا اور پھر واپسی کی راہ لی۔ پورے تیس دن۔ سکون آور دوائیوں کے پیکٹس کے ساتھ چلے تھے اور راستے میں بھول ہی گیا کہ دوائیں کہاں رکھی ہیں اور انھیں کھانا بھی ہے۔ گرمی، تھکاوٹ اور کام کے دباؤ سے نکل کر ایک عجیب

Read more

فسادات پنجاب 47ء کے کچھ کردار

بنگال اور بہار کے بعد فسادات کا دوسرا خوناب دھارا پنجاب کے شمالی علاقوں سے پھوٹا۔ پنجاب کے فسادات میں بھی تقویمی ترتیب پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ خضر حیات کی وزارت 2 مارچ کو مستعفی ہوئی۔ گورنر ایون جین کنز ( Sir Even Jenkins) نے مسلم لیگ کو حکومت سازی کی دعوت دینے کی بجائے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کی دفعہ 93 کے تحت پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا۔ شوکت حیات لکھتے ہیں کہ ”مسلمانوں

Read more

نوجوانوں کی کردار سازی

(یہ مضمون استاد جاوید احمد غامدی صاحب اور ورچوئل یونیورسٹی کے اساتذہ کے درمیان ہونے والی ایک گفتگو کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔ یہ گفتگو دنیا ٹی وی پر دو پروگراموں میں 2019 کے آغاز میں نشر کی گئی۔ گفتگو کی بنیاد ذیل میں دیے گئے سوالات تھے : کردار کیا ہے؟ کردار کیوں ضروری ہے؟ کیا کردار کے بغیر کامیابی ممکن نہیں؟ ہم کردار میں پیچھے کیوں رہ گئے ہیں؟ مذہب کردار سازی میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟

Read more

بڑھتی ہوئی لادینیت اور مذہبی جنون

ملحد ہونا عقیدے سے زیادہ فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے کیونکہ امریکا کی 81 فیصد آبادی ملحد ہے یعنی ایک خدا یا کئی خداؤں پر یقین نہیں رکھتی۔ دنیا اتنی تو تہذیب یافتہ ہو گئی ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقیدے کے مطابق جینے کا حق دے رہی ہے۔ اتنی بڑی آبادی کے ملحد ہونے کے باوجود کیا امریکا میں عیسائیت کے ساتھ دیگر مذاہب پر ہتک آمیز تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔ کیا قرآن مجید سمیت کسی بھی

Read more

1445 محرم کی کربلا

ہم گزشتہ کئی سالوں سے محرم کا پہلا عشرہ کرنے کسی اور شہر کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار ہماری خوش نصیبی کہ ہمیں یہ شرف ملا کہ ہم سنہ اکسٹھ ہجری میں حق اور باطل کو الگ کرتی ہوئی تا قیامت رہنے والی واضح تفریق کربلا کا پہلی بار ان ایام میں براہ راست مشاہدہ کر سکیں۔ بغداد پہنچے۔ کاظمین دو دن قیام کیا۔ امام موسی کاظم ع اور امام محمد تقی ع کے دربار میں حاضری دی۔ ملوکیت

Read more

کربلا، حسینی برہمن اور گنگا جمنا

اگر آپ کسی ہندو نام کے آخر میں دت، دات یا دتا کی کنیت پائیں تو سمجھ لیجیے کہ ان کا نسبی سلسلہ راہب دت سے جا ملتا ہے۔ جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے سات بیٹوں کے ساتھ تجارتی حوالے سے کوفہ میں موجود تھے۔ یہ ساتوں بیٹے دت روایت کے مطابق اہل بیت کی دعا کا نتیجہ تھے۔ جب راہب کو خبر ملی کہ اہل بیت پر کوفہ کے نزدیک کڑا وقت ہے تو وہ

Read more

جنرل مشرف : پلے بوائے ڈکٹیٹر

یہ 1990 کا ذکر ہے جب میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کے لیے ایک درجن سے زائد آرمی کے برگیڈیئرز کی سمری جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کے ذریعے اس وقت کی وزیراعظم (محترمہ بے نظیر بھٹو مرحوم) کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی۔ وزیر اعظم نے برگیڈیئر پرویز مشرف کے سوا تمام برگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔ کچھ دنوں بعد وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا رسمی دورہ کیا۔ بریفنگ

Read more

محرم اور عاشورہ کا تقدس

اسلامی سال کا آغاز محرم کے مہینے سے ہوتا ہے جس میں 10 محرم الحرام کا تاریخ ساز واقعہ کربلا پیش آیا۔قرآن کریم نے محرم کے مہینے کو حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ اللہ تعالٰی نے یہ بتلا دیا کہ چار مہینے ایسے ہیں جو حرمت والے ہیں، ان میں سے ایک محرم کا مہینہ ہے۔ خاص طور پر محرم کی دسویں تاریخ جسے عاشورہ کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت کا خصوصی دن ہے کیونکہ

Read more

آخر اِنسانیت کربلا سے محبت کیوں کرتی ہے؟

کیا صرف مُسلمان کے پیارے ہیں حُسین چرخِ نوعِ بَشَر کے تارے ہیں حُسین انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین حضرت جوش ملیح آبادی کے یہ اشعار تاریخ آدمیت میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہر ذی شعور انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ واقعہ کربلا خطے عرب کی سرزمین عراق پر وجود میں آیا ، جس میں ہاشم کی نسل اور دینِ اسلام سے تعلق رکھنے

Read more

سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے

میرا نام حسنین جمال ہے۔ زیر نظر واقعات میرے دادا یٰسین صدیقی کی سوانح سے لیے گئے ہیں جو انہوں نے 1944 تک تحریر کی تھی۔ ان قصوں میں بہت کم قلم لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جہاں ضرورت پڑی اور نام یا مقام ادارت کی زد میں آیا، وہاں اطلاع کر دوں گا۔ 1944 کے بعد حالات ہم تک روزنامچوں کی صورت پہنچتے ہیں جو چھوٹی ڈائریوں پر انتہائی باریک خط میں رقم ہیں اور فارسی میں ہیں۔ یٰسین صدیقی

Read more

باغ عدن، کربلا اور پہیے کی ایجاد: اس سڑک کا سفر جو آپ کو انسانی تہذیب کی جائے پیدائش تک لے جاتی ہے

یہ کوئی خوبصورت راستہ نہیں ہے لیکن روٹ ون کی خوبصورتی اس بات میں ہے کہ یہ آپ کو کہاں لے جاتی ہے: دنیا کی قدیم تہذیبوں کی جائے پیدائش جو انسانیت کی عظیم اختراعات کا گھر ہے

Read more

درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : اختر حسین جعفری

تین جون انیس سو بانوے کو بدھ کا دن تھا۔ دریائے رائن کے کنارے آباد تاریخی شہر کولون کے راڈربرگ گورٹل پر واقع ریڈیو دوئچے ویلے، دی وائس آف جرمنی کی بلند بالا عمارت کی آٹھویں منزل پر اردو سروس کا عملہ معمول کی مصروفیات میں مگن تھا۔ شام کے پروگرام کے لیے موضوعات کا چناؤ اور ذمہ داریاں تقسیم کر کے کیفے ٹیریا میں ناشتہ کیا گیا تھا۔ جنوب ایشیائی نشریات کے انچارج ڈاکٹر گوئبل گروس کو ”ہیلو“ کہتے

Read more

علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب سے بات چیت

عموماً مختلف طبقہ ہائے فکر کے جید افراد کی سرگزشت شوق سے پڑھی جاتی ہے۔ ایک تاثر ہے کہ سرگزشت کسی گیت نگار، فنکار، اہل قلم، موسیقار، خطاط یا مصور وغیرہ کی ہوتی ہے۔ سوال ہے کہ کیا سرگزشت کسی عالم کی نہیں ہو سکتی؟ میری ایک اہل تشیع عالم سے اتفاقا ملاقات ہوئی جو بعد ازاں دوستی میں بدل گئی۔ علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ مہینے دو مہینے بعد میرا لاہور جانا ہوتا

Read more

الطاف حسین (صحافی) کے بارے میں مولوی محمد سعید کی نایاب تحریر

الطاف جنوری 1900 ءمیں سلہٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ قد درمیانہ تھا۔ بدن زیادہ فربہ نہیں تھا۔ رنگ سیاہی مائل اس حد تک کہ جب امریکا کے دورے سے واپس آئے تو صحافیوں نے پریس کلب میں تقریر کی دعوت دی۔ سوالوں کے دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ امریکا کے سفید فام آپ کو حبشی سمجھ کے آپ سے گریزاں تو نہیں تھے؟ کہنے لگے۔ دو چیزوں کی بنیاد پر میں حبشی نژاد نہ سمجھا گیا۔ ایک

Read more

بے نظیر بے قصور

ویسے تو پنڈی نے ہمیشہ سندھ کی دکھتی رگوں پر ہاتھ رکھا ہے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پنڈی والوں میں مروت کی کچھ خاص امید تو نہیں رکھی جا سکتی تھی لیکن دو ہزار سات کے ستائیس دسمبر کی شام غریباں نے نہ صرف سندھ دھرتی کے باسیوں کو بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے دل والوں کو تیز دھار تلوار کی مانند ایک ایسا گہرا زخم دیا کہ وہ زخم پندرہ سال گزر جانے کے بعد

Read more

سنہ 2011 سے 2022 تک کا سفر اور پچاس کا نوٹ۔

افریقی نژاد سندھیوں کو سندھ میں شیدی کہا جاتا ہے۔ جب سندھ کے آخری حکمران گھرانے ’تالپور‘ سے انگریزوں نے 1843 میں سندھ فتح کیا تو اس وقت فوج کے سپہ سالار شہید ہوش محمد تھے۔ وہ شیدی تھے ؛ اور انگریزوں کے خلاف جنگ میں مشہور زمانہ نعرہ لگاتے ہوئے شہید ہوئے کہ ”مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں!“ ( مر جائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے ) ۔ 1849 تک پنجاب بھی فتح ہو گیا کیونکہ مہاراجہ رنجیت

Read more

لیجنڈ آف رولا جٹ

کائنات کی وسعت تخیل کی حدود سے ماورا ہے۔ عام ذہن اس کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے۔ کوانٹم فزکس کی رو سے بہت سی دنیائیں وجود رکھتی ہیں جن میں ہر طرح کے ممکنات ہیں۔ روحانیت واحد رستہ ہے جس کے ذریعے ان دنیاؤں تک رسائی ممکن ہے۔ اس درجے تک پہنچنا بہت کٹھن ریاضت کا متقاضی ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس رستے کے ذریعے مختلف دنیاؤں میں سفر کر کے وہاں کی خبریں لا

Read more

کتاب۔ نجف سے کربلا مصنف۔ توقیر ساجد کھرل

تعارف بقلم۔ طاہر شیخ اشرف المخلوقات کے روئے زمین پر قدم رنجہ فرما ہونے کے بعد تلاش اور جستجو کی لگن جاری و ساری ہے جسے ”سفر“ کا نام دیا جاتا ہے۔ کبھی یہ سفر جدت کی تلاش میں ہوتا ہے تو کبھی سائنس کی نت نئی ایجادات کا سہرا بھی اسی سفر کے سر باندھا جاتا ہے۔ زندگی سے موت تک کا فاصلہ بھی سفر کہلاتا ہے اور اولاد سے والدین بننے کا دورانیہ بھی سفر کہ کر یاد

Read more

اختر حسین جعفری: ایک جدید شاعر اور ترقی پسند دانشور

اختر حسین جعفری نہ صرف ایک جدید شاعر تھے بلکہ ایک ترقی پسند دانشور بھی تھے۔ انہوں نے اپنے مخصوص فلسفہ حیات اور طرز اظہار سے اردو شاعری کو فن کی نئی بلندیوں سے روشناس کروایا۔ انہوں نے مشرق کی قدیم اور کلاسیکی شاعری اور مغرب کی عصری اور جدید شاعری کے درمیان ایک ادبی پل تعمیر کیا۔ ان کا تعلق بیسویں صدی کی ان شخصیات کے قبیلے سے ہے جن میں ایزرا پاؤنڈ ’اوکٹایو پاز‘ ناظم حکمت اور پابلو

Read more

حقیقی آزادی کیا ہے

اللہ تعالیٰ نے انسان کو آزاد پیدا کیا اور انسان کی فلاح کے لئے ہر دور میں پیغمبر اور رسول بھیجے جو انسان کو سیدھا راستہ دکھانے میں مصروف عمل رہے۔ حضرت آدم ؀ سے خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ تک کم و بیش ایک لاکھ جوبیس ہزار پیغمبر اس دنیا میں آئے سب کے سب اللہ کا پیغام انسانیت تک پہنچاتے رہے۔ ہر نبی کوئی نا کوئی معجزہ یا کرامت لے کر آیا۔ کسی نے انسانیت کی بات کی۔

Read more

محرم کا سرخ چاند

محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ کرنا منع ہے اس لئے اس کو محرم کا نام دیا گیا ہے۔ واقعہ کربلا میں امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں عزاداری اور غم مناتے ہیں۔ ماہ محرم الحرام ہم سب امت مسلمہ کے لئے دکھ کی گھڑی ہے، جی ہاں ماتم حسینؓ دنیا بھر کے مسلمانوں و انسانوں

Read more

کولیکٹیو الوژن (اجتماعی وہم)۔

بھائی صاحب مجھے اس مشکل میں نہ ڈالیں۔ آپ کو میرا جواب معلوم ہے۔ تم مجھے ہاں میں جواب دو۔ اپنے سگے بھائی پر دوسروں کو ترجیح دے رہی ہو۔ آپ میرے ماں جائے ہیں۔ میرے بڑے ہیں۔ اگلے ہفتے لڑکے والے منگنی کی رسم کرنے آنے والے ہیں۔ میری پوزیشن کا اندازہ کریں۔ ہم زبان دے چکے ہیں۔ پچھلے چار ماہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔ آپ تو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمارے عم زاد کا بیٹا ہے۔

Read more

نعتیہ ادب کے فروغ میں علمی جریدہ ”نعت رنگ“ کا کردار

ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کی مرتبہ کتاب کا موضوع ”نعتیہ ادب : مسائل و مباحث (مدیر“ نعت رنگ ”صبیح رحمانی کے نام موصولہ مکاتیب کا موضوعاتی و تجزیاتی مطالعہ )“ ہے جسے نعت ریسرچ سینٹر نے کراچی سے 2019 میں پورے اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔ یہ ایک ضخیم کتاب ہے جو 488 صفحات پر پھیلی ہوئی ہے۔ کتاب کا انتساب نعت رنگ کے روح رواں سید صبیح الدین رحمانی کے نام ہے۔ کتاب کو بنیادی طور پر درج ذیل چار

Read more

کربلا ایک تہذیب کا نام ہے

کربلا ایک تہذیب کا نام ہے۔ جہاں آپ کو معاشرے میں موجود ہر طرز کے انسان سے ملنے کا موقعہ مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے تناظر میں لوگ اپنی موجودہ پوزیشن اور اس کے ممکنہ نتائج کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ کربلا کا واقعہ کوئی محرم کے دس دنوں میں وقوع پذیر نہیں ہوا۔ اس نہج کو پانے کے لیے قریب ربع صدی کا سفر کیا گیا۔ جہاں حضرت معاویہ (رض) ایک ایسے باپ کی صورت میں

Read more

جمہوریت، حق اور آزادی کی زندہ تصویر

یزید امیر معاویہ کی طرح بڑا سیاست دان تو نہ تھا لیکن شیطان کی طرح جلدی میں رہتا تھا۔ اپنی مخالفت کا ایک لمحہ بھی اسے برداشت نہیں تھا۔ اس لیے باپ کی وفات کے بعد حاکم مدینہ کو فوراً حکم دیا کہ اُن لوگوں سے زبردستی بیعت لی جائے خصوصاً امام حسین ؑ سے۔ اگر یہ لوگ آسانی سے نہ مانیں تو اُن کے سر کاٹ کے پیش کیے جائیں۔ واقعہ کربلا تاریخ کا اہندوناک واقعہ ہے۔ حسین ؑ

Read more

یزید کی بیعت کرنے میں کیا حرج تھا؟

8 ذوالحج سن 60 ہجری تاریخ کا ایک عجیب و غریب دن ہے، یہ وہ دن ہے جب امام حسین ؓ اپنے خاندان کے چند افراد اور بیوی بچوں کے ساتھ مکے سے نکلتے ہیں اور کوفے کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ گو کہ امام حسین ؓ کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، وہ کوئی فوج لے کر نہیں جا رہے تھے اور نہ ہی ان کا ارادہ دارالحکومت پر لشکر کشی کا تھا مگر اس کے باوجود محض

Read more

کشتگانِ خنجرِ تسلیم را

امام عالی مقام علیہ السلام کی شہادت کے دن کی مناسبت سے ہمیں اس واقعے کو سمجھنے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کو سمجھنے کی کوشش دو حوالوں سے راہنمائی کرتی ہے۔ اول مزاحمت کا تصور اور دوئم تسلیم و رضا کا تصور۔ فیض احمد فیض نے کہا تھا۔ جن کا دیں پیروی کذب و ریا ہے ان کو۔ ہمت کفر ملے جرات تحقیق ملے۔ جن کے سر منتظر تیغ جفا ہیں ان کو۔ دست قاتل کو جھٹک دینے کی

Read more

واقعہ کربلا

واقعہ کربلا 10 محرم 61 ہ (بمطابق 682 ء) کو ہوا۔ اس اندوہناک حادثہ میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58 سال کی عمر میں اپنے رفقاء اور اعزہ کے ہمراہ ایک ایسی جمعیت کے ہاتھوں شہید ہو گئے جو سب مسلمان تھے اور اس وقت کے مسلمان حکمران یزید کے حکم بردار۔ پس منظر : وہ شورش جس کا انجام یہ واقعہ شہادت ہوا اس کی ابتداء تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی رضی

Read more

لہرا رہا ہے آج بھی پرچم ہمارے حسین ؓ کا

نسل انسانی کی تاریخ میں چشم فلک نے کبھی حق و صداقت کے معرکے دیکھے ہیں تو کبھی کفر و باطل کے انسانیت سوز ہنگامے۔ حق پرستوں سے باطل کے پجاریوں کو ہمیشہ بیر رہا ہے۔ سانحہ کربلا بھی اسی قدیم سلسلے کے دو کرداروں سے دنیا کو روشناس کرتا ہے۔ سانحہ کربلا آج سے چودہ سو سال پہلے رونما ہوا لیکن اس کی یاد ابھی تک زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گی۔ حریت، آزادی اور اعلان کلمتہ الحق

Read more

محرم: روہڑی کے تاریخی جلوس میں گھٹن اور بھگدڑ سے چھ عزادار ہلاک، کم از کم 40 زخمی

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں شیعہ زائرین نے ضریح اقدس کو بوسہ دینے کی کوشش کی اور تنگ راستے کی وجہ سے گھٹن کا ماحول پیدا ہوا اور بھگڈر مچی۔

Read more

رسول اللہؐ کا پھول۔ جنتی نوجوانوں کے سردار۔ شہید کربلا

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حسینؓ مجھ سے ہے اور میں حسینؓ سے ہوں تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا سانحہ جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حضرت امام حسین ؓکی ولادت با سعادت ہجرت کے چوتھے برس مدینہ منورہ میں ہوئی جب نبی کریم ﷺ کو آپ ؓکی پیدائش کی خوشخبری سنائی گئی تو آپ ﷺ بہت خوش ہوئے اور حضرت فاطمہ ؓ کے گھر تشریف لے گئے۔ آپ ﷺ نے نومولود حضرت حسین ؓ کو گود میں

Read more

انتہا جس کی حسین، ابتدا ہے اسماعیل

اسلامی مہینوں کی برکات و عبادات اپنی اپنی ہیں۔ مگر ان عبادات کو مکمل طور پر ہم ادا کرنا تو دور کی بات، اسلام جو بنی نوع انسان کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں حقوق اللہ جل جلالہ، حقوق العباد، اہل و عیال کے حقوق، ہمسایوں کے حقوق بلکہ جانوروں تک کے حقوق بتائے گئے ہیں، بظاہر ان حقوق و فرائض کی بجا آوری مشکل معلوم ہوتی ہے مگر ہم آقا نامدار خاتم النبیین کی حیات طیبہ کا

Read more

لڑائی لڑتی قوم معاہدہ امن کر لے

موجودہ دنیا کی تاریخ میں جو رول دیگر اقوام کا ہے بالخصوص مغربی دنیا کا، ان کے اثر سے شاید ہی کرہ ارض کا کوئی کنارہ محفوظ ہو۔ دنیا کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جو ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر نہ ہو۔ کہیں ان کی معاشی ترقی چھائی ہوئی ہے تو کہیں ان کی سیاسی ترقی کا بول بالا ہے اور ٹکنالوجی کے میدان کے تو وہ شہسوار بنے ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ جہاں

Read more

بنو ہاشم، بنو امیہ اور واقعہ کربلا

جناب عبد المناف ابن قصی کے چار بیٹے تھے ہاشم، مطلب، عبد شمس اور نوفل۔ تاریخ کہتی ہے کہ ہاشم اور شمس دونوں جڑواں پیدا ہوئے تھے اور بعض روایات میں یہ بھی درج ہے کہ ہاشم اور عبد شمس کی پیشانی اور پنجہ آپس میں ملے ہوئے تھے۔ اس وقت کے نجومیوں نے پیشین گوئی کی تھی کہ ان دونوں کی اولادوں میں ہمیشہ رنجش ان بن اور جنگ کے حالات پیدا رہیں گے۔ ان دونوں بھائیوں کے ہی

Read more

ہمیشہ روئیو بے کس حسین کو زعفر

سوشل میڈیا پر جدید امویوں اور ہاشمیوں کی خشک قبائلی جنگیں دیکھ کر رہا نہیں گیا اوراس خشک موسم کو ذرا تر کرنے کی خاطر شوق پیدا ہوا کہ دوستوں کو زعفر جن کے قصے سے آگاہ کیا جائے جو واقعہ کربلا کی روایت کا ایک اہم اور نہایت دلچسپ قصہ ہے۔مختلف ذاکرین یہ قصہ مختلف طریقوں سے روایت کرتے ہیں، یہاں تک کہا جاتا ہے کہ زعفر جن کے خاندان سے ایک بچہ میر انیس کی مجلس میں ان

Read more

کربلا کی داستان کا ایک کردار زعفر جن

’میں دریا کے سفر پہ تھا اور طوفان کے آثار تھے۔ ایک دم شدید اندھیرا چھا گیا اور پھر بس اتنا پتہ لگا کہ بڑی سی ایک لہر آئی ہے جو میری کشتی سے ٹکرا گئی۔ ’میری آنکھ کسی کے رونے کی آواز سے کھلی۔ شاید بے ہوشی میں کسی تختے پہ پڑے ہوئے میں تیرتا رہا اور آخر اس جزیرے تک پہنچا۔ تھوڑی طاقت آئی تو رینگتے ہوئے اٹھنے کی کوشش کی، وہ آواز دور سے آ رہی تھی۔

Read more

مجھ جیسا اُس جیسے کی بیعت نہیں کرے گا

ابالاحرار، حضرت امام حسین ع صدیاں گزریں، زمانے بدلے، لیکن حسین ع کا انکار نہ بدلا۔ تقاضائے بیعت ہوا، امام عالی مقام نے انکار کیا اور شہادت و سعادت کی راہ منتخب کی۔ اور امام کی رکاب میں ان کے خانوادے اور اصحاب نے وہ قربانیاں پیش کیں کہ تاریخ ان کی مثال لانے سے قاصر ہے۔ واقعہ کربلا کا بغور مطالعہ کریں تو حضرت امام حسین ع کا ایک ایک جملہ اپنے اندر ہدایت کے ہزار ہا باب لیے

Read more

ماہ محرم الحرام۔ شہادت امام حسین – یوم عاشور

محرم الحرام اسلام سے پہلے اور بعد میں بھی مقدس اور احترام والا مہینہ ہے۔ دنیا کی ابتداء بھی محرم الحرام میں ہوئی تھی اور دنیا کی اختتام قیامت بھی محرم الحرام ( 10 محرم الحرام) کو ہوگی۔ محرم الحرام کا ماہ مقدس بابرکت، اور حکمتوں والا ماہ ہے۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ و جدل کی منع کی گئی ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے سے نئے

Read more

پیپلز پارٹی اور محرم الحرام

پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت کو اگر پہلے دن سے دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت اور اس پارٹی کی اپنے ورکرز کی تربیت کچھ ایسے کی ہے کہ اس پارٹی کے ورکرز ہر میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت اور ورکرز کا خون اس ملک کی مٹی میں شامل ہے اور یہ پارٹی ہر طرح کی فرقہ واریت، مذہب، ذات پات، اونچ نیچ

Read more

میر ببر علی انیس – خدائے سخن

میر ببر علی انیس اردو ادب کا وہ نام ہے جس کا ہم پلہ لسان اردو میں کوئی نہیں ہے۔ اردو زبان کو ایک لاکھ نئے الفاظ کا تحفہ دینے والا یہ بے نظیر شاعر فلک مرثیہ کا وہ خورشید ہے کہ جس کی تابانی کے آگے اردو کے تمام سخن ور ننھے منے تارے نظر آتے ہیں۔ میر تقی کو خدائے سخن کہا جاتا ہے لیکن حقیقی خدائے سخن میر انیس ہے۔ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے گزرے

Read more

قاضی کے فیصلے

جب ابن زیادہ دھوکے سے کوفہ میں بھیس بدل کر داخل ہوا دارا لامارہ پر قبضہ کر لیا تو اپنے سپاہیوں کے دم پر کوفہ والوں پر اپنا روب اور دبدبہ قائم کرنا شروع کر دیا۔ ابن زیادہ جب ہانی بن عروہ کو حضرت مسلم بن عقیل کے پناہ دینے کے الزام میں قتل کروا دیتا ہے تو ہانی بن عروہ کے قبیلے کے لوگ دارا لامارہ کا محاصرہ کرلیتے ہیں۔ اسی دوران ابن زیاد قاضی شریح کو دارا لامارہ

Read more

شہید کربلا: ظلم اور جبر کے خلاف جدوجہد کا استعارہ

کیسے ممکن ہے کہ جبر اور استحصال کے خلاف جدوجہد ہو اور حسینؓ بن علیؓ کا ذکر نہ ہو۔ والد مرحوم محمد اختر مسلمؔ نے 60 ء کی دہائی میں ”شہید کربلا“ کے عنوان سے ایک مختصر کتابچہ تحریر کیا تھا۔ یہ وہ عرصہ تھا جب پاکستان میں جاگیرداری، سرمایہ داری کے خلاف بحث اور جدوجہد جاری تھی۔ یہ ہی پس منظر شہید کربلا کی تخلیق کا بنیادی سبب تھا۔ قرآن پاک نے قارون، فرعون اور ہامان کی شکل میں

Read more

سندھ کا قدیم ترین ماتلی شہر ماہ تلی کا بگاڑ ہے

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سینکڑوں شہر ایسے ہیں جو آج بھی صفحہ ہستی پہ موجود ہیں مگر ان کے نام بگڑتے یا تبدیل ہوتے آئے ہیں۔ ایسے ہر ایک شہر کا تفصیل سے بیان کیا نہیں جا سکتا۔ مگر یہاں صرف ایک مثال ہی کافی ہے کہ جب سکندر اعظم نے 327 ق۔ م میں سندھ پر حملہ کیا تھا تو سیہون شریف کا اس وقت نام سدوسان تھا جس کا حکمران سامبس نامی ایک سمہ تھا اور جس نے

Read more

عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ڈرامائی تشکیل

   صحافی، ولاگر عمران خان کی گرفتاری مزید ڈرامائی انداز میں پیش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ شب ان کی گرفتاری متعلق خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کے بارے میں دلچسپی کا عنصر بڑھانے کی یہ ایک نئی کوشش ہے۔ وہ دیگر ولاگرز کی طرح نواز شریف پر تنقید کو ترقی کی سیڑھی بنا کر انصاف کا نعرہ لگانے والے پہلے یوٹیوبر صارف نہیں ہیں۔ جہاں تک میری آبزرویشن ہے مجھے یقین ہے کہ وہ مینجمنٹ سائنسز

Read more

اسلامی تاریخ (مقصد مطالعہ سے حاصل مطالعہ تک)۔

قبل اس سے کہ اسلامی تاریخ اور احوال کا اعادہ کیا جائے، پیارے نبی ﷺ کے دور میں واقع ہونے والی حق و باطل کے مابین معرکہ آرائیوں کے اسباب اور نتائج پر روشنی ڈالی جائے، میثاق مدینہ، صلح حدیبیہ اور، جنگ خیبر کی عظمتوں اور مصلحتوں کی وضاحت کی جائے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک لکھاری یہ سب کیوں لکھ رہا ہے اور ایک قاری یہ سب کیوں پڑھ رہا ہے؟ قبل اس سے کہ علیؓ کی وفاداری

Read more

میاں افتخار حسین، ایک کوہ گراں

صوبے کا گورنر بلاشبہ ایک بڑا عہدہ اور رتبہ ہے۔ یہ عہدہ صوبے میں وفاق کی علامت سمجھا جاتا ہے اور یوں اصولی طور پر گورنر ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جس کا اپنے صوبے کے عوام کے ساتھ گہرا ربط اور تعلق ہو۔ وہ تاریخ سے آشنا ہو اپنی ثقافت اور روایات سے جڑا ہوا ہو، اس کے دل میں اپنی زبان اور اس کے ادب کا احترام ہو۔ پاکستان میں کچھ عرصہ سے جس طرح کے لوگوں کو

Read more

اختر حسین جعفری اور سید فخرالدین بلے

اختر حسین جعفری جدید اردو نظم کے قدآور شاعر تھے بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہے کہ وہ جدید اردو نظم کے انتہائی معتبر شاعر ہیں۔ اس لیے کہ وہ جہان ادب میں آج بھی زندہ ہیں۔ آسمان ادب کا ”اختر“ ڈوبا نہیں ٔ بلکہ جھلملا رہا ہے اور خوب جگمگا رہا ہے۔ وہ یقینی طور پر اختر صبح تھے اس لیے دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہوتے بھی ہمیں ”آخری اجالا“ دے گئے ہیں۔ ”آخری اجالا“ دراصل کلیات

Read more

انسانی ڈھال بمقابلہ گھریلو عورت

خان کی جانب ایک بار پھر تمام سپورٹرز کو باہر نکلنے اور دھرنے یا مرنے کی دعوت یا فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔ چھ دن کی ڈیڈ لائن ایک ایک دن کر کے کم ہو رہی ہے۔ حکومت اور اتحادیوں کے انداز تو غماز ہیں کہ یہ الٹی میٹم ہوا میں ”ہشت۔ ہشت۔“ کہتے ہوئے اڑا دیا گیا ہے۔ پچھلے لانگ مارچ میں خصوصاً ڈی چوک اور دیگر مقامات پر جس شیلنگ، پتھراؤ، گھیراؤ کا سامنا خان کے ورکروں

Read more

ذوق و شوق اور اقبال

علامہ محمد اقبال کی نظم ذوق و شوق ایک اعلی مرتبت نظم ہے جس میں مذہبی فطرت پسندی کے نقطہ نظر کو پیش کرتے ہوئے انسانی خواہشات و جستجو سے پیدا ہونے والی انسانی تمناؤں و بیتابیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ہمیشہ اپنی روحانی بے تابی، جغرافیائی تخیل اور ادبی الہام کو یکجا کر کے اپنی نظموں میں حقائق ابدی کی تلاش میں اپنی جذباتی نشیب و فراز کی تشریح و تفصیل بیان فرماتے ہوئے نظر آتے

Read more