ایران کی دفاعی اڑان

پنجابی کا محاورہ ”گجی گجی لومڑی تے۔ ۔ ۔ دا سواد“ اسرائیل پر بہت صادق آتا ہے، کمزوروں کو دبانا، ڈرانا یا کچلنا کوئی بہادری نہیں، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد خود کو بڑا سورما سمجھ رہا تھا، الحمدللہ ایران نے اس شیطان کو آئینہ دیکھا دیا۔ اسرائیل نے بدترین جارحیت اور فسطائیت کے زور پر غزہ کو کھنڈر بنا دیا اور اس نے اب اپنی توپوں کا رخ برادر اسلامی ملک ایران کی طرف

Read more

خلع کی صورت میں عورت کا حق مہر

دین اسلام دین فطرت ہے اور فطرت میں وقت کے ساتھ ساتھ مختلف تبدیلیاں ضرور رونما ہوتی ہیں۔ اسلام نے جہاں انسان کے حقوق و فرائض کا تعین کیا وہاں میاں بیوی سمیت مختلف رشتوں کے درمیان وراثت کی تقسیم سمیت ہر نوعیت کے معاملات کو بھی وضاحت سے بیان کر دیا ہے، غرض کہ اسلام نے کسی دور کے انسان کے لئے ہر طرح کے موضوعات کے بارے میں کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔ اسلام انتہا پسندی اور جہالت کی

Read more

پاکستانی سیاست میں خواتین کا موثر کردار

عمران خان اور ان کا خاندان وطن اور ہم وطنوں کے ساتھ محبت کا وہ قرض چکا رہا ہے جو انہوں نے لیا بھی نہیں، دوران قید کپتان کے کردار نے انہیں ان کی ہم عصر سیاسی قیادت میں مزید ممتاز کر دیا۔ عمران خان کی طرح ان کی بہنیں بھی نڈر اور بہادر ہوں گی اس کا کسی کو اندازہ تک نہیں تھا۔ عمران خان جس روز سے جیل میں قید ہیں اس دن سے ان کی بہنیں اپنے

Read more

الیکشن پیچھے رہ گئے، کپتان بہت آگے نکل گیا

پاکستان میں ہونے والے زیادہ تر عام انتخابات بدترین تنازعات کا شکار رہے ہیں، شاید ہی کسی الیکشن کے بعد ایوانوں میں دھونس دھاندلی کا شور نہ مچایا گیا ہو۔ 8 فروری 2024 ء کے عام انتخابات میں بھی فارم 45 اور فارم 47 کے تضادات کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی واضح جیت کو مبینہ طور پر کس طرح شکست میں تبدیل کیا گیا، اس واردات سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ میں

Read more

منشیات ایک بدترین لعنت

ہمارے باپ دادا کے دور میں آج کی طرح نفسانفسی نہیں تھی، انسانوں کی ضروریات اور خواہشات محدود تھیں تاہم اپنے اپنے خاندان کے کچھ ناکارہ لوگ منشیات کی لت میں پڑ جاتے تھے اور اُن میں زیادہ تر لوگ منشیات کی گندی عادت کے سبب اپنے مذاہب کی طرف راغب تھے۔ میں سمجھتی ہوں جوں جوں انسان نے دنیاوی طور پر ترقی کی تو ہم میں سے ایک مخصوص طبقہ اپنے مذہب سے دور ہوتا چلا گیا اور ایسے

Read more

شہربانو شاہی مہمان

اچھرہ لاہور میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث چھڑ گئی ہے، اس میں مختلف طبقات اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں اس واقعہ کو انتہاپسندی سے جوڑنا ہرگز جائز نہیں، یہ محض غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ہماری انفرادی اور اجتماعی غلط فہمی اس واقعہ تک محدود نہیں، متعدد معاملات میں ہماری غلطیاں درحقیقت غلط فہمیوں کا شاخسانہ ہوتی ہیں۔ خاتون کا متنازع لباس پہلی نظر

Read more

دوست نما دشمن

دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں ایران کو عالمی سطح پر پابندیوں کا سامنا ہے، اس وجہ سے پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے امریکہ میں ایران کی جگہ سفارتکاری کرتا آ رہے ہے۔ اس پس منظر میں اہم سوال یہ ہے کہ ایک ایسا ملک (ایران) جس کی پاکستان عالمی سطح پر سفارتکاری کرتا آیا ہو اس نے کیسے اور کن وجوہات کی بنا پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی

Read more

فلسطینی شہدا اور کلمہ شہادت

قائداعظم محمدعلی جناح ؒ ایک دوراندیش لیڈر تھے، انہوں نے ملعون اسرائیل کے بارے میں ہزار فیصد درست فرمایا تھا، ”اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے“ ۔ سات دہائیوں بعد بھی اسرائیل کا سرزمین فلسطین پر قبضہ ناجائز ہے، اسرائیلی اہلکار بندوق اور بارود کے زور پر فلسطینیوں کی زمین ہتھیار ہے ہیں۔ فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین پر اجنبی بنا دیا گیا ہے، آزادی کے داعی ہزاروں فلسطینیوں کا اسرائیل کے زندانوں میں زندوں میں شمار نہیں ہوتا، وہاں

Read more

عوامی احتساب اور انتخاب

ہمارے وطن عزیز اور باپ دادا نے 1990 ءکی دہائی والی سیاست کا بہت خمیازہ بھگتا ہے لیکن آج پاکستان میں نوے والی سیاست کا دور واپس نہیں آ سکتا۔ منافرت، نفرت، گالی، گولی اور تشدد کی سیاست کے علمبردار کون تھے اور کس نے ووٹ بنک کے لئے کس کو غدار کہا اور پھر وہ کس کے خلاف آپس میں اتحادی بنے یا تاریک تاریخ دیوار پر لکھی تحریر کی مانند واضح ہے۔ ہر نسل کی سوچ پرانی نسلوں

Read more

عورت سے عدوات کیوں؟

عورت کا اپنے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ صنف نازک کئی قسم کی ہوشربا صلاحیتوں سے نوازی گئی ہے۔ تصویر کائنات میں سارے حسین اور انمٹ رنگ اسی کے دم سے ہیں۔ عورت نے انسانی زندگی کے تمام ارتقائی مراحل میں مرد کے شانہ بشانہ اپنا منفرد اور موثر کردار منوایا ہے۔ دنیا کی ہر قدیم سے قدیم تہذیب اس بات کی شہادت دے گی کہ اس دور کی عورت باصلاحیت

Read more

محبت کی آزادی

آزادی کی قدروقیمت ان معتوب فلسطینیوں اور مغلوب کشمیریوں سے پوچھیں جو کئی دہائیوں سے محکوم اور حق آزادی سے محروم ہیں۔ آزادی جیسی نعمت کی کیا اہمیت ہے یہ ان سے سوال کریں جو پرچم میں اپنے باپ، شوہر یا بھائی کا جسد خاکی وصول کرتے ہیں۔ یہ ملک باپ دادا کی جان کی قربانیوں، اپنی بہنوں کی عزتیں گنوا کر، اپنے بیٹوں اور بچوں کو نیزوں پر اچھلتا دیکھ کر حاصل ہوا ہے۔ اندھیرا پس منظر میں گزرنے

Read more

حکمران خاندان اور توشہ خانہ

پاکستان کو ایلیٹ کلاس نے اپنا کلب بنا لیا ہے۔ چند سیاسی خاندانوں کو اقتدار کی چھڑی چاہیے اور اس کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ نادار و مفلس عوام کے لئے تو یہ ملک اچھا قبرستان بھی نہیں ہے۔ پورا ملک اس پانچ فیصد اشرافیہ کے لئے تفریحی مرکز بنا ہوا ہے، جو سیاہ کرے یا سفید کرے، ان کے لئے کوئی قید یا کوئی بندش نہیں ہے لہٰذا ان کے لئے پاکستان کے قومی وسائل توشہ

Read more

اسلام اور فرقے

دینی لحاظ سے مسلمان ہونے کے ناتے کچھ ایسے مذہبی عقائد ہیں جس میں خوشی اور غم ایک وقت تھا جب سب مشترک ہوا کرتے تھے۔ مگر اب تو سب کی اپنی اپنی الگ دیوار گریہ ہے۔ انتشار و افتراق کا یہ عالم ہے کہ صف ماتم بھی جدا جدا ہے اور عیدوں کے خطبے بھی الگ یہی نہیں بلکہ روگ اور سوگ کے پیمانے اور افسانے بھی یگانہ و منفرد ہیں۔ موت اور اس کا سوگ منانے کے دس

Read more

ناسا کی پاکستانی طالبہ کو دعوت

پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2018 ء سے اوسطاً 21 افراد روزانہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 40 ہزار 132 ہلاکتیں جبکہ 23 لاکھ افراد زخمی ہونے کی اعداد و شمار سامنے آئی ہیں۔ پاکستان میں یومیہ ایک ہزار 41 چھوٹے بڑے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران 19 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے

Read more

عورت کااستحصال

اسلام نے عورت کو جس طرح عزت دی اور جو مقام دیا وہ بیچارے مردوں نے دل سے تسلیم نہیں کیا، ہمارے معاشرے کے مٹھی بھر نام نہاد بہادر مردوں نے شروع سے عورتوں کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے، ان کا صنف نازک پرتشدد محض وجود تک محدود نہیں بلکہ الفاظ کے نشتروں سے خواتین کی روح کو بھی زخمی کیا جاتا ہے۔ مردوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک دوسرے کودی جانے والی ہر قسم کی گالی میں

Read more

ڈگریاں نوجوانوں کیلئے بوجھ کیوں

آج معمولی پڑھا لکھا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی اس بات کو بہت اہمیت دیتا نظر آتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ مشینوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اب محض تفریح اور معلومات تک محدود نہیں رہا نہیں بلکہ وہ اس سے اب اپنی مالی ضروریات بھی پوری کر سکتے ہیں، اس لیے وہ ان کا استعمال سیکھ کر مالی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یقیناً اچھی بات ہے، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس معاملے

Read more

الیکشن نہیں تو قرعہ اندازی ہی سہی

یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات نے ہر طبقے کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، اور یہ تمام طبقات ان حالات کا ذمہ دار ملک کے موجودہ سیاسی بحران کو ٹھہراتے ہیں۔ حالات بتاتے ہیں کہ سب اپنی اپنی انا کے غلام بنے ہوئے ہیں اور کسی کو درپیش چیلنجز یا عوام کو درپیش مسائل سے کوئی غرض نہیں، ضدوں، اناؤں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے عمل نے ماضی میں سیاست دانوں اور سیاسی پارٹیوں

Read more

سردار لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ

پاکستان میں ہر دور میں انتخابات سے قبل وفا نہ ہونے والے وعدے اور عوام کو بیوقوف بنانے والے بلند بانگ دعوے معمول کی بات ہے لہٰذا یہ پرانا سکرپٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ ہم نے حکومت کو ریاست سے مطابقت دے دی ہے، عوام نے حکومت کو ریاست مان لیا جو درست نہیں۔ عدلیہ اس سے اوپر بیٹھ گئی اور مقتدر حلقے اس سے بھی اوپر چلے گئے ہیں۔ ہم نے ریاست کو کباڑ خانے میں پھینک دیا،

Read more

بپھرا سمندر اور عبداللہ شاہ غازی

سائیکلون درجہ حرارت اور ہواؤں کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور درجہ حرارت اگر سمندری طوفان کو جنم دیں تو ہواؤں کا دباؤ اس کے رخ کا تعین کرتا ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جائے جس کا رخ پاکستان میں صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں خاص کر کراچی کی طرف تھا کل تک سمندری طوفان بائپرجائے کے اثرات شدت اختیار کیے ہوئے تھے ساحل پر تیز ہوائیں اور سمندر میں شدید طغیانی کے

Read more

طاقت کا ننگا ناچ

شہباز شریف نے کئی بار عوامی اجتماعات میں کہا اور بار بار اپنا موقف دہرایا، اگر میں یہ کام نہ کروں، اگر وہ کام نہ کروں تو میرا نام بدل دینا، موصوف کا ان میں سے کوئی دعویٰ پورا ہوا اور نہ ان کا نام تبدیل ہوا لہٰذاء میرے خیال میں اب اس مملکت خداداد کا نام تبدیل کرنے کا وقت آ پہنچا ہے، اس اقدام سے لفظ پاکستان کی مزید بے حرمتی اور بے توقیری نہیں ہوگی۔ ایک ایسا

Read more

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہم

آرٹیفیشل انٹیلی جنس مطلب اصل کا کاپی ہو یا جو قدرتی نا ہو کسی انسان نے ہاتھ سے کسی چیز کی نقل تخلیق کی ہو پر مشتمل کسی بھی پروڈکٹ کو مکمل ہونے میں برسوں لگتے ہیں۔ کبھی ہم سنتے تھے کہ ایک زمانہ آئے گا جب انسانوں کے تمام تر کام روبوٹس کیا کریں گے آج یہ سب حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھ کر انسانی دماغ پر حیرت ہوتی ہے۔ اوپن اے آئی برسوں تک ایک غیر منافع بخش

Read more

کور کمانڈر ہاؤس تک آسان رسائی کیسے؟

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، یہ قومی سانحہ ہے، اس پر پاکستان کی پوری قوم آبدیدہ ہے، دل دکھے ہوئے ہیں۔ سوچی سمجھی سازش ہو یا بیرونی سازش۔ اس سانحہ کا وقوع پذیر ہونا اس ملک کی عزت کو داغدار کر گیا۔ کیوں اتنی تسلی سے ان شر پسند عناصر کو اس حساس بلڈنگ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اجازت دی گئی۔ لوگ ویڈیوز بنا کر اپڈیٹ کرتے رہے۔ دنیا پاکستان کا تماشا

Read more

ٹکر کے لوگ: ان کو بار بار کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟

یہ کون سی نسل ہے جو خود کو ٹکر کے لوگ کہتے ہیں؟ ان کی تاریخ کیا ہے؟ ان کو بار بار کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟ کیوں ان کو خوف زدہ کیا جا رہا ہے یا ان سے خوف کھایا جا رہا ہے؟ کیا کسی کا نظریہ اس کی گرفتاری کی وجہ بن سکتا ہے؟ کیا کسی کی سوچ اسے اپنے پیاروں سے دور کرنے کے لیے کافی ہے؟ کون سا قانون چادر اور چاردیواری کے تقدس کو صرف

Read more

ڈائیلائسز اور ایڈز

صحت مند انسانی جسم اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بے شک بیماری جسم کی زکات ہے مگر اس دور میں بیمار ہونا نہ صرف خود بیمار کے لیے بلکہ گھر والوں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔ بات کڑوی ضرور ہے مگر یہ سچ ہے۔ سب سے پہلا مسئلہ تو مہنگائی ہے اور اس کے بعد آپ کی بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کی صورت میں جو مسیحا بیٹھے ہیں کیا وہ آپ کی بیماری کی

Read more

عطا و بخشش (رمضان کی طاق راتیں )

”‏رحمتو! آؤ کلیجے سے لگا لو مجھ کو جانے پھر کب کوئی مجھ سا گنہگار ملے ” نیک اعمال کا اجر انسان کے خلوص، اخلاص اور تقوی کی وجہ سے دس گنا سے سات سو گنا بلکہ اس سے بھی بڑھا دیا جاتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے پروردگار نے ہر صورت اپنے بندوں کو نیکیاں دینی ہی دینی ہیں کبھی دس پرسنٹ تو کبھی بیس سپرنٹنڈنٹ اور کبھی تو بالکل مفت بانٹ کر ایسے لگتا ہے جیسے وہ ستر

Read more

رمضان اور انسانیت

رمضان المبارک میں آسمان سے برکتیں اترتی ہیں ہر سو رحمتوں کا بسیرا امت مسلمہ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اس رمضان بھی ہر سال کی طرح پروردگار نے ہم مسلمانوں کی بخشش کے لیے سارے دروازے کھول رکھے ہیں مگر شاید ہم مسلمانوں کی نیتیں اور اعمال صرف اسی دنیا تک کی سوچ کے لئے محدود ہو گئی ہیں۔ اس ماہ مبارک میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کے تمام مخلوق خدا کا احترام سامنے رکھتے ہوئے

Read more

زمان پارک کے نہتے چوکیدار

کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھے ہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے جب پڑھا لکھا باشعور انسان ہاتھ میں ڈنڈا لیے کسی بھاری قوت کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے تو سمجھ جاؤ کہ اب کے انقلاب نہ بندوق سے ڈرے گا نہ طاقتور سے میں نے زمان پارک میں بڑے بڑے پڑھے لکھے لوگوں کو دیکھا ہم جسے جہالت کہتے رہے آج اس جہالت پر وہ لوگ اترے جن کی عقل و دانش پر

Read more

عوام کے خلاف پولیس ایکشن: پاکستان میں کشمیر

میں ایک ایسے جملے کی تلاش میں ہوں، جس کو ظالم پڑھے تو کانپ جائے اور مظلوم پڑھے تو راحت محسوس کرے۔ مشکل ہے۔ بہت مشکل ہے۔ کیونکہ جن کو یہ معلوم ہی نہیں کہ مظلوم کیا کیا سہ گیا؟ جو سہ گیا اس کا اثر دل پر رہا یا دماغ پر۔ نہیں معلوم۔ ہم کشمیر کو روتے تھے آج پاکستان کشمیر بن گیا ہم نے نعرے تو بڑے لگائے کشمیر بنے گا پاکستان مگر افسوس آج کل پاکستان کشمیر

Read more

عورتوں کا عالمی دن

جو کہتے ہیں نہ کہ عورت کی خوبصورتی اس کے پردے میں ہے وہ اسی عورت کے سامنے بیٹھ کر دوسری نیم برہنہ عورت کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے مکھی میٹھے پر منڈلاتی رہی ہو۔ جیسے ان کی آنکھوں کی ذمہ داری اسے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔ میں نے اکثر دیکھا ہے لوگوں کو اپنی بیویوں کو چادروں میں لپیٹے ساتھ لیے بازاروں اور شاپنگ مالز میں دوسروں کی عورتوں کو گھورتے ہوئے۔ ایسے میں جو عورت آپ

Read more

نکتہ آفرینی

ہم عجب معاشرے میں رہتے ہیں جہاں بے شمار نیکیاں کرنے کے بعد اگر ایک چھوٹی سی غلطی سرزد ہو جائے تو لوک اس ایک غلطی کو اتنا اچھالتے ہیں کہ وہ شخص غلطی سے پہچانا جائے اس غلطی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اس شخص کے کیے سارے نیک اعمال بھول جاتے ہیں۔ یہ کون لوگ ہیں جو ہر وقت تکڑی رکھیے انسانی کردار کا معیار اچھائی اور برائی میں تولتے رہتے ہیں؟ پیدائش سے لے کر مرنے

Read more

نگلیریا فاؤلیری

ایک جوان سالہ لڑکے کی موت کی خبر سن کر بہت اذیت ہوئی اور اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز تھی اس کی موت کی وجہ یہ بات حقیقت ہے کہ جب خدا نے اپنے پاس کسی کو بلانا ہوتا ہے تو ایسے وسیلہ بنا دیتا ہیں کہ لوگ بس یہی کہتے رہ جاتے ہیں کہ بس اس کا وقت قریب تھا۔ ایسا ہی کراچی کا 25 سالہ نوجوان کہ اچانک موت کا سبب ایک ایسا چھوٹا سا جراثیم نکلا

Read more

ہتھیار بزدل کا خوف

آج پاکستان میں ہنگامی صورتحال کے ذمہ دار حکومت کی بے جا ہٹ دھرمی اور طاقت کے سر پر حکمرانی ہے۔ آج پاکستان کی حکومتیں بھاگ دور ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو کھلے عام پریس کانفرنس بلا کر قتل اور فسادات کی دھمکیاں دے کر اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کوئی بھی آزاد مملکت عوام سے اس کا حق رائے نہیں چھین سکتی۔ کسی بھی حکومت کے لیے طاقت کا سر چشمہ عوام کی رائے

Read more

اعظم سواتی: غیرت کا جنازہ

غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے اس سمراٹی حکومت اور اس کے زر خرید کٹھ پتلی ادارے اپنی آخری سانسوں پر ایسے گھٹیا اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے پر اتر آئیں گے کوئی بھی باشعور اور باغیرت انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

اعظم سواتی جو کہ پی ٹی آئی گا ایک نہایت اہم اور باوقار رکن ہے۔ پچھلے دنوں ان کی ایک ٹویٹ کی وجہ سے ان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سیاست میں گرفتاریاں ’پیشیاں اور پرچے ایک عام سی بات ہے۔

Read more

نعمت کا عذاب

تمام تر جانداروں کو آخر فنا ہی ہونا ہے اذیت تو پیچھے رہ جانے والوں کے لئے ہے پیدائش سے لے کر آج تک اپنی نظروں کے سامنے بہت بڑے بڑے قدرتی آفات کو وقوع پذیر ہوتے اور ان سے نکلتے دیکھا ہے زندگی سنبھل ہی جاتی ہے کیونکہ اسے گزارنا ہی ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں پاکستان کے جن علاقوں میں پانی کا عذاب آیا اس لمحے کی وقتی پریشانی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا مگر اس

Read more

فیس کہاں سے دیں

زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موت آدمی مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے کیسی بے بسی کا عالم ہے دل رو پڑا دو بچوں کی سڑک کے کنارے یونیفارم میں یہ خبر دیکھ کر کہ پیسے ہی نہیں ہے تو فیس کہاں سے بھرے تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ہے ہمارا معاشرہ جن قدرتی اور معاشرتی بحران سے گزر رہا ہے اس دور میں بنیادی ضرورتیں حاصل کرنا کسی جہاد سے کم نہیں روٹی، کپڑا، مکان

Read more

موت آخری فیصلہ

میں نے زندگی کے بڑے بڑے خسارے ہنس کے سہ لیے پر اب لگتا ہے جیسے مجھے زندگی پر ہنسی آنے والی ہے۔ ہر انسان کا ظرف اس کے دماغ کی اوقات کے مطابق ہوتا ہے۔ جس کے مطابق وہ دوسرے کو پرکھتا ہے یا اس کی درجہ بندی کرتا ہے اصل میں وہ دوسروں کی درجہ بندی نہیں وہ اپنی تربیت یا اپنی سوچ کی ترجمانی کر رہا ہوتا ہے۔ یاری یا دشمنی بے نسلوں سے ہو جائے تو اللہ ہی بچائے اس لمحے میں اشرف المخلوقات کی تربیت فیصلہ کرتی ہے کہ کنارہ کشی کی جائے یا بدلہ لیا جائے پھر سالی تربیت آڑے آ جاتی ہے۔

Read more

حسن کا زوال

خدا بدن نہیں رکھتا وگرنہ یہ عاصی جہاں بھی دیکھتے بے ساختہ لپٹ جاتے میرا دل ڈوب رہا ہے۔ محبت کی آغوش میں بے شمار لاشیں اور پانی کے دوش پر ناچتی موت دیکھ کر اپنے رب سے رحم کی بے ساختہ دعاؤں کے طلبگار ہیں۔ کمراٹ ویلی دریائے پنجکوڑہ کے نذر ہو گئے ‏۔ قدرتی خوبصورتی قدرت کا انتقام بن گئے۔ یوں لگتا ہے جیسے ہمارے اعمال پر کوہ سلیمان رو رہا ہے۔ ہر سال ان خوبصورت وادیوں کے

Read more

محرم کا سرخ چاند

محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ کرنا منع ہے اس لئے اس کو محرم کا نام دیا گیا ہے۔ واقعہ کربلا میں امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں عزاداری اور غم مناتے ہیں۔ ماہ محرم الحرام ہم سب امت مسلمہ کے لئے دکھ کی گھڑی ہے، جی ہاں ماتم حسینؓ دنیا بھر کے مسلمانوں و انسانوں

Read more

محافظ وطن

یوم دفاع ہو، یوم آزادی ہو یا پھر یوم شہداء ہمیں کسی بھی دن کی اہمیت کا اندازہ اس کے منائے جانے کی شدت اور سرگرمیوں سے بھرپور تقاریب سے ہوتا ہے۔ ہم اپنی روایات، اقدار اور اسلاف کی قربانیوں کی داستانیں تاریخ کے اہم موڑ اور قابل ذکر عہد کو اپنی آنے والی نسل کو وراثت کے طور پر دینے کے قائل ہیں۔ جب بچہ اپنے ننھے ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا لہراتا ہوا توتلی زبان میں کہتا ہے

Read more

دنیاوی خداؤں کا شکریہ

دنیاوی خداؤں کا شکریہ۔ اس سفر میں میں نے سیکھا ہے ہر داڑھی والا دہشت گرد نہیں ہوتا بلکہ دہشت گرد داڑھی رکھ لیتا ہے۔ ہر حجاب میں لپٹی عورت عزت کے معنی نہیں جانتی۔ بلکہ عزتوں کا کاروبار کرنے والی اکثر عورتیں حجاب لے لیتی ہیں۔ مسلمان قرآن کو قسم کھانے کے لئے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ خوبصورت غلافوں میں سنبھال سنبھال کر اپنے گھروں کی شان بڑھائی جاتی ہے۔ دین کی بات آئے تو ایسے الجھتے ہیں جیسے

Read more

انسانیت سوز بے کفن لاشیں

قدرتی آفات کو روکنا ناممکن ہے۔ اللہ کے کام اللہ ہی بہتر جانے مگر آج کے دور میں ان آفات سے پہلے جدید آلات کو بروئے کار لا کر موسم کہ مزاج کی پیشن گوئی سے عوام کو آنے والی قدرتی آفات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے آگاہ کر سکتے ہیں اس جدید دور میں بھی پاکستان کے اکثر علاقوں میں قدرتی آفات سے ہر سال اربوں روپے کا جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ اقتدار

Read more

انصاف کی پتی

قانون کیا ہے اس ملک کا جس کی لاٹھی اس کی بھینس ایسا لگتا ہے کہ ہر طرف صرف ایک ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کا لکھاری پیسہ اور طاقت ہے۔ یہاں زندگیاں ختم ہوجاتی ہیں مگر انصاف نہیں ملتا اور اکثر ایسے کیسز بھی سنے ہیں کہ مردے کو انصاف مل گیا۔ اگر عدالتوں کی خالی ردی اٹھا کر بیچی جائے جس پر ہمارے ججز حضرات پورے مہینے کے انتظار کے بعد اگلی تاریخ لکھ کر اٹھ

Read more

بچے کی پیدائش کے لیے سی سیکشن: مسیحائی یا کاروبار

ماں بننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور اس کا پہلا بڑا فیصلہ یہ ہے کہ اپنے بچے کو کیسے ڈلیور کیا جائے۔ جیسے ہی خاتون کو حمل کی خوشخبری ملتی ہے تو وہ اللہ کریم کا شکر ادا کرنے کے بعد سب سے پہلے یہ سوچا جاتا ہے کہ کسی مناسب، اچھی ساکھ کے حامل گائنی ہسپتال میں اپنا نام درج کرائے، جسے ’بکنگ وزٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اس وزٹ میں خاتون کے ابتدائی ٹیسٹس سے اس کی ابتدائی

Read more

عمران ریاض خان جھوٹا نہیں ہے

آج سے تقریباً پانچ سال پہلے ایک ایونٹ کے دوران آزاد صحافت کے موضوع پر تبادلہ خیال کی غرض سے چند مشہور صحافیوں کا پینل میرے سامنے بیٹھا ہوا تھا اس پروگرام کی میزبانی میں کر رہی تھی مجھے آج بھی یاد ہے کہ یہ بحث آہستہ آہستہ میرے سوالوں پر شدت اختیار کر رہی تھی۔ اس محفل میں بیٹھے سب صحافیوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اشارتاً بہت سی پابندیوں کا ذکر کیا مگر ایک شخص ان کے درمیان

Read more

دعا زہرا کا عظیم باپ

ازل سے سنتے آئے ہیں جو لڑکیاں ماں باپ کی عزت کو پامال کر کے گھر سے نکل جاتی ہیں۔ ان کے لیے اکثر باپ اور بھائی یہ لفظ استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ مر گئی ہمارے لئے اب کسی کے زبان پر اس کا نام نہ آئے ماں چونکہ دل سے نرم ہوتی ہے چھپ چھپ کے کبھی اگر آنسو بہاتی نظر آئے تو اس کی طرف حقارت کی نظر سے دیکھ کر اس ماں کو

Read more

بھیڑ چال

تاریخ گواہ ہے پاک و ہند کے قبائل میں بے جا رسومات کلچر کے نام پر فرض سمجھ کر ادا کیے جاتے رہے۔ آج بھی بہت سی فرسودہ رسومات ایسی ہیں جن کے تلے دبے خاندان نسل در نسل اپنی زندگی کا ایک حصہ اسے ادا کرنے کے لیے صرف کرتے ہیں۔ اور ان رسومات کو اپنے اوپر ایسے ہی فرض کر لیا جیسے نماز ’روزہ‘ زکوۃ ’حج اور دنیا دکھاوا۔ ہم ان قوموں میں سے ہیں جو آج کل

Read more

پھولوں سے نزاکت چھین لو

آج اعلیٰ الصبح جب سیر کے لئے میں نے باغ کا رخ کیا تو کچھ بیزار سی تھی اسی بیزاری کے ساتھ تیز قدم بڑھاتے ہوئے میں باغ کے ٹریک پر چلنے لگی کہ اچانک میری نظر ایک لال رنگ کے خوبصورت پھول پر پڑی جو اس باغ میں موجود بے شمار پھولوں میں سب سے الگ اور دلکش تھا۔ پھول اور بھی تھے اس باغ میں مگر مجھے ایسا لگا کے جیسے وہ پھول مسکرا کر مجھے خوش آمدید کہہ رہا ہو۔ اس کو دیکھ کر میں ایک دم تروتازہ ہو گئی۔ آگے بڑھی اس کی مہک کو محسوس کیا وہ رنگت ویسے تو باقی تمام پھولوں جیسا تھا مگر کچھ خاص تھا اس میں جو اس کو باقی پھولوں سے منفرد بنا رہا تھا۔

Read more

اسلام میں چار شادیوں کا تصور

اسلام ہر عہد کے انسانوں کے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ معاشرہ تب ہی ٹھوکر کھاتا ہے جب وہ اپنا ضابطہ حیات بھول جائے۔ اپنے موضوع پر آنے سے پہلے قارئین سے میرا ایک سوال ہے، ہمارے اسلامی معاشرے میں مرد حضرات کا ایک سے زائد نکاح کرنا اس قدر پیچیدہ اور دشوار کیوں ہے؟ کیوں یہ معاشرہ شرعی معاملات سے ہٹ کے گناہ کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے؟ کیوں نکاح مشکل اور زنا آسان ہے؟ کیوں

Read more

انتخابی اصلاحات

کسی بھی ریاست کی عمارت اچانک منہدم نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کئی محرکات کار فرما ہوتے ہیں، اگر ان محرکات کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک ریاست کو زمین بوس کرنے میں ملوث کردار بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں بدامنی کے واقعات کا ”کھرا“ بھی بدعنوانی اور بدانتظامی تک جا پہنچتا ہے۔ بدعنوانی اور بدانتظامی کا سدباب کیے بغیر بدامنی ختم نہیں ہوگی۔ قومی وسائل کے درست اور بروقت استعمال جبکہ اہل قیادت

Read more

بصارت سے بصیرت تک

شاید ہی اس جہاں میں اب کوئی کوچا ایسا رہا ہو گا جہاں آنکھیں رکھنے والے دیکھتے بھی ہوں گے ۔ دیکھنے والے محسوس بھی کرتے ہوں گے اور محسوس کر کے غلط اور صحیح کے درمیان میزان بھی بنتے ہوں گے۔ ہمارا معاشرہ پتا نہیں کس رخ چل پڑا ہے۔ دل دہلا دینے والے اور روح کو جھنجھوڑ دینے والے واقعات اس معاشرے میں معمول بن گئے ہیں۔ نہ زمین پھٹی اور نہ ہی آسمان خون کے آنسو رویا۔

Read more

اصل فنکار اور زندگی

آج تک ہم یہی سمجھ نہیں پائے کہ فنکار کون ہوتے ہیں؟ ٹی وی ڈراموں فلموں میں کام کرنے والوں کو ہم فنکار کہتے ہیں۔ جن کی زندگی سے جڑی ہر خبر ہمارے لئے انٹرٹینمنٹ ہے۔ انہوں نے کب کہا کیا کھایا۔ ان کا رہن سہن کیسا ہے۔ کس کا بریک اپ کب ہوا اور کون کس وقت رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ ان کے افیئرز یہاں تک کے سب کچھ یہ سب سوشل میڈیا پر ہر روز گردش کرنے

Read more

دھندا اور حکمران

کوئی خبر دے ان حکمرانوں کو کے حکومت کرنے اور دو نمبر کاروبار چلانے میں فرق ہوتا ہے۔ سیاسی جنگ اور ہوتی ہے بلیک میلنگ اور ہوتی ہے۔ جب کسی کی کرپشن نظر نہ آئے تو اس کی اور اس کے ارد گرد موجود لوگوں کی عزت اچھال کر یا ان کی سچی جھوٹی ویڈیوز بنا کر عوام کے سامنے ننگا کرنے کی دھمکیاں دے کر حکومتیں نہیں چلائی جاتی بلکہ کوئی اور کاروبار ہوتے ہیں۔ یہ بڑی عجیب سی

Read more

ماں کا مقام

ماں کا کوئی متبادل نہیں، جس کسی نے ماں کا مقام سمجھ لیا اور انتھک خدمت سے ماں کو راضی کر لیا اس نے جنت اپنے نام کرلی۔ دنیا کی ہر ماں اپنے بچوں کے لئے ایک شجر سایہ دار کی مانند ہوتی ہے۔ ماں کی آغوش بچوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے، ماں کی محبت سود و زیاں سے بے نیاز ہے، زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں کا روپ دیکھ کر یوں لگتا ہے جس طرح کسی

Read more

کشمیر کا سیاسی نقشہ

جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں آزاد کشمیر کو بار بار فتح کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت ہر جماعت نے کشمیر میں جیت کا دعویٰ کیا ہے تاہم میں اس امر کا فیصلہ کشمیر کے باشعور ووٹرز پر چھوڑتی ہوں، آئندہ چند روز تک کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے

Read more

بدلتے فیصلے اور عوام

آج تک ہم یہی سمجھ نہیں پائے کہ فنکار کون ہوتے ہیں؟ ٹی وی ڈراموں فلموں میں کام کرنے والوں کو ہم فنکار کہتے ہیں۔ جن کی زندگی سے جڑی ہر خبر ہمارے لئے انٹرٹینمنٹ ہے۔ انہوں نے کب کہا کیا کھایا۔ ان کا رہن سہن کیسا ہے۔ کس کا بریک اپ کب ہوا اور کون کس وقت رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ ان کے افیئرز یہاں تک کے سب کچھ یہ سب سوشل میڈیا پر ہر روز گردش کرنے

Read more

بدلتے فیصلے اور عوام

جو اتر گئے کیا وہ پھر نہیں آئیں گے؟ اور جو آئیں گے کیا وہ پھر اس قوم کو نہیں کھائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد خارج ہو گئی اسمبلی ٹوٹ گئی۔ پہلی بار جنتا کو اتنا پریشان دیکھا ہے۔ یہاں جنتا کی نسلوں کو نچوڑ کر کھا لیا گیا اور بھلا دیا گیا پہلی تیری فیر میری باری چلتی رہی۔ جو ایک دوسرے کے مخالف تھے وہ سب ایک ہی صف میں کیوں کھڑے ہو گئے؟ اتنی پریشانی تو پہلے

Read more

منتھلیز – ماہواری

پاکستان میں ماہواری کے موضوع پر بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔ 48 فیصد خواتین اس بارے میں بات کرنے سے شرماتی ہیں۔ خواتین کے ماہانہ مخصوص ایام یا ماہواری ’نسوانی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم موضوع ہے۔ تاہم اس پر بات کرتے ہوئے خواتین آج بھی جھجکتی ہیں جس کی وجہ سے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں معاشرہ مذہب اور سماجی اقدار کا سہارا لے کر جنسیت

Read more

جعلی ادویات

جعلی ڈگریوں اور جعلی ڈاکٹروں تک تو بات قابل برداشت تھی مگر اب تو جعلی ادویات اور ادویات کی آڑ میں منشیات کا گھناؤنا کاروبار زوروں پر ہے۔ لوگ جان بچانے کے لئے ادویات استعمال کرتے ہیں مگر الٹا ادویات اموات کا سبب بن جاتی ہیں۔ اگر کوئی انسان انسانیت اور احساس کے مقام سے گر جائے تو پھر وہ حیوان سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ایک شیر دوسرے شیر جبکہ ایک کتا دوسرے کتے کا گوشت نہیں کھاتا مگر افسوس

Read more

تعریف نہیں، عورتوں کی ہمت بندھایے

آخر یہ کیسا ماحول ہے جس میں کسی عورت کو ذاتی زندگی پر شرمندہ کرنے سے لوگ باز نہیں آتے اور اس عورت کو یہ احساس دلاتے رہتے ہیں کہ اس کے فیصلے ہمیشہ غلط ہی ہوں گے چاہے عورت جان سے چلی جائے مگر معاشرے میں اپنے دینی اور قانونی حق کے لیے آواز نہ اٹھائے کیونکہ معاشرہ اسے قبول نہیں کرے گا؟ اس وقت پوری دنیا میں خواتین اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کر

Read more

احساس سے عاری وجود

اگر ایک شخص اپنی عینک پر سیاہ شیشہ لگا نے کے بعد کوئی منظر دیکھتا ہے تو یقیناً اسے سب کچھ سیاہ نظر آئے گا۔ اس سیاہ چشمہ یعنی تعصب کی عینک کو مخصوص افراد کی سوچ کا ایک منفی انداز بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اگر انفرادی اور اجتماعی طور پر سوچ بچار کا انداز تبدیل کر لیا جائے تو نہ صرف ہماری زندگی بلکہ معاشرے کی سمت بدل جاتی ہے۔ درحقیقت کچھ ”گلٹ“ ہماری شخصیت کے ادھورے

Read more

عورت اور سماجی رشتے

عورت کا دل مرد سے کئی سو گنا مضبوط ہوتا ہے، اگر اس میں گھر کا پیار اور اعتبار کی آنچ شامل کر دیں تو یقین کریں بیٹیاں دنیا فتح کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ ہم جتنے بڑے ہو جائیں، دور رہیں ماں باپ سے لیکن وہ جو بچپن کی یاد ہوتی ہیں نا ماں کے دوپٹے سے کھیلنے کی، ابا کا بڑا چشمہ پہننے کی، ان کے جوتے پیروں میں اڑا کر چلنے کی، وہ سب کیوں تنگ کرتی

Read more

قوم کا سرمایہ مزدوری کی نذر

چائلڈ لیبر ہمارے معاشرے کا وہ ناسور ہے جو ہماری اخلاقی اقدار کو کھو کھلا کر رہا ہے۔ 20 فیصد نوجوان آبادی کے باوجود بچوں سے مشقت لینا حیران کن نہیں تو اور کیا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 33 فیصد بچے کم عمری میں جبری مشقت کا شکار ہیں بلاشبہ یہ مزدور بچے ہمارے معاشرے کا تلخ پہلو ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں 225 ملین بچے کم عمری میں جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کا جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

Read more