طاقت کےاستعمال میں معاملے کا حل نہیں، مظاہرین پر امن رہیں: عمران خان

اپنی غلطی کے اعتراف کے باوجود راجہ ظفرالحق کمیٹی کی تحقیقات جاری کیوں نہیں کی گئیں، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی گئی
دھرنے کے آغاز پر بھی حکومت نے عدم تحریک کی پالیسی اپنائی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تاخیر سے حکومت کے بارے میں سازش اور کچھ چھپانے کے تاثر نے جنم لیا۔
تسلسل سے متنبہ کرتے آئے ہیں کہ طاقت کےاستعمال میں معاملے کا حل نہیں، جس نا اہلی سے حکومت نے معاملہ نمٹانے کی کوشش کی اس سے ریاست کی رٹ ٹوٹتی نظرآرہی ہے۔
حکومت کا سارا زور شریفوں کی کرپشن بچانے اور چوری کرکےباہر چھپائی گئی دولت کےتحفظ پر لگایا جارہا ہے، ملک جل رہا ہے اور وزیراعظم نا اہل شخص کے دربار میں حاضری دے رہے ہیں
جمہوریت بچانے اور ملک کو فتنہ وفساد سے محفوظ رکھنے کا یہ واحد طریقہ ہے، مظاہرین سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں
ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اورحصہ ہے

