شہباز گل کا معاملہ، حلق کی چھپکلی

ذرائع بتاتے ہیں کہ شروع کے دو تین دن تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ وہ شہباز گل کی ہلکی پھلکی حمایت کرے گی اور بیان سے مکمل لا تعلقی اختیار نہیں کی جائے گی۔ البتہ دوران تفتیش دیے گئے بیان نے ”گھاگ“ سیاستدانوں کو ”اعلان لا تعلقی“ پر مجبور کر دیا، کیونکہ پرویز 2 کی مشترکہ کوششوں سے درون خانہ صاحبان سے معاملات طے کیے جانے کے لیے ماحول ساز گار کیا جا رہا تھا۔ جب خبر خان تک

Read more

سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

بات یہ ہے کہ ایم بی ایس اور ایم بی زیڈ دونوں ہی ہمارے ظاہری اور حقیقی حکمرانوں سے خوش نہیں ہیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور آئندہ آنے والے ہفتوں میں ان مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے، ان میں سب بڑا مسئلہ آمدنی اور خرچہ کے درمیان پیدا ہونے والا فرق ہے۔ پھر بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگی ایک اور درد سر ہے۔ یہ سب مسائل صرف چین حل نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے روایتی حلیفوں کی ضرورت ہے، جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سر فہرست ہیں۔

Read more

اسلامی میٹرس (ورژن 1.0) کی چنیدہ خصوصیات

۔ اس میں استعمال کردہ نینو سپرنگ ٹیکنالوجی کی بدولت نماز سے 20 منٹ قبل آپ کو اذان کے الارم سے اطلاع اور تنبیہ کی جائے گی۔ 10 منٹ پہلے آپ اپنے جسم میں بجلی کے جھٹکے محسوس کریں گے ؛ 5 منٹ پہلے میٹرس خود کار طریقہ سے آپ کو زمین پر پٹخ دے گا۔

2۔ میٹرس میں جی پی ایس، کمپاس، اور ریڈیو کنٹرولڈ گھڑی کی وجہ سے آپ کو اوقات نماز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ؛ یہ ایک خود کار طریقہ سے خود بخود ایڈجسٹ ہو جائے گا۔
3۔ میٹرس میں موجود کمپاس کی وجہ سے آپ اس میٹرس کو ایسے نہیں بچھا سکتے جس میں آپ کے پاؤں قبلہ رخ ہونے کا اندیشہ ہو۔

Read more

مسئلہ کرپشن کا نہیں، اٹھارہویں آئینی ترمیم کا ہے

مسئلہ کرپشن کا نہیں،بد عنوانی کا نہیں، ذرائع آمدنی چھپانے کا نہیں، اقامے کا نہیں، بلکہ میرے نزدیک مسئلہ 18ویں ترمیم کا ہے جس کی وجہ سے فنڈز وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں اور "انہیں” اضافی پیسے نہیں مل سکتے جس وجہ سے سابق وزیر اعظم (جو نا اہل ہونے کے بعد سزاوار بھی ہو گئے ہیں اور سابق وزیر خزانہ (ملک سے باہر ہیں)، کیونکہ انہوں نے اضافی اخراجات کے لیے سرمایہ مہیا کرنے سے انکار کر دیا تھا تو ان کا جانا ٹھہر گیا تھا، اب یہ جسے بھی لائیں گے، 18ویں ترمیم ختم کرنے کی ضمانت پر ہی لائیں گے۔ ایک خاص ادارے کو یہ ترمیم ہضم نہیں ہو رہی، اور مجھے اندیشہ ہے کہ وہ یہ کانٹا نکال کر ہی رہیں گے، خدا کرے کہ میری سوچ غلط ثابت ہو اور ایسا نہ ہو سکے لیکن زمینی حقائق اور بچھائی جانے والی سیاسی شطرنج کی بساط کچھ اور ہی کہہ رہی ہیں۔

Read more

سری لنکا میں ہجوم کے ہاتھوں پاکستانیوں کی جان خطرے میں

آج بروز ہفتہ میرا ارادہ تھا کہ ذرا دیر تک نیند پوری کروں، لیکن سری لنکا میں پناہ گزین ایک پاکستانی دوست کا فون آیا کہ اُسے گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے اور وہ فی الوقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ مقامی تھانے میں محصور ہے، کیونکہ حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ تھانوں کے علاوہ کہیں اور بھی آپ کی جان کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

ابھی سری لنکا میں موجود انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ہنگامی طور پر بات کی ہے تو پتہ یہی چلا ہے کہ اس وقت سب سے محفوظ جگہ پولیس اسٹیشنز ہی ہیں، جس علاقے میں فسادات عروج پر ہیں، وہاں کے چھوٹے سے تھانے میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد جمع ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مہاجرین اور پناہ گزین اس وقت تھانے کے اردگرد مختلف سڑکوں پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے مقامی دوستوں سے التماس کر چکا ہوں کہ اس دوست کو اپنے گھر میں کچھ روز کے لیے مہمان کے طور پر رکھ لیں، لیکن وہ بھی مجبور ہیں، کیونکہ جیسے ہی ہجوم کو پتہ چلتا ہے کہ اس گھر میں کوئی غیر ملکی موجود ہے تو وہاں پہنچ جاتا ہے۔

Read more

منٹو ۔ نندیتا داس کی فلم کا ایک جائزہ

سمجھ نہیں آتی کہ لوگ منٹو پر فلمیں کیوں بناتے ہیں؟ اور بنانے والوں کی اکثریت منٹو کے فن کو سمجھنا تو دور کی بات، وہ نہ تو منٹو شخص کو جانتی ہے اور نہ اُس کی شخصیت کو۔ زیر نظر مضمون حال ہی میں نندیتا داس کی بنائی گئی فلم منٹو کے متعلق ہے، جس میں اس کی نجی زندگی اور فن دونوں کو ایک ساتھ فلمانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک بات پہلے واضح کر دوں کہ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ مجھے منٹو کی شخصیت اور علم و فن پر دسترس حاصل ہے اور میری رائے منٹو کے متعلق ایک سند کا درجہ رکھتی ہے، ایسا ہرگز نہیں۔ اس تبصرے کے لیے میں نے اپنے حافظے اور منٹو کے مدفن لاہور میں سیکھی اور بولی گئی اردو کا سہارا لیا ہے۔

Read more

گھٹن کا عذاب

اقلیت ہونا کوئی بُری بات نہیں، بلکہ مہذب معاشروں میں اکثر اوقات اقلیتوں کو زیادہ حقوق دیے جاتے ہیں، لیکن ایسا مہذب معاشروں میں ہوتا ہو گا، ہم خود کو مہذب تو دُور کی بات، شاید معاشرہ بھی نہیں کہہ سکتے۔ کئی بار ایسا شائبہ ہوتا ہے کہ مُلک خداداد کی اکثریت کو معاشرہ کہنا دوسرے معاشروں کی توہین نہ ہو، میرے نزدیک ہم اپنے لیے غیر مہذب و غیر منظم ہجوم کی اصطلاح استعمال کریں تو حقیت کے شاید زیادہ

Read more

حالیہ انتخابات، کمپیوٹر سسٹمز، آر ٹی ایس کی ناکامی اور سی ایم ایس کی کامیابی

یہ مضمون، ایک کوشش ہے کہ ہم اپنے قارئین کو سوفٹ وئیر کی تیاری اور اس کو استعمال کرنے کے قابل بنانے تک کے مختلف مراحل کو آسان اور فہم زبان میں بیان کر سکیں۔ اس مضمون کا بڑا مقصد میں اردو پڑھنے اور سمجھنے والے دوستوں کو عام، فہم زبان میں تکنیکی معلومات کی فراہمی ہے۔ حالیہ انتخابات میں نتائج کی تاخیر کا ذمہ دار ایک کمپیوٹر سسٹم کو ٹھہرایا جا رہا ہے، جسے آر ٹی ایس کہتے ہیں،

Read more

پاکستان کی کہانی، پرانی، باقی آئندہ شمارے میں

بچپن کی بات ہے شاید اسی لیے اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے گاوں کے دو چودھری ہوا کرتے تھے، اب آپ سوال پوچھیں گے کہ ایک ہی گاوں میں دو چودھری کیسے ہو سکتے ہیں، تو جو دوست احباب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد یا ساندل بار کے علاقوں سے تھوڑی بہت واقفیت رکھتے ہیں، انھیں معلوم ہو گا کہ کئی ایک گاوں ایسے ہیں جو دو حصوں میں تقسیم ہیں، چک 103 گ ب شرقی، چک 103 گ

Read more

ہمارے وطن کو لاحق بیماری اور اس کا علاج

کئی ہفتے پہلے میں نے کرسٹوفر ہچنز کی کتاب ”مورٹیلیٹی“ یعنی کہ ”فنا“ پڑھنا شروع کی، یہ کتاب ہچنز نے بستر مرگ پر لکھی، میری رائے میں یہ کتاب ہچنز کی لکھی گئی تمام کتابوں میں سے اس کی سب سے بہترین کتاب ہے، اور اس کی ہر کتاب ایک سے بڑھ کر ایک ہے، چند سیاسی معاملات پر اس سے اختلاف رائے کے باوجود آپ اس کی تحاریر پڑھ کر عش عش کر اٹھتے ہیں۔ ہاں تو بات ہو

Read more

لاہور کی یاد میں ۔۔۔ کوئی ویرانی سی ویرانی ہے

کچھ ہفتے پہلے کی بات ہے، ایک دوست نے نیویارک کی کوئی تصویر لگائی اور لکھا کہ بالکل لاہور سا ہے۔ بات یہ ہے کہ آپ کا اپنا شہر خواہ کوئی بھی ہو، مانند محبوبِ اوّل ہوتا ہے، بُھولے سے نہیں بھُولتا، کہیں بھی چلے جائیں، کچھ بھی کر لیں، کبھی نہ کبھی، کہیں نہ کہیں، وجہ بے وجہ آپ کوئی نہ کوئی مماثلت تلاش کر ہی لیتے ہیں۔ ”فلاں ریسٹورانٹ کے چھولے بالکل لکشمی چوک جیسے ہیں۔ “ اوروں

Read more

شہید ساز (جدید)

آپ نے اس نام سے ملتا جلتا ایک فحش نگار کا لکھا افسانہ پڑھا ہو گا۔ منٹو نام کا یہ فحش نگار بندہ تو جیسا تھا، ویسا تھا، لیکن مجھے اب یہ گمان ہو تا ہے کہ یہ افسانہ اس نے شاید میرے لیے لکھا تھا۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہاں یہ کام ایک شخص نے اپنے ذمے لے رکھا تھا اور میرے افسانے میں قریب قریب وہی کام میں نے اپنی ذمہ داری اور فرض مان کر خود

Read more

پاکستانی عیادت، میں اور یوسفی

پچھلے 3 روز سے بخار، کھانسی، کپکپاہٹ اور اس قدر نقاہت کا شکار ہوں کہ چند قدم دُور جا کر سگریٹ نوشی کرنا بھی جوئے شیر لانے سے مشکل معلوم ہوتا ہے۔ جس روز بیماری نے آن گھیرا، اُس روز منجھلے بھائی کا فون آیا، طبیعت دریافت کی تو حال بتایا کہ گلہ خراب ہے اور کھانسی ہے، فوراَ فرمایا کہ گُڑ مِل جاتا ہے برطانیہ میں؟ میں نے کہا کہ جی ہاں، فرمانے لگے کہ گُڑ لائیں اور اسُے

Read more