تبدیلی کا مظہر اکتوبر

ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں کے مصداق حسن اس لیے حسن ہے کہ اسے دوام نہیں، تبدیلی کا احساس ہی چیزوں کو خوبصورتی اور معنویت عطا کرتا ہے۔ وقت، پل، ساعتیں، لمحے اثر رکھتے ہیں اور اثر چھوڑتے ہیں ایسے ہی مہینوں میں اکتوبر کا مہینہ تبدیلیوں کا مظہر ہے۔ شہروں، قصبوں، گاؤں میں اکتوبر الگ انداز سے جلوہ گر ہوتا ہو گا۔ لیکن کسی پہاڑی بستی میں اس کے رنگ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ فطرت کا

Read more

پانی کے رنگ۔ جیون کے سنگ

اگر فرصت ملے تو پانی کی تحریروں کو پڑھ لینا ہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے شمال کے سفرنامے پڑھیں تو ناممکن ہے کہ آپ سندھ ساگر کے سحر سے بچ سکیں۔ علی رضا عابدی نے اس کے متعلق کہا تھا کہیں یہ دکھ دیتا ہے کہیں سکھ بانٹتا ہے اور کہیں سکھ چھینتا ہے۔ ماہی گیروں کے کچھ خاندان ساری عمر کشتیوں میں بسر کر دیتے ہیں۔ کشتی ہی ان کا گھر ہوتا ہے اور دریا

Read more

پہاڑ بلاتے ہیں

پہاڑ بلاتے ہیں۔ اپنی اور بلاتے ہیں، کیوں بلاتے ہیں؟ کیا کہتے ہیں؟ کچھ سنتے بھی ہیں؟ ایک بار بلاتے ہیں یا بار بار بلاتے ہیں؟ کسے بلاتے ہیں؟ ہر کسی کو ایک الگ پہاڑ بلاتا ہے یا بیک وقت مختلف پہاڑ۔ دکھنے میں سب پہاڑ پہاڑ ہی لگتے ہیں۔ پر اپنے آپ میں ہر پہاڑ ایک جدا دنیا ہے۔ جیسے ہر انسان دوسرے سے مختلف، اسی طرح ہر پہاڑ دوسرے سے جدا۔ پہاڑوں کی مختلف انواع ہوتی ہیں۔ ان

Read more

مال روڈ مری کی آپ بیتی

میں مال روڈ مری، کہنے کو ایک عام سی سڑک مگر ہونے کو خاص الخاص، مشہور و معروف۔ مجھے پاکستان کے سب سے زیادہ قابل رسائی سیاحتی مقام کی مرکزی شاہراہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ میرا جنم کب ہوا، اس بارے یاداشت ساتھ نہیں دے رہی۔ ہاں آغاز جی پی او چوک سے ہوتا ہے، پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی مری کینٹ کی طرف نکل جاتی ہوں۔ جانتے ہیں سڑک ایک راستہ ہوتی ہے، بالکل زندگی کے راستے

Read more

خبر سے بے خبری تک

یہ جو آپ نے ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے، پیغام رسانی کا آلہ، جس میں ساری دنیا آ سمٹی ہے۔ کچھ خبر ہے کہ پیغام رسانی نے اس شکل تک پہنچنے کے لیے کتنے مراحل طے کیے (دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک) ۔ ابلاغ انسان کی سرشت میں ہے۔ ابتدائی انسان جب بولنا نہیں جانتا تھا اشاروں کے ذریعے پیغام پہنچاتا تھا۔ اشاراتی، علامتی ابلاغ وقت کے ساتھ ترقی کرتا گیا۔ آج دنیا بھر میں متعدد

Read more