انارکی: ایسٹ انڈیا کمپنی سے بحریہ ٹاؤن تک

ولیم ڈال رمپل کی کتاب, "دی انارکی” پڑھنے کا موقع ملا. اس کتاب نے ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی سرکار کے کردار پر دنیا میں ایک نیا بحث چھیڑ دیا ہے. اس کتاب کی خاص خوبی یہ ہے کہ اس نے ہندوستاں میں برٹش راج کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جو عمومی طور بہت کم زیر بحث رہے ہیں. یہ ہی وجہ ہے آج تک ہندوستان کی جدید تاریخ کہ مطلق جو بھی چند کتابیں پڑھنا نصیب ہوئی

Read more

کیا چچ نامہ ایک سیاسی نظریہ ہے؟

چچ نامہ المعروف فتح نامہ سندھ، تاریخ سندھ کی بنیادی کتاب مانی جاتی ہے۔ یہ کتاب اس لیے بھی اہم ہے کہ ہند و سندھ میں اسلام کی آمد کے متعلق اس کو ابتدائی تاریخ کا اہم ذریعہ کہا جاتا ہے۔ چچ نامہ کی بنیاد پر اس خطے کے حکمرانوں نے گزشتہ سیکڑوں برسوں تک اپنا سیاسی بیانیہ تشکیل دیا ہے۔ اس کتاب کا کمال یہ ہے کہ یہ ایک فریق کے لیے فتح کی تاریخ ہے تو دوسرے فریق کے لیے شکست، جبر اور زبردستی کی تاریخ۔ ایک فریق کے ہیروز دوسرے فریق کے ولن ہیں۔

اصل سوال یہ ہے کے مذکورہ کتاب کی اپنی حیثیت اور اصلیت کیا ہے؟ کیا یہ آٹھویں صدی کے واقعات کے متعلق مستند تاریخ ہے، وہ وقت جب محمد بن قاسم نے سندھ فتح کرنے کے لیے کامیاب چڑھائی کر کے راجہ داہر کو قتل کرنے کے بعد اقتدار پر اپنا قبضہ جما لیا۔ چچ نامہ کے حوالے سے جی ایم سید، ڈاکٹر نبی بخش بلوچ، ڈاکٹر مبارک جیسے بڑے عالموں نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی ایسا دعویٰ نہیں کیا جو کولمبیا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منان احمد آصف نے کیا ہے۔

Read more