اسماعیلی امام شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی وفات حسرت آیات اور ان کی زندگی

آج کا دن بالخصوص اسماعیلی دنیا کے لئے اور بالعموم عالم اسلام کے لئے حسرت و غم کا دن ہے۔ کیونکہ آج اسماعیلیوں کے محبوب رہنما اور امام زمانہ اور عالم اسلام کے ممتاز رہنما اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق کی پاسبانی کرنے والے سچے رہبر شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم اپنے پیروکاروں اور محبین کو داغ مفارقت دے گئے ہیں۔ ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ ۔ جب اسماعیلیوں کے اڑتالیسویں امام سر سلطان محمد شاہ آغا

Read more

واخان اور میرانِ واخان

اس وقت وادی واخان عالمی میڈیا میں مرکزی موضوع بنا ہوا ہے۔ کیونکہ صدیوں سے یہ علاقہ جغرافیائی، تزویراتی اور تجارتی اعتبار سے اہمیّت کا حامل رہا ہے۔ واخان کو واخان کوریڈور، واخان پٹی اور واخان راہداری بھی کہا جاتا ہے۔ واخان افغانستان کے انتہائی شمال مشرق میں صوبہ بدخشاں کا ایک دُور افتادہ ضلع ہے، اس کے جنوب میں پاکستان کے انتہائی شمالی علاقے یعنی گلگت، بلتستان اور چترال، مشرق میں چینی صوبہ سنکیانگ اور شمال میں تاجکستان کا

Read more

بیسویں صدی عیسوی کے تین اجتہادی کارنامے

یوں تو دنیا کی تاریخ لاکھوں کروڑوں سالوں پر محیط ہے لیکن جب سے انسان نے ہوش سنبھالا اور اپنی عقل و تدبر سے کام لینے لگا اور تہذیب و تمدن کی شروعات ہوئیں تو حضرت انسان کی اس شعوری اور تہذیبی تاریخ کا آغاز کم و بیش دس ہزار ( 10000 ) سال پہلے ہوا۔ انسانی تاریخ کا یہ دورانیہ بھی طوالت کے لحاظ سے کچھ کم نہیں ہے۔ ان دس ہزاریوں میں بنی نوع انسان نے کئی مرحلے

Read more

گلگت۔ بلتستان: تاریخی، لسانی، نسلی اور مذہبی پس منظر

گلگت۔ بلتستان جو پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع ہے اپنی مخصوص جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور تزویراتی لحاظ سے امتیازی مقام کا حامل رہا ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں یہ خطّہ مختلف ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے۔ ابتدائی دَور میں یہ علاقہ دردستان، قرون وسطیٰ میں بلورستان اور انیسویں صدی کے وسط سے بیسویں صدی کے ساتویں عشرے تک گلگت۔ بلتستان کے نام سے مشہور رہا۔ 1972ء میں اس وقت کی حکومتِ پاکستان نے انتظامی مقاصد کی

Read more

تاریخ میں رجعت قہقری کی گنجائش نہیں

رجعت قہقری کے لغوی معنی ہیں الٹے قدموں پھرنے کا عمل۔ لیکن اصطلاح میں کسی شے یا طریقے یا نظریہ و نظام کا الٹی طرف پلٹنا۔ تاریخ کی ایک زیادہ معقول اور مقبول عام تعریف یہ ہے کہ تاریخ کا عمل آگے کی طرف بڑھتا ہے۔ وہ نہ پیچھے کی جانب رخ کرتا ہے، نہ ساکت و جامد رہتا ہے اور نہ دائرہ بناتا ہے۔ تاریخ کا عمل ایک کائناتی اصول کے تحت صرف آگے کی طرف حرکت کرتا ہے

Read more