لگے رہو منا بھائی

کرونا کی عالمی وبا، جسے ہمارے عوام و خواص نے شروع سے ہی بہت آسان اور سادہ سمجھا وہ بھی اس زعم میں کہ ہم پاکستانیوں نے ہر طرح کا آلودہ پانی پی رکھا ہے اور ہر قسم کی ملاوٹ زدہ خوراک کھا رکھی ہے اور یہ جراثیم وغیرہ کو ہم بھلا کیا سمجھیں۔ لیکن اب جبکہ مریضوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہسپتالوں میں صحت یابی کی منتظر ہے اور بڑے بڑے ہسپتالوں میں ”نو ویکنسی“ کے بورڈ نظر

Read more

مجسمہ اور چڑیا

بچپن میں ایک شہزادے کے مجسمے اور ایک چڑیا کی کہانی پڑھی تھی۔ آج بھی یورپ کے سفر کے اختتامی ایام میں جب میں نے شہر کے سب سے بڑے چوراہے میں نصب ایک باوقار جنگجو کے لباس میں ملبوس، پتھر کے اس مجسمے کو دیکھا تو میری آنکھیں اس چڑیا کو ڈھونڈنے لگیں جسے میرے تخیل نے بیسیوں مرتبہ مجسمے کے قدموں میں دانہ دنکا چگتے ہوئے دیکھا تھا۔ میں دور اور نزدیک سے اس مجسمے کی بہت سی

Read more

ٹیڑھے کرکرے کھانے میں ہی سکون ہے

نئی سڑکیں، بڑے پولز اور ان سے لٹکے ہوئے سیکیورٹی کیمرے۔ سب اچھا لگتا ہے۔ لیکن نہ جانے انہیں نصب کرنے والے انجینئرز اپنے ساتھ پارے والا لیولر کیوں نہیں رکھتے جیسا کہ خدا بخش اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ تریسٹھ سالہ خدابخش پیشے کے لحاظ سے تو مالی ہے لیکن با رعب اور ٹھسے دار شخصیت کا مالک ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس کے ذہن میں فٹ ایک خودکار لیولر ہے۔ پھولوں کی کیاریوں کو اس طرح بناتا ہے جیسے کسی ماہر حساب دان نے جیومیٹری کے تمام فارمولے اس کے ذہن میں بھر دیے ہوں۔ کیاری چاہے مستطیل ہو یا گول، لگتا ہے سکیل یا پرکار رکھ کر بنائی گئی ہے۔

Read more

رشوت لینے والوں کا طریقہ واردات

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ رشوت خور بڑی مہارت سے آپ کی مجبوری، مقام اور پوزیشن کا اندازہ لگاتے ہوئے آپ کے جائز کام کو کرنے کے لئے آپ سے معاشی فوائد حاصل کرتا ہے۔ حالانکہ وہ جس سیٹ پر بیٹھا ہے، وہاں اسے آپ کا کام کرنے کی تنخواہ بھی ملتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے۔ لیکن وہ حیلے بہانوں سے آپ کے سادہ سے کام کو پیچیدہ بنا دے گا یا کم از

Read more

قصہ کچھ اچھی بری ٹکروں کا

بلی کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر آپ اُسے کِسی ایسی جگہ پر بند کر دیں جہاں فرار کا کوئی راستہ نہ ہو تو وہ آخری کوشش کے طور پر آپ پر پوری شدت سے حملہ آور ہو سکتی ہے اور اُس واحد راستے سے فرار ہو جاتی ہے جہاں پر آپ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کیفیت کو سائنسدان Sham Rage کا نام دیتے ہیں۔ گویا بلی آپ سے ٹکر لے لیتی ہے یا یوں کہیے کہ آپ کو

Read more