پاکستانی عورتوں کی زندگی میں رومانس

پاکستانی خواتین کی زندگی میں رومانس کی ایک ہی انتہاء ہے اور وہ ہے شادی، ہم بھی ان عقلمندوں میں سے ایک تھے جنہیں یقین تھا کہ شادی کے بعد زندگی بہت رومانٹک ہوتی ہے اس میں ہمارا زیادہ قصور نہیں تھا، زیادہ قصور ہمارے ادبی عقائد کا تھا جنہوں نے ہمیں اس مقام پر پہنچایا۔ اس ادبی عقیدہ رومانس کا تعلق بانو قدسیہ سے جڑا تھا۔ انہوں نے مجھے یہ ایمان دیا کہ رومانس اور محبت بھی کوئی چیز

Read more

پرایئڈ اینڈ پریجوڈیئس اور ہمارا معاشرہ

حال ہی میں ناول pride and prejudice پڑھنے کی خواہش پوری ہوئی حالانکہ یہ ناول مجھے کچھ سال پہلے ہی پڑھ لینا چاہیے تھا جب میں نے ایم اے انگلش کا امتحان دیا۔ یہ ناول ایم اے انگلش کے کورس میں شامل ہے مگر کیونکہ اس وقت میرے پاس وقت کی انتہائی کمی تھی امتحان سر پر تھے لہذاٰمیں نے یوٹیوب کھولی اور بی بی سی کی ایک ایسی سیریز مل گئی جو کہ اس ناول سے ماخوذ ہے 1995 میں اس ناول کو بی بی سی نے سیریز کی شکل میں نشر کیا تھا۔

Read more

شوبز کی دنیا کی کامیاب عورتیں اور اُن کی ناکام شادیاں

   جب بھی کسی سیلبرٹی کی شادی کی، دوسری شادی کی یا طلاق کی خبر آتی ہے تو لوگوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ عام طور پر شوبز کے مشہور ستارے یہ بات بالکل پسند نہیں کرتے کہ لوگ ان کی ذاتیات کے متعلق جانیں یا اُن کی ذاتی زندگی پر کوئی تبصرہ کیا جائے جو کہ ایک بنیادی انسانی حق بھی ہے مگر ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ جب

Read more

کیا ہے شادی کی حقیقت؟

شادی شادی شادی۔ پرینکا چوپڑا کی شادی، دیپیکا کی شادی، ایمن کی شادی، انسٹاگرام کھولو تو اس پر خوبصورت اور انجان لوگوں کی شادیاں فوٹو گرافی کے پیجز پر چھائی ہوئی ہیں فیس بک پر شادی کی تصویریں ڈی پی سے لے کر کور فوٹو تک پھیلی ہوئی ہیں۔ کسی کی بہن کی شادی کسی کے بھائی کی شادی کسی کے پسندیدہ فنکار کی شادی تو کسی کی نند کی پھوپھی کے بھتیجے کی شادی۔ یوٹیوب کھولو تو اس پر

Read more

عورتوں کو چاہیے کہ خرانٹ بن جائیں

بابا جی: ارے ہدایت کہاں مر گیا؟ جا جاکر دیکھ دروازے پر کون آیا ہے کب سے بجے جارہا۔ ہدایت : جی سرکار ابھی آیا بابا جی : ارے آ نہیں جا۔ اور جا کر دیکھ کہ کون ہمارے آرام میں خلل ڈال رہا۔ ہدایت: وہ آپ کے جگری دوست ہیں ناں جی شیخ صاحب اُن کی صاحبزادی آئی ہیں اکبری۔ بابا جی: ارے تو ادھر کیوں کھڑا ہے جا اور جا کر اُنہیں اندر لے کے آ۔ دفع بھی

Read more

آخر تبدیلی کیوں نہیں آئی ؟

آخر تبدیلی کیوں نہیں آئی؟ برخلاف اُن کروڑوں لوگوں کے جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور یہ ایمان لے آئے کہ پی ٹی آ ئی کی حکومت آ نے سے تبدیلی آجائے گی، مجھے یقین تھا کہ وہی ہوگا جو ہوتا آرہا ہے کیونکہ تبدیلی ایک ایماندار آدمی کو ووٹ دے کر اپنا وزیر اعظم بنادینے سے نہیں آجاتی۔ میں اُن لوگوں سے بھی متفق نہیں جو یہ دلیلیں دیتے ہیں کہ تبدیلی اوپر سے آتی ہے

Read more

کیا مردوں کا دوسری شادی کرنا لازمی ہو چکا ہے؟

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں نے ایک نجی اسکول میں نوکری شروع کی۔ میرے ساتھ کام کرنے والی تمام اساتذہ میں سے ایک انتہائی مہذب خاتون میڈیم صائمہ (فرضی نام) تھیں۔ اُن کی عمر میری عمر سے دُگنی تھی، مگر لگتی کوئی تیس پینتیس سال کی تھیں۔ لباس عمدہ، بولنے کا انداز انتہائی پرکشش۔ اپنا لنچ ہمیشہ گھر سے لانا، جس میں سے روز براؤن بریڈ اور انڈہ برآمد ہوتا۔ میڈیم صائمہ اکثر اپنے دو بچوں کا

Read more