جنس، طاقت اور ذائقہ

مجھ سے میرے ایک امریکی دوست نے پوچھا کہ ایک اوسط پاکستانی کی زندگی کا خلاصہ بیان کرو۔ تو میں نے سوچنا شروع کیا کہ وہ کیا نقاط ہیں جن میں ایک عام پاکستانی کی زندگی کو سمویا جا سکے۔ تو پیشِ خدمت ہیں ایک عام پاکستانی کی زندگی کے چیدہ چیدہ نقاط۔

1۔ معشوق، معشوقہ، بیوی، شوہر، جنس، گرل فرنڈ، بوائے فرنڈ، ریلیشنشپ، ازدوج، خاندان، بچے وغیرہ وغیرہ۔ میری نظر میں یہ سب زندگی کے ایک ہی باب کے مختلف الفاظ ہیں۔ گو کہ میں اس کو زندگی کی ایک طویل کتاب کا ایک چھوٹا سا باب مانتا ہوں لیکن سچ پوچھیے تو جہاں بھی جاتا ہوں سب سے زیادہ بات اسی باب کی ہوتی ہے۔ کچھ رنگ ڈھنگ مختلف ضرور ہو سکتا ہے لیکن بات سب اسی جنس کی چھتری کے اندر کرتے ہیں۔ کوئی فلم دیکھ لیجیے، کوئی اشتہار دیکھ لیجیے، کوئی گانا سن لیجیے، کسی جمعہ کا خطبہ سن لیجیے یا اخبار پر ایک نگاہ ڈال لیجیے۔

Read more

لاس انجلیس کا پارکنگ لاٹ

ایسا نہیں کہ میں کہوں کہ میرا بہت عرصے کے بعد کچھ لکھنے کو من کیا۔ نہ۔ بلکل نہیں۔ در اصل میں اس وقت انتظار کر رہا ہوں۔ ایک طویل انتظار۔ اور میرے پاس نہ اپنا گٹار ہے بجانے کو اور نہ ہی انٹرنیٹ۔ صبح کے کوئی 4 بجے ہیں اور میں اس پارکنگ لاٹ میں اتنی گاڑیوں کے درمیان تنہا ہوں۔ اور ابھی تو انتظار کی گھڑیاں شروع ہوئی ہیں۔ ریڈیو پر ہلکی آواز میں جاز موسیقی کانوں سے

Read more

فرنگی سیاح اور دیسی گالیاں

میں ہمیشہ سے کہانیاں پڑھنے کا شوقین رہا ہوں۔ شاید اسی لیئے کہانیاں لکھنے میں بھی زیادہ مزہ آتا ہے۔ میری ناقص رائے میں افسانہ چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو، چند ایک کو چھوڑ کر، اس میں سے افسانے کی بو آ ہی جاتی ہے۔ دوسری جانب اچھی کہانیوں میں سے حقیقت کا پتہ ملتا ہے۔ افسانہ انسانی تخیل ہے اور انسانی تخیل کی پیش گوئی ممکن ہے۔ حقیقت قدرت کا افسانہ ہے جو انسانی تخیل سے بالا

Read more

دیسی گالیاں اور فرنگی سیاح

میں ہمیشہ سے کہانیاں پڑھنے کا شوقین رہا ہوں۔ شاید اسی لئے کہانیاں لکھنے میں بھی زیادہ مزہ آتا ہے۔ میری ناقص رائے میں افسانہ چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو، چند ایک کو چھوڑ کر، اس میں سے افسانے کی بو آ ہی جاتی ہے۔ دوسری جانب اچھی کہانیوں میں سے حقیقت کا پتہ ملتا ہے۔ افسانہ انسانی تخیل ہے اور انسانی تخیل کی پیشنگوئی ممکن ہے۔ حقیقت قدرت کا افسانہ ہے جو انسانی تخیل سے بالا تر

Read more

میں، میرے ابو اور پیڈز

یہ کہانی میری ایک شریک کار کی ہے جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ اگر آپ پاکستان میں رہنے والی خاتون ہیں تو آپ کو بھی یہ تلخ تجربہ ضرور ہوا ہو گا۔ جب بھی آپ کسی دکان پر پیڈز لینے جاتیں ہیں تو دکاندار آپ کو ان نظروں سے دیکھتا ہے جیسے آپ نے پیڈز نہیں، چرس مانگ لی ہو۔ اس کے بعد دکاندار کا رویہ کچھ ایسا ہو گا کہ آپ کو اپنے آپ سے شرمندگی

Read more

آؤ خوابوں کا خون کریں!

آپ کتنے ایسے لوگوں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں جنہوں نے اچھا پڑھ کر، اچھی ڈگری لے کر دنیا میں نام کمایا ہو؟ اور آپ نے کتنے ایسے بڑے لوگوں کے نام سنیں ہیں جو اس نظام سے باغی ہونے کے باوجود دنیا میں اپنا نام پیدا کر گئے؟ مجھے سائیکلنگ اور ٹیبل ٹینس کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ میں نے سائیکل پر کسی ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

Read more

موجودہ نظام جمہوریت کا ایک متبادل نظام

ہمارا خیال ہے کہ جمہوریت جس کی اتنی پرچار کی جاتی ہے، ایک فرسودہ نظام ہے۔ ہاں اُس کے بہت سے مثبت پہلووں سے آپ کو ہمارے دانشور گاہے گاہے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ہماری دانست میں یہ نظام شاید کبھی بھی وہ نتائج حاصل نہ کر سکے جن کی ہم اس سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ جو بھی حکمران ہم پر حکومت کرتا ہے وہ ہمیں بلکل پسند نہیں آتا۔ کچھ دیر کے لئے

Read more