ظفر صمدانی: ایک با کمال شخصیت (آئی اے رحمان کی تحریر)
دوسری یا تیسری بار گھنٹی بجانے کے بعد امید بندھی کہ گھر میں رہنے والے کسی فرد سے ملاقات ہو ہی جائے گی اور ممکن ہے مکان میں داخلے کی اجازت بھی مل جائے، وہ یوں کہ ایک نوجوان گیٹ کی طرف آتا نظر آیا۔ وہ سفید قمیص شلوار پہنے ہوئے تھا جو کھاتے پیتے لاہوریوں کا شب خوابی کا لباس ہوتا تھا، گریبان کھلا ہوا، سر پر بال بڑے سلیقے سے بکھرائے ہوئے اور ہاتھ میں آدھی کھلی کتاب
Read more

