کشمیر، پاکستان اور بین الاقوامی تعلقات

پاکستان میں ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف پارلیمان سے لے کر سڑکوں تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس احتجاج کے حوالے سے دیے گے بیانات میں آپ کو ’عالمی ضمیر‘ ’عالمی رائے عامہ‘ ، ’برادر مسلم ممالک‘ ، ’مذہبی یکجہتی‘ اور ان سے ملتے جلتے الفاظ کا استعمال کثرت سے ملے گا۔ میری اس تحریر کا مقصد نہ تو ان الفاظ کے استعمال کرنے والوں پر تنقید کرنا ہے

Read more

مذہب اور پاکستانی ریاست

پاکستان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان کو مذہبی حوالہ سے کوئی ایسی تشویشناک صورتحال درپیش نہیں ہونی چاہیے جس سے ملک میں مذہبی حوالوں سے امن و امان کی صورتحال اس قدر دگرگوں ہو جو عالمی سطح پر ملک کے لئے شرمندگی کا باعث بنے۔ اسے بد قسمتی کہیے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے۔ پاکستان کو اندرون اور بیرون ملک درپیش مسائل کا

Read more

ڈنڈا بردار مظاہرین اور نیا پاکستان

میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ذاتی طور پر دو پاکستان دیکھنے کے تجربہ سے گزر رہا ہوں۔ مجھے یہ تجربہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ ایک پاکستان مجھے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر اور مقامی انگریزی اخبارات کے آن لائں ایڈیشن دکھا رہے ہیں جس میں مذہبی جماعتوں کے ڈنڈا بردار مظاہرین اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں زبردستی سٹرکیں بند کرا رہے رہیں۔ جب

Read more

شائد میں اب گل بہار بانو کی غزلیں نہ سن سکوں

نوے کی دہائی کے اوائل میں مجھے ایک عارضہ لاحق ہو گیا تھا جس کا تعلق میں تو دل سے جوڑتا تھا لیکن اہل زمانہ اسے ذہنی فتور سمجھتے تھے۔ یہ عارضہ مجھ جیسوں اور اہل زمانہ دونوں کی رائے میں لاعلاج تھا۔ اوپر سے ستم یہ کہ معاشرت اور معشیت نے گلے کے گرد ایسا شکنجہ کسا ہوا تھا جو جس سے بقول شاعر ’سانس لینا سزا‘ اور مرنا ’روا‘ لگتا تھا۔ بسا اوقات بے بسی کا احساس اس

Read more

فواد چوہدری بس اتنا ہی کر سکتے تھے

میں کئی حوالوں سے تحریک انصاف کے نظریات اور سیاست سے اختلاف رکھتا ہوں اور دستیاب حقائق کی بنا پر مجھے یہ بات کہنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتا کہ پاکستان کو نیا پاکستان بنانے کا خواب حقیقت بنتا دکھائی نہیں دیتا۔ اس تناظر میں میں عاطف میاں کے ایک مخصوص عقیدہ رکھنے کی بنا پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹائے جانے کے عمل جسے "یو ٹرن” بھی کہا جا سکتا ہے کو ایک سنہری موقع جانتے ہوئے عمران

Read more

خارجی محاذ پر عمران حکومت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے

اگر خارجہ امور کی نزاکتوں، پیچدگیوں اور مجبوریوں سے آگہی رکھنے والے حلقوں کی عمومی رائے کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاثر ملتا ہے کہ برسراقتدار آنے کے بعد سے دیگر حکومتی معاملات کی طرح خارجی سطح پر عمران حکومت سے پہ در پہ ایسی غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں جن سے بآسانی بچا جا سکتا تھا۔ اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی امرہکی وزیرخارجہ پمپیو سے فون پر ہونے والی بات چیت کا ذکر کیا جاتا ہے۔

Read more

پاکستان میں نرگس کو سال بھر روزے ضرور رکھوائیں

نئے پاکستان کے قیام کے بعد ایسے اچھوتے موضوعات سامنے آرہے ہیں جن پر قلم اٹھائے بغیر رہا نہیں جاتا۔ اب دیکھیے فلم اور اسٹیج کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ نرگس پر بھی نیا پاکستان بنانے والوں کی نظریں مرکوز ہے۔ میں نرگس جی کا ایک ادنٰی سا پرستار ہوں اور مجھے ابھی تک یاد ہے کہ میں نے ان کی فلم چوڑیاں راولپنڈی کے ایک سنیما گھر میں دیکھی تھی۔ بعدازاں مجھے وطن چھوڑنا پڑا مگر نرگس جی

Read more

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو شہد کی اہمیت سے آگاہ ہونا چاہیے

ہمیں معلوم ہے کہ مسائل و مشکلات کا ایک کوہ عظیم ہے اور اسے سر کرنے کے لئے ہمارے پاس وسائل کی شدید عدم دستیابی ہے۔ عمران خان نے حالیہ انتخابات میں اپنی کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے فورا بعد ان تمام مسائل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا تھا اور ان اقدامات کا بھی ذکر کیا تھا جو ان کے حل کے لئے وہ کرنا چاہتے ہیں۔ کابینہ کے اب تک ہونے والے اجلاسوں میں ایسے کئی

Read more

پہلی تقریر کا خوشنما خواب اور تلخ حقیقت

مدینہ کی ریاست سےسویڈن’ڈنمارک اور ناروے کے حوالہ جات اور نئےدلکش پاکستان کی منظرکشی سے لبریز خطاب سن کر سچ پوچھیئے تو دل سے دعا اور زبان سے تعریفی کلمات کا نکلنا ایک قدرتی عمل ھے۔ لیکن کیا کریں کہ جب زمینی حقائق پر نظر پڑتی ھے تو دل کچھ بجھ سا جاتا ھے۔وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں وہ سب کچھ تھا جو ایک قوم کا درد رکھنے والے رھنما میں ھونا چاھیئے۔ انھوں نے تعلیم’ صحت

Read more