کراچی کے مسائل کی جڑ: موثر بلدیاتی نظام نہ ہونا

حا ل ہی میں نے ایک ہی سوال کے دو دلچسپ جو ا ب سنے جو کہ شاید ہ دونوں درست ہوں۔ ایک خیا ل یہ ہے کہ نچلی سطح پر بلدیاتی انتخابات کے اندر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کے نتیجے میں سیاسی جماعتیں گاؤں تحصیل اور ضلع کی سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائیں گی۔ پلڈاٹ کے احمد بلال محبو ب اس خیال کے حامی ہیں۔ دوسرا نظریہ سماج اور سیاست کے استاد عمیر جاوید کا

Read more

سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی ادارے کیوں ناپسند ہیں؟

سوال یہ ہے کہ بلدیاتی ادارے ایک سیا سی تصور یا نظریے کے طور پر سیاسی جماعتوں کے اندر کیوں فروغ پذیر نہیں ہو سکے؟

اس سوال کا جواب ایک اور سوال میں ہے کہ ایک دور میں پیپلز پارٹی جیسی مثالیت پسند پارٹی نے بھی لاہور پیپلز پارٹی کے ایک فعال کارکن آغا نوید جیسے بے لوث مقامی رہنما کی قدر کیوں نہیں کی جنہوں نے ان کے لیے 1983 کی ایم آرڈی موومنٹ میں شا ہی قلعے میں میں مہینوں ناقابل تصور تشدد برداشت کیا۔ آغا نوید کی قید کی داستان جو فرخ سہیل گوئندی نے ”دوسرا جنم“ کے نام سے چھاپ دی ہے جو پیپلز پا رٹی کے عام کارکنوں کی مارشل لا کے خلاف جدوجہد کی ایسی داستان ہے جس کو پڑھنے کے بعد ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کم ازکم اس رات آپ آسانی سے سو سکیں۔ قائد کے پاکستان کو ہم نے کیسا بنا دیا۔ اس کتاب کے واقعات ناقابل بیان ہیں لیکن یہاں سب سے کم درجے کی اذیت کا ذکر کرتے آغا نو ید صفحہ 61 پر لکھتے ہے۔

Read more